Thiraj Tv

Thiraj Tv News and Views for everyone

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2009ء میں ان کی پہلی مرحومہ اہ...
11/09/2026

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2009ء میں ان کی پہلی مرحومہ اہلیہ ہما اکرم کی شدید علالت کے وقت ان کے پاس ایئر ایمبولینس کے لیے رقم موجود نہیں تھی۔
ایک نجی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے ماضی کے دردناک لمحات یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب لاہور کے ہسپتال میں ان کی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہوئی تو ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر سنگاپور منتقل کرنے کا مشورہ دیا، تاہم اس وقت ان کے پاس نقد رقم (کیش) انتہائی کم تھی جو ایئر ایمبولینس کے بھاری اخراجات کے لیے ناکافی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ 2003ء میں کرکٹ چھوڑنے کے بعد ان کے پاس محض 48 لاکھ روپے کیش اور ایک پلاٹ تھا، جس کے باعث وہ شدید مالی و ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے۔ بعد ازاں، جب ایئر ایمبولینس کا انتظام ہوا اور وہ سنگاپور کے لیے روانہ ہوئے، تو دورانِ پرواز اہلیہ کی طبیعت مزید بگڑنے کے باعث طیارے کو بھارت کے شہر چنئی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ وسیم اکرم کا یہ سچی آپ بیتی پر مبنی بیان سوشل میڈیا پر صارفین کو آبدیدہ کر رہا ہے۔

11/09/2026

رانا ثناء اللہ کو ہر سیاسی جدوجہد میں 9 مئی ہی نظر آتا ہے۔
وہ کہتے ہیں ایک اور 9 مئی کی تیاری ہو رہی ہے۔ بندہ جس ذہنیت کا ہو، اسی طرح سوچتا ہے؛ ان کا مائنڈ سیٹ ماڈل ٹاؤن اور مریدکے والا ہے۔
اور آج جن اداروں کے دیے ہوئے ثبوتوں کی بنیاد پر وہ بات کر رہے ہیں، انہی اداروں کے حوالے سے ماضی میں رانا ثناء اللہ پر کالعدم تنظیموں اور ان کے کارکنوں سے انتخابی روابط کے الزامات سامنے آ چکے ہیں۔ پہلے اپنے ماضی کا حساب دیں، پھر دوسروں پر انگلی اٹھائیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سسٹم تباہ ہو چکا ہے تو جب ہم اختیارات تقسیم کرنے کی بات کرتے ہیں تو سندھ حکومت کہتی ہے سندھ...
11/09/2026

سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سسٹم تباہ ہو چکا ہے تو جب ہم اختیارات تقسیم کرنے کی بات کرتے ہیں تو سندھ حکومت کہتی ہے سندھ ہماری ماں ہے۔ اگر سندھ ماں ہے تو ماں کی کوئی خدمت بھی تو کریں نا۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ سارا پیسہ دبئی اور آسٹریلیا میں رکھ لیں جبکہ ماں یہاں ہو۔

11/09/2026

لاہور پریس کلب کی سیاست، جعلی سکروٹنی کے خلاف اپوزیشن نے تحریک شروع کردی۔
۔
۔

نیم خواندہ پاکستانی خاتون نے امریکی حکومت کو 64 ملین ڈالر کا چونا لگادیا۔نیویارک کی وفاقی عدالت کی خاتون جج نے ملزمہ کو ...
11/09/2026

نیم خواندہ پاکستانی خاتون نے امریکی حکومت کو 64 ملین ڈالر کا چونا لگادیا۔
نیویارک کی وفاقی عدالت کی خاتون جج نے ملزمہ کو امریکی حکومت سے فراڈ اور دھوکا دہی کے کیس میں 6 سال 4 ماہ کی سزا سنادی۔
اس کے علاوہ خاتون کو 56 ملین ڈالرز کی ادائيگی کا حکم بھی دیا گیا ہے جب کہ خاتون کے 5 ملین ڈالرز کے اثاثے ضبط کرلیے گئے۔
ذکیہ خان نامی مجرمہ نے بزرگ شہریوں کے لیے ڈے کيئر سینٹر قائم کرکے امریکی حکومت سے فراڈ کرکے ادائیگیاں حاصل کیں، ملزمہ کو 2024 میں گرفتار کیا گيا تھا۔
گزشتہ روز نیویارک کی وفاقی عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سنایا تاہم مقدمے کی سماعت کے دوران ذکیہ خان نے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے گوجرانوالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں عوام کا سمندر اسلام آباد کی طرف لان...
11/09/2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے گوجرانوالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں عوام کا سمندر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گا۔
اگر لیوی بھتہ ختم نہ ہوا تو فیصلہ اسلام آباد کی سڑکوں پر ہو گا، چاروں اطراف سے اسلام آباد میں داخل ہوں گے، ہم 25 کروڑ عوام کے حقوق کے لیے نکلے ہیں، ہم بڑھتے ہی چلے جائیں گے، آپ کے پاس ایک ہی آپش لیوی کا خاتمہ ہے۔

مایہ ناز مرحوم اسپنر عبدالقادر کے بیٹے اور کرکٹر عثمان قادر نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔ انہوں نے آئی پی...
11/09/2026

مایہ ناز مرحوم اسپنر عبدالقادر کے بیٹے اور کرکٹر عثمان قادر نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔ انہوں نے آئی پیلٹ (AI) ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کردہ 80ء کی دہائی کے اسٹائل کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: "کاش میرے والد کے ساتھ یہ تصویر حقیقی ہوتی"۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس تصویر کا 80ء کی دہائی کا اسٹائل تو مصنوعی (AI) ہے لیکن اپنے والد کا پیار، ان کی دعائیں، ان کی محنت اور ان کے جانے کے بعد پیدا ہونے والا خالی پن بالکل حقیقی ہے۔

بابا جی کہتے ہیں ملک کے حالات صرف اور صرف کنوارے ہی بدل سکتےہیں، شادی شده تو بیچارےگھر کا ٹی وی چینل بھی اپنی مرضی سے نہ...
11/09/2026

بابا جی کہتے ہیں ملک کے حالات صرف اور صرف کنوارے ہی بدل سکتےہیں، شادی شده تو بیچارےگھر کا ٹی وی چینل بھی اپنی مرضی سے نہیں بدل سکتے،اداکار نبیل ظفر

کیا شہباز شریف ٹھیک کہہ رہے ہیں؟
11/09/2026

کیا شہباز شریف ٹھیک کہہ رہے ہیں؟

میں بتاؤں گی خدا کو کہ میرے معاملے میں سب خدا بن گئے تھے"، اداکارہ مومنہ اقبال
11/09/2026

میں بتاؤں گی خدا کو کہ میرے معاملے میں سب خدا بن گئے تھے"، اداکارہ مومنہ اقبال

Address

Walton Cant
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Thiraj Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Thiraj Tv:

Shortcuts

Share