05/10/2024
پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے دورہ پاکستان میں انگلش ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ جیمز اینڈرسن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ٹیم کو جوائن کر سکتے ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ جیمز اینڈرسن گولف ٹورنامنٹ کی وجہ سے ٹیم کے ہمراہ نہیں ہیں وہ اسکاٹ لینڈ میں الفریڈ ڈن ہل لنکس چیمپیئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔
الفریڈ ڈن ہل لنکس چیمپیئن شپ 6 اکتوبر تک جاری رہے گی لہٰذا جیمز اینڈرسن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ٹیم کو جوائن کر سکتے ہیں۔
مگر یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جیمز اینڈرسن کا بالروں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر وٹس ایپ کے زریعے رابطہ ہے اور وہ نئے بالروں کو اپنے پاکستان کے تجربے سے آگاہ کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ جیمز اینڈرسن 2022 کے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم میں شامل تھے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے تھے جن میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ جیمز اینڈرسن جولائی میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور انگلینڈ اسپورٹ اسٹاف میں شامل ہیں۔