Elite Lovers

Elite Lovers Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Elite Lovers, Media, Lahore.

پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کریں۔بھرتی برائے کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان، ڈرائیور کنسٹیبلان پنجاب پولیس/ٹریفک اسسٹنٹ ...
03/02/2024

پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کریں۔
بھرتی برائے کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان، ڈرائیور کنسٹیبلان پنجاب پولیس/ٹریفک اسسٹنٹ (ٹریفک کانسٹیبل)سال 2024ء کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں
*کنسٹیبل و لیڈی کنسٹیبل*
اہلیت کا معیار
تعلیم: میٹرک(کم از کم 50فیصد نمبرز)
عمر کی حد:18سے 22سال
قد:5فٹ 7انچ(مرد)،5فٹ 2انچ خواتین
چھاتی33"34.5"انچ صرف مردوں کیلئے
دوڑ:1.6کلومیٹر 7منٹ میں (مرد)،
1.6کلومیٹر10منٹ میں (خواتین)
*ڈرائیور کنسٹیبل*
اہلیت کا معیار
تعلیم: میٹرک
عمر کی حد:21سے 30سال
قد:5فