Ahsan Sunny

Ahsan Sunny Public Figure

Picture of the Day ♥️
06/08/2025

Picture of the Day ♥️

اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی عورت آپ کو بھول جائے، اسے غربت کے بارے میں، بھوک کے بارے میں، یتیمی کے بارے میں بتائیں، وہ آپ ک...
04/08/2025

اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی عورت آپ کو بھول جائے، اسے غربت کے بارے میں، بھوک کے بارے میں، یتیمی کے بارے میں بتائیں، وہ آپ کی دوست بن جائے گی اور آہستہ آہستہ وہ آپ کی بہن بن جائے گی اور پھر وہ بادلوں کی طرح مٹ جائے گی۔ عورت اس آدمی سے محبت نہیں کرتی جس پر اسے ترس آتا ہو💯🖤

04/08/2025

ماشاء اللہ مریدین کی مہربانی سے پیر صاحب نے نئی گاڑی خرید لی ہے، مگر مریدوں کے پاس وہی سائیکل ہے 😊
حالانکہ مرید تو پیر کے پاس گئے تھے کہ انکی قسمت بدل دیں مگر پیر صاحب کی قسمت بدل گئی...
سارے آکھو سبحان اللہ

جنرل یحییٰ خان اور پاکستان کو نقصان 😔🇵🇰جنرل یحییٰ خان 1969 سے 1971 تک پاکستان کے صدر اور فوج کے سربراہ رہے۔ ان کا دور پا...
30/07/2025

جنرل یحییٰ خان اور پاکستان کو نقصان 😔🇵🇰
جنرل یحییٰ خان 1969 سے 1971 تک پاکستان کے صدر اور فوج کے سربراہ رہے۔ ان کا دور پاکستان کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوا، کیونکہ اس وقت مشرقی پاکستان الگ ہو کر بنگلہ دیش بن گیا 😢۔ آئیے آسان الفاظ میں سمجھیں کہ انہوں نے کیا کیا اور اس سے پاکستان کو کیا نقصان ہوا۔
یحییٰ خان کون تھے؟ 🤔
یحییٰ خان فوج کے افسر تھے۔ وہ 1969 میں صدر بنے جب ایوب خان نے استعفیٰ دیا۔ انہوں نے فوج کے ذریعے ملک پر مارشل لا لگایا اور کنٹرول سنبھال لیا ⚔️۔
انہوں نے کیا کیا؟ 🗳️💥
1970 کے انتخابات 🗳️:
یحییٰ نے 1970 میں پاکستان کے پہلے عام انتخابات کرائے۔ مشرقی پاکستان میں شیخ مجیب کی عوامی لیگ نے بہت ووٹ لیے، لیکن یحییٰ نے انہیں اقتدار دینے میں ٹال مٹول کی۔ اس سے مشرقی پاکستان کے لوگ ناراض ہو گئے 😣۔
مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن 💥:
ناراضگی بڑھنے پر یحییٰ نے فوج سے مشرقی پاکستان میں آپریشن کروایا (آپریشن سرچ لائٹ)۔ اس میں بہت سے لوگ مارے گئے، اور لاکھوں لوگ بھارت بھاگ گئے 🏃‍♂️۔ اس سے مشرقی پاکستانیوں کا غصہ اور بڑھا۔
1971 کی جنگ ⚔️:
بھارت نے موقع دیکھ کر مشرقی پاکستان پر حملہ کیا۔ پاکستانی فوج ہار گئی، اور 93,000 فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے 🏳️۔ اس سے مشرقی پاکستان الگ ہو کر بنگلہ دیش بن گیا 😞۔
پاکستان کو کیا نقصان ہوا؟ 😢
ملک ٹوٹ گیا 💔:
مشرقی پاکستان کے الگ ہونے سے پاکستان آدھا رہ گیا۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان تھا 🌍۔
فوج کی بدنامی 🛡️:
جنگ ہارنے اور فوجیوں کے ہتھیار ڈالنے سے فوج کی عزت کو ٹھیس پہنچی 😕۔
پیسے کا نقصان 💸:
مشرقی پاکستان جٹ اور دیگر چیزوں سے پیسہ کما کر دیتا تھا۔ اس کے جانے سے معیشت کمزور ہو گئی 📉۔
سیاسی پریشانی 🏛️:
یحییٰ کے فیصلوں سے لوگوں کا فوج اور حکومت پر بھروسہ کم ہوا، اور ملک میں بدامنی بڑھی 😣۔
یحییٰ کی ذاتی کمزوریاں 🍷
یحییٰ خان شراب پیتے تھے اور عیاشی کے شوقین تھے۔ ان کی ساتھی "جنرل رانی" مشہور تھیں۔ اس سے لوگوں نے ان کی قیادت پر اور سوال اٹھائے 😵۔
نتیجہ 📌
جنرل یحییٰ کا دور پاکستان کے لیے سیاہ دور تھا 🌑۔ ان کے غلط فیصلوں نے ملک کو توڑ دیا اور عزت، پیسے اور استحکام کو نقصان پہنچایا 😢۔ یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ مسائل فوج سے نہیں، بات چیت اور جمہوریت سے حل ہوتے ہیں 🕊️۔

