24/03/2020
محترم ناظرین دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی اس وقت ایک خطرناک وائیرس کے پھیلنے کی وجہ سے شدید متاثر ہے ۔ اس کڑے وقت میں سپورٹس ٹھیٹر ٹی وی کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حکومتی اقدامات کی عملی مدد کی جائے۔ ہم جانتے ہیں کہ کرونا سے بچنے کا واحد راستہ حکومتی احکامات کے مطابق کچھ دن کے لئےگھروں کے اندر رہنا ہے۔ محترم ناظرین: گزشتہ چھ ماہ میں سپورٹس تھیٹر ٹی وی پاکستان بھر سے 160 سے زائید فٹ بال میچز براہ راست دکھا چکا ہے جس کو ملک کے کونے کونے سے فٹ بال کے چاہنے والوں نے سراہا اور ہماری بھرپور ہمت افزائی کی جس کے لئے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ان میچز کو اب تک دیکھنے والوں کی تعداد 60 ھزار کے قریب ہو چکی ہے۔ اس دوران دکھائے جانے والے جن میچز کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے فٹ بال کے پرستاروں نے دیکھا اور سراہا، وہ آپ کی خدمت میں دوبارہ دکھائے جارہے ہیں تاکہ آپ اپنے گھروں میں رہ کر پاکستانی فٹ بال سے منسلک رہ سکیں۔ اسی سلسلہ میں ہم بہت جلد فٹ بال کے متعلق متعدد دلچسپ پروگرامز کا انعقاد کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں جس کی تفصیلات سے آپ کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔
اس سلسلہ کا پہلا میچ جو پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ فٹ بال چمپئین شپ کے دوران خنیوال اور لودھراں ڈسرکٹ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسے آپ کی خدمت میں دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے
اس تمام مہم کو ہم نے
“Football Never Stops”
کا نام دیا ہے
اور کرونا وائیرس کو شکست دینا ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔
۔ دور سے سلام
۔ بار بار ہاتھ دھوئئں
۔ چھینکنے کے لئے کہنی یا ٹشو
۔ حکومتی ہدایات پر مکمل عمل
اور سب سے ضروری
۔ ۔ فٹ بال گھر کے اندر
کیونکہ
“Football Never Stops”
Watch Lodhran FC(M) vs. Khanewal FC (M) LIVE At 3 PM on 25 March - only on mycujoo! ["https:/in/mycujoo.tv/view/event/ck85rbk99swly0hew1u61rp7i?src=AND_BC"]
Khanewal FC (M) vs Lodhran FC(M) will start at 3:00 PM on 03/25/2020 (Asia/Karachi) for MyCujoo Classics