Shan e Shahdara News

Shan e Shahdara News Now Pakistan Local News and International News
Digital Media & Discussion Forum on Pakistani politics

07/07/2025
شاہدرہ : نیو راوی پل پر پولیس ناکہ توڑنے کی کوشش، اہلکار زخمیشاہدرہ : نیو راوی پل پر کار سوار نے ناکہ توڑتے ہوئے پولیس ا...
07/07/2025

شاہدرہ : نیو راوی پل پر پولیس ناکہ توڑنے کی کوشش، اہلکار زخمی
شاہدرہ : نیو راوی پل پر کار سوار نے ناکہ توڑتے ہوئے پولیس اہلکار صدیق کو گاڑی سے کچل کر زخمی کر دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم ظفر عباس کی گرفتاری اور سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ملزم کو تھانہ شاہدرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ محرم الحرام سیکیورٹی چیکنگ کے دوران پیش آیا۔ فیصل کامران کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، اہلکار نے جان پر کھیل کر ملزم کو فرار ہونے سے روکا.

شاہدرہ ٹاؤن: بس اسٹاپ شاہدرہ کے رہائشی 13/14 سالہ حاشر ولد عمر اور واصف علی نامی لڑکے MG گاڑی (نمبر ARP-225) چلاتے ہوئے ...
07/07/2025

شاہدرہ ٹاؤن: بس اسٹاپ شاہدرہ کے رہائشی 13/14 سالہ حاشر ولد عمر اور واصف علی نامی لڑکے MG گاڑی (نمبر ARP-225) چلاتے ہوئے سنگیت سینما کے قریب واقع ایک موٹر سائیکل ورکشاپ سے جا ٹکرائے۔
گاڑی کی ٹکر سے دکان پر موجود 4 سے 5 افراد شدید متاثر ہوئے جن میں سے 1 شخص جاں بحق ہوگیا اور 1 شخص کو سیریس حالت میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
موقع پر موجود شہریوں نے فوری طور پر حاشر ولد عمر کو قابو میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ واصف علی کی تلاش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کمسن لڑکوں کی جانب سے گاڑی چلانے کا یہ خطرناک عمل نہ صرف خلافِ قانون ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی شدید خطرہ بن چکا ہے۔ والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بچوں کو کم عمری میں گاڑی چلانے جیسے سنگین اقدام سے باز رکھیں۔

فیروز والا : کچہری کے باہر آئے روز قتل و غارت کا سلسلہ تھم نہ سکا ڈی  ایس پی فیروزوالہ کے دفتر کے سامنے دو پولیس کے ناکے...
25/06/2025

فیروز والا : کچہری کے باہر آئے روز قتل و غارت کا سلسلہ تھم نہ سکا ڈی ایس پی فیروزوالہ کے دفتر کے سامنے دو پولیس کے ناکے شہریوں کو سیکیورٹی مہیا نہ کر سکے 65 سالہ ظفر اقبال اور ایک نامعلوم شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ ظفر اقبال کالا خطائی تحصیل فیروز والہ کا رہائشی تھا۔ ظفر اقبال فیروز والہ کچہری میں پیشی پر جا رہا تھا۔فیروزوالہ کچہری میں آنے والے سائلین میں خوف و حراس پھیل گیا ہے غیر موثر سکیورٹی اور نام نہاد لگے پولیس کے ناکے صرف شہریوں کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں جبکہ ان ناکوں پر آتشی اسلحہ سے مسلح ملزمان گزر کر کچہری اتے ہیں اور بے گناہ لوگ ان کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں پولیس کی کار کردگی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان یہ ہے کہ کچہری کے سامنے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود سکیورٹی رسک بنا ہوا ہے.

🔴 اہم اطلاعت 🔴 گیس میٹر لگوانے والوں کی سنی گئی۔ملک میں گیس کی قلت کےباوجود ایک لاکھ 16ہزارسے زائد نئےگیس کنکشنزکا پلان ...
21/06/2025

🔴 اہم اطلاعت 🔴
گیس میٹر لگوانے والوں کی سنی گئی۔
ملک میں گیس کی قلت کےباوجود ایک لاکھ 16ہزارسے زائد نئےگیس کنکشنزکا پلان تیار
آئندہ مالی سال کے لیےایک لاکھ16 ہزار270 نئےگیس کنکشنز کا ہدف مقرر
سوئی سدرن کے سسٹم پر سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال 85 ہزار740 نئےگیس کنکشن دینے کا منصوبہ جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں آئندہ مالی سال30 ہزار530نئےگیس کنکشنز دینے کا ہدف ۔

شیخ عبدالشکور ایڈووکیٹ انتقال کر گئے، ریسکیو 1122 کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہو سکے،،،شیخوپورہ:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شی...
21/06/2025

شیخ عبدالشکور ایڈووکیٹ انتقال کر گئے، ریسکیو 1122 کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہو سکے،،،
شیخوپورہ:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے ممبر شیخ عبدالشکور ایڈووکیٹ حرکتِ قلب بند ہو جانے کے باعث وفات پا گئے ہیں۔ ہارٹ اٹیک اس وقت پیش آیا جب وہ پرانا نیشنل بینک روڈ کے قریب سے اپنے دفتر کی طرف آرہے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت فرسٹ ایڈ اور CPR فراہم کی، لیکن افسوس کہ وہ جانبر نہ ہو سکے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

بارش ☔️ برسانے والا مغربی سلسلہ پاکستان میں داخل ✅️
21/06/2025

بارش ☔️ برسانے والا مغربی سلسلہ پاکستان میں داخل ✅️

Address

Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shan e Shahdara News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share