Cricket 24

Cricket 24 Cricket news, Scores and highlights produced by Cricket 24. Stay connected with us for latest cricket updates!

سفیان کو پہلا میچ کھلایا نہیں گیا، دوسرے میں پورے اوورز نہیں ملے لیکن پھر بھی شاندار کارکردگیدس وکٹیں، چھ سے کم کی اوسط،...
24/11/2025

سفیان کو پہلا میچ کھلایا نہیں گیا، دوسرے میں پورے اوورز نہیں ملے لیکن پھر بھی شاندار کارکردگی
دس وکٹیں، چھ سے کم کی اوسط، 4.2 کی اکانومی
اپنے شاندار سپیل سے فائنل بھی جتوا ہی دیا تھا پر کپتان میچ کو کھینچ کر سپر اوور میں لے گیا-
سفیان کو کھیلنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے!

واہ اس نوجوان بولر عثمان طارق کو سلام، اس نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھتے ہی اپنی تباہ کن سپن باؤلنگ سے بیٹر ک...
24/11/2025

واہ اس نوجوان بولر عثمان طارق کو سلام، اس نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھتے ہی اپنی تباہ کن سپن باؤلنگ سے بیٹر کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ آج عثمان طارق نے اپنے چار اوور کے سپیل میں صرف 18 رنز دے کر ہیٹ ٹرک سمیت 4 وکٹیں اپنے نام کرلیں۔ جس انداز سے یہ باؤلنگ کرتے ہیں انکو اتنی جلدی ریڈ کرنا کسی بیٹر کے بس کی بات نہیں۔ بہت عمدہ پروڈکٹ ہے یہ. ان شاء اللّٰه بہت لمبے عرصے تک کھیلے گا پاکستان کیلئے اگر ایکشن کا مسئلہ نہ بنا تو۔۔🫡🫶🏻🔥💚

میچ سے زیادہ خوشی تو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیرمین کی بیان سے ہوئی جس کے بیان نے پوری بھارتی میڈیا کو مرچی لگادی ہے فائن...
24/11/2025

میچ سے زیادہ خوشی تو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیرمین کی بیان سے ہوئی جس کے بیان نے پوری بھارتی میڈیا کو مرچی لگادی ہے فائنل میچ میں انعامات تقسیم کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نے میڈیا پریس کانفرنس میں کہا

یہ جیت صرف پاکستان کی نہیں بنگلہ دیش کی بھی ہے پاکستان بھی اپنا ہے اور بنگلہ دیش بھی اپنا ہے میں اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارک باد پیش کررہا ہوں جس نے ایشیا کپ سینئر اور ایمرجنگ ایشیا کپ کے کا میاب انعقاد کرکے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کا حق ادا کردیا ہے میری دلی خواہش ہے کہ یہ صدارت اگلے دو سال کے بجائے پانچ سال تک پاکستان کے پاس ہونی چاہئے

بھارتی میڈیا میں اس بیان کو لیکر کہا جارہاہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو اپنی مٹھی میں بند کردیا ہے بنگلہ دیش یہ سب کچھ پاکستان کے کہنے پرکررہا ہے❤💕🔥

سری لنکن کرکٹ ٹیم کو فل پروف سیکورٹی دے دی گئی ، صدر اور وزیراعظم کے برابر سیکورٹی کے حصار میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم لای...
14/11/2025

سری لنکن کرکٹ ٹیم کو فل پروف سیکورٹی دے دی گئی ، صدر اور وزیراعظم کے برابر سیکورٹی کے حصار میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم لایا گیا۔

فیصل آباد کا محمد طلحہ جس کا کیرئیر وقار یونس کے ہاتھوں تباہ ہوا .ایشاء کپ 2014 کا وہ مشہور پاک انڈیا مقابلہ جس میں شاہد...
14/11/2025

فیصل آباد کا محمد طلحہ جس کا کیرئیر وقار یونس کے ہاتھوں تباہ ہوا .
ایشاء کپ 2014 کا وہ مشہور پاک انڈیا مقابلہ جس میں شاہد آفریدی کے دو چھکے بہت مشہور ہوئے تھے اسی میچ میں فیصل آباد کے اس نوجوان نے ڈیبیو کیا اور روہت شرما اور اجنکے ریحانے کی وکٹیں حاصل کر کے انڈین ٹاپ آرڈر کو کمزور کردیا

مگر سوچنے کی بات ہے کے اس کے بعد اگلا میچ اسی ایشاء کپ میں بنگلہ دیش کیخلاف ہوا جہاں سارے پاکستانی باؤلرز پٹے مگر اگلے میچ میں ڈراپ صرف طلحہ ہوئے اور اس کے بعد صرف ایک موقع مزید ملا اور پھر پکی پکی ٹیم سے چھٹی ہوگی.