1۔ پولیس کے مطابق کراچی کے ساحل سے ملنے والی لاشوں کی شناخت گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ ساجد مسیح اور 25 سالہ ...
29/07/2025

1۔ پولیس کے مطابق کراچی کے ساحل سے ملنے والی لاشوں کی شناخت گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ ساجد مسیح اور 25 سالہ ثنا آصف کے نام سے ہوئی۔
2۔ دونوں کو سر میں گولی ماری گئی، دونوں کے کپڑے خون آلود تھے اور لاشیں تازہ معلوم ہوتی ہیں: پولیس سرجن
تفصیلات: https://bbc.in/3H8OS2m

اس لڑکی اور ساتھ مرد اور خاتون کی پہچان میں مدد کریں۔ مبینہ طور پر اس مرد اور خاتون نے اس لڑکی کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کیا...
27/07/2025

اس لڑکی اور ساتھ مرد اور خاتون کی پہچان میں مدد کریں۔ مبینہ طور پر اس مرد اور خاتون نے اس لڑکی کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کیا ھے ۔بچی کی عمر 12/13 سال ھے بیگ بھی موقعہ سے ملا ہے ۔یہ وقوعہ رائیونڈ کے نزدیک بھمبہ کے پاس ھوا ھے۔ لاہور کے قرب وجوار کے لوگ خصوصی طور پر دیکھیں

یہ انڈونیشیا کا جزیرہ سولا ویسی ( Sulawesi)ہے‘ اگرچہ انڈونیشیا بنیادی طور پر ایک مسلم ملک ہے مگر یہاں یہاں پر آباد پروسٹ...
24/07/2025

یہ انڈونیشیا کا جزیرہ سولا ویسی ( Sulawesi)ہے‘ اگرچہ انڈونیشیا بنیادی طور پر ایک مسلم ملک ہے مگر یہاں یہاں پر آباد پروسٹٹنٹ فرقے والے کرسچن کمیونٹی کی چھوٹی سی جماعت طورجا ( Toraja) اپنے مردوں کو حنوط کرنے کے بعد ہر سال قبروں سے نکال کر ان کو نئے کپڑے پہناتے ہیں۔مردوں کو قبروں سے نکال کران کو برش سے صاف کرنے کے علاوہ پورے جزیرے کی ان کو سیر کرانے کی یہ رسم ایک ہفتے تک جاری رہتی ہے‘ حالانکہ کرسچن عقیدے میں اس قسم کسی رسم کی اجازت نہیں اور طورجا میں واقع مختلف گرجا گھروں کے پادریوں نے ان کو اس رسم کو ختم کرنے کا متعدد بار کہہ چکے ہیں مگر وہ کسی نہیں مانتے۔اس عجیب رسم کو نبھانے کے لئے متعدد خاندان قرض لیتے ہیں اور ایک طویل عرصے تک قرضوں میں دھنسے رہتے ہیں۔ مردوں کو قبروں سے نکالنے کی رسم سے اگر ایک دو ماہ قبل کوئی مر جائے تو اس کو حنوط کرکے گھر میں رکھ دیا جاتا ہے اور رسم کے بعد ان کی تدفین ہوتی ہے اور اگر رسم دور ہوتو مرے ہوئے انسان کو ایک ہفتے کے بعد دفنایا جاتا ہے اور اس عرصے میں رشتہ دار میت سے بات کرتے ہیں اور مردے کو کھانا اور دودھ پیش کیا جاتا ہے اور ایک محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے گویا مرنے والا ابھی مر ا نہیں بلکہ زندہ ہے۔قبروں سے مردے نکالنے کے اس رسم کے دوران اگر کسی حنوط شدہ لاش میں گلنے سڑنے کا عمل دیکھنے میں آتا ہے تولاش کو مزید گلنے سڑنے سے بچانے کے لئے اسپرے کیا جاتا ہے۔اس فرقے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جن رشتہ داروں کو حنوط کرکے بکس میں دفن کرتے ہیں ہو ”مرے“ نہیں ہیں صرف ”بیمار“ ہیں۔سولاویسی میں یہ رسم اس وقت شروع ہوئی جب سینکڑوں سال قبل اس علاقے میں ایک چھوٹی سے پہاڑی میں ایک غریب شخص کو ایک لاش ملی اور اس نے اس لاش کا اپنے کپڑے پہنا کر دفن کیا جو اس کی خوش قسمتی کا باعث بنی اور وہ چند دنوں میں امیر افراد میں شمار ہونے لگا۔

ذرائع۔ ڈیلی میل ڈوٹ کو ڈوٹ یوکے۔

A breathtaking view of Madinah and the Prophet’s Mosque 🇸🇦
21/07/2025

A breathtaking view of Madinah and the Prophet’s Mosque 🇸🇦

یہ تحریر ھر صاحب اولاد کو پڑھنی چاہئے اپنی اولاد کے بہتر مستقبل کیلئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کے سامنے جو دو تصاویر ہیں وہ ص...
19/07/2025

یہ تحریر ھر صاحب اولاد کو پڑھنی چاہئے اپنی اولاد کے بہتر مستقبل کیلئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کے سامنے جو دو تصاویر ہیں وہ صرف دماغ کی سادہ سی تصاویر نہیں بلکہ دو مختلف کہانیاں ہیں دو مختلف دنیائیں ہیں ان دونوں بچوں کی عمر تین سال ہے جیسا کہ ٹیکساس یونیورسٹی کے ماہر نفسیات ڈاکٹر بروس پیری نے یہ تحقیق شائع کی

بائیں جانب والے بچے کا دماغ مکمل طور پر صحت مند ہے کیونکہ وہ ایسے ماحول میں پلا بڑھا جہاں اس کو محبت ملی توجہ ملی اور تحفظ کا احساس ملا

جبکہ دائیں طرف والے بچے کو جذباتی اور نفسیاتی طور پر نظر انداز کیا گیا اسے ماں باپ کی گود محبت یا اہمیت کا احساس نہیں ملا نتیجہ یہ ہے کہ اس کا دماغ نہ صرف چھوٹا ہے بلکہ اس میں دماغی خلیات کی بھی شدید کمی پائی گئی

یہ فرق صرف دماغ کے سائز میں نہیں بلکہ ان کے مستقبل میں بھی ہوگا ان کی ذہنی صلاحیتوں میں ان کی نفسیاتی صحت میں اور ان کی پوری زندگی میں اس کا اثر رہے گا

بچپن صرف ایک وقت نہیں جو گزر جاتا ہے بلکہ بچپن وہ بنیاد ہے جس پر پوری زندگی کی عمارت کھڑی ہوتی ہے

ایک محبت بھرا جملہ ایک گود کا احساس ایک محفوظ ماحول یہ سب چیزیں بچے کے دماغ کو صحیح طریقے سے بناتی ہیں اور ایک تندرست انسان کی بنیاد رکھتی ہیں

لہٰذا اپنے بچوں کا صرف کھانے پینے کا خیال نہ رکھیں بلکہ ان کے دل کا بھی خیال رکھیں ان کو پیار دیں ان کو گلے لگائیں ان سے بات کریں کیونکہ بچہ صرف جسم سے نہیں دل سے بھی بڑا ہوتا ہے

بچپن کا لمس پوری زندگی کا رخ طے کرتا ہے
بچے کو صرف خوراک نہیں بلکہ محبت کی بھی بھوک ہوتی ہے

جو بچہ محبت سے محروم ہو جائے
اس کا دماغ بھی محرومی کا نقش لے بیٹھتا ہے
~یہ تحریر ھر صاحب اولاد کو پڑھنی چاہئے اپنی اولاد کے بہتر مستقبل کیلئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کے سامنے جو دو تصاویر ہیں وہ صرف دماغ کی سادہ سی تصاویر نہیں بلکہ دو مختلف کہانیاں ہیں دو مختلف دنیائیں ہیں ان دونوں بچوں کی عمر تین سال ہے جیسا کہ ٹیکساس یونیورسٹی کے ماہر نفسیات ڈاکٹر بروس پیری نے یہ تحقیق شائع کی