حالیہ دنوں میں ایک انٹرویو میں طلحہ نے اس بات کا انکشاف کیا کے اس کے کیرئیر کے سورج کو غروب کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ وقار یونس کا تھا

واضح رہے محمد طلحہ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں تقریباً 500 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں

30/10/2025

پی سی بی نے عمراکمل کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کی ٹی 20 ٹیم میں بطور وکٹ کیپر بلے باز واپسی کا گرین سگنل دے دیا ہے
زرائع

كنگ بابر اعظم نے کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا 😁 کوہلی نے 8 بال پر زیرو رنز بناے جب کہ كنگ بابر نے صرف 2 بال پر زیرو رن بنا کر...
29/10/2025

كنگ بابر اعظم نے کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا 😁 کوہلی نے 8 بال پر زیرو رنز بناے جب کہ كنگ بابر نے صرف 2 بال پر زیرو رن بنا کر یہ اعزاز اپنے نام کردیا 😁

رمیز راجہ - بابر اعظم جب پہلا یا دوسرا گیند ہی کھیل رہے تھے تو وہ ایسے بلےباز نہیں ہیں کہ آتے ہی ہٹنگ شروع کر دیں۔ اس لی...
29/10/2025

رمیز راجہ - بابر اعظم جب پہلا یا دوسرا گیند ہی کھیل رہے تھے تو وہ ایسے بلےباز نہیں ہیں کہ آتے ہی ہٹنگ شروع کر دیں۔ اس لیے انہیں وقت لینا چاہیے اور زیادہ دباؤ میں آ کر یہ سوچ کر بیٹنگ نہیں کرنی چاہیے

کہ انہیں کچھ ثابت کرنا ہے، کیونکہ وہ سب کچھ ثابت کر چکے ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں دنیا کے ٹاپ رن اسکوررز میں شامل ہیں اور صرف چند رنز دور ہیں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بننے سے۔

اس لیے انہیں اپنے اوپر بھروسہ رکھنا چاہیے اور اس بیٹنگ لائن اپ کی قیادت کرتے ہوئے آرام سے لمبا کھیلنا چاہیے تاکہ انہیں اچھے پارٹنرز مل سکیں۔

زمبابوے کے عظیم کھلاڑی جونگوے کا چیئرمین پی سی بی سے ٹیلیفونک رابط بابر اعظم کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کروانے کی سفارش۔جو...
29/10/2025

زمبابوے کے عظیم کھلاڑی جونگوے کا چیئرمین پی سی بی سے ٹیلیفونک رابط بابر اعظم کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کروانے کی سفارش۔
جونگوے نے کہا بابر کے بغیر کرکٹ ادھوری ہے اگر بابر کو شامل نہ کیا گیا تو ہم تین ملکی سیریز سے بائیکاٹ کریں گے۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم آئندہ سال 30 جنوری سے 5 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔
26/10/2025

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم آئندہ سال 30 جنوری سے 5 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔

25/10/2025

بنگلہ دیش نے اپنا بدلہ لے لیا بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے بھارت میں جاکر ٹی 20سیریز کھیلنے سے انکار کردیا کچھ عرصہ قبل بھارتی بورڈ نے بنگلہ دیش جانے سے انکار کیا تھا
انڈین میڈیا

وسیم اکرام کا بڑا انکشاف - ناانصافی کی بھی ایک حد ہوتی ہےلیکن محمد رضوان کے ساتھ جو ناانصافی PCB نے کی ہے، وہ سراسر غلط ...
25/10/2025

وسیم اکرام کا بڑا انکشاف - ناانصافی کی بھی ایک حد ہوتی ہے
لیکن محمد رضوان کے ساتھ جو ناانصافی PCB نے کی ہے، وہ سراسر غلط ہے

آپ خود سوچیں بابر اعظم نے چار سال کپتانی کی ایک بھی ٹرافی نہیں جیت سکا پھر بھی بار بار موقع ملا اور ایک طرف محمد رضوان جس نے آسٹریلیا کو انہی کے ملک میں ہرایا، 22 سال بعد سیریز جتوائی، چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی دی، اور ٹیم کو کئی بار اپنی پرفارمنس سے بچایا

لیکن نتیجہ؟
اسے T20 فارمیٹ سے باہر کر دیا گیا
کپتانی سے بھی فارغ کر دیا گیا
سلمان علی آغا ایشیا کپ میں تین بار بھارت سے ہارا زیرو کارکرداگی پھر بھی کپتان
یہ میرٹ ہے یا پسند ناپسند؟

یہ بات آج لکھ لو اس کا اسکرین شاٹ لے لو
اگر شاہین شاہ آفریدی ایک سیریز بھی ہار گیا تو اسے بھی کپتانی سے ہٹا دیں گے
کیوں؟ کیونکہ یہاں نظام میرٹ پر نہیں چاہت پر چل رہا ہے

Address

Lahore
40050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cricket 24 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share