بائیں جانب والے بچے کا دماغ مکمل طور پر صحت مند ہے کیونکہ وہ ایسے ماحول میں پلا بڑھا جہاں اس کو محبت ملی توجہ ملی اور تحفظ کا احساس ملا

جبکہ دائیں طرف والے بچے کو جذباتی اور نفسیاتی طور پر نظر انداز کیا گیا اسے ماں باپ کی گود محبت یا اہمیت کا احساس نہیں ملا نتیجہ یہ ہے کہ اس کا دماغ نہ صرف چھوٹا ہے بلکہ اس میں دماغی خلیات کی بھی شدید کمی پائی گئی

یہ فرق صرف دماغ کے سائز میں نہیں بلکہ ان کے مستقبل میں بھی ہوگا ان کی ذہنی صلاحیتوں میں ان کی نفسیاتی صحت میں اور ان کی پوری زندگی میں اس کا اثر رہے گا

بچپن صرف ایک وقت نہیں جو گزر جاتا ہے بلکہ بچپن وہ بنیاد ہے جس پر پوری زندگی کی عمارت کھڑی ہوتی ہے

ایک محبت بھرا جملہ ایک گود کا احساس ایک محفوظ ماحول یہ سب چیزیں بچے کے دماغ کو صحیح طریقے سے بناتی ہیں اور ایک تندرست انسان کی بنیاد رکھتی ہیں

لہٰذا اپنے بچوں کا صرف کھانے پینے کا خیال نہ رکھیں بلکہ ان کے دل کا بھی خیال رکھیں ان کو پیار دیں ان کو گلے لگائیں ان سے بات کریں کیونکہ بچہ صرف جسم سے نہیں دل سے بھی بڑا ہوتا ہے

بچپن کا لمس پوری زندگی کا رخ طے کرتا ہے
بچے کو صرف خوراک نہیں بلکہ محبت کی بھی بھوک ہوتی ہے

جو بچہ محبت سے محروم ہو جائے
اس کا دماغ بھی محرومی کا نقش لے بیٹھتا ہے

09/07/2025

ویسے آپس کی بات ہے جب کبھی دل تنگ تنگ ہو تو ایسی باتیں ری لیکس ہو جاتا ہے انسان 🥰😘🥰

اس جیسا نشانہ باز نہ پہلے کوئی پیدا ہوا نہ کوئی آئندہ پیدا ہو گا فقیر کالا خان مری بلوچ صوفی تھے.انگریزوں نے 1870 میں جب...
08/07/2025

اس جیسا نشانہ باز نہ پہلے کوئی پیدا ہوا نہ کوئی آئندہ پیدا ہو گا فقیر کالا خان مری بلوچ صوفی تھے.

انگریزوں نے 1870 میں جب بلوچستان پر حملہ کیا تو فقیر کالا خان نے تسبیح چھوڑ کر بندوق اُٹھائی۔ پھر مزاحمت کی تاریخ رقم کر ڈالی۔ موجودہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان کی ایک پہاڑی پر انگریز آرمی کو چار سال تک روکے رکھا، برٹش آرمی توپوں بندوقوں سے مسلح گھیرا تنگ کرتی رہی مہینوں کے محاصرے سینکڑوں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پہاڑی پر قبضہ کیا گیا تو بھوک سے نڈھال کالا خان مری بلوچ اپنے دو ساتھیوں جلامی بلوچ اور رحیم علی بلوچ سمیت پکڑا گیا مقدمہ چلا
پھانسی کی سزا دی گی یہ تصویر 1891 میں پھانسی سے پہلے لی گئی جس میں کالا خان مری بلوچ اپنے ساتھیوں سمیت پکڑا گیا۔
سوال یہ یے کہ ہم اپنے ہیروز سے لاعلم کیوں ہیں جان بوجھ کر انکی تاریخ قوم سے کیوں چھپائی گئی ؟ ان پر فلمیں ڈرامے کیوں نہیں بنے ؟
کالا خان بلوچ کو پھانسی کے بعد کلکتہ جو تار بھیجا گیا اس میں لکھا تھا" اس جیسا نشانہ باز نہ پہلے کوئی پیدا ہوا نہ کوئی آئندہ پیدا ہو گا"

Address

Pakistan
Lahore
0423

Telephone

+923118480574

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahsan Sunny posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ahsan Sunny:

Share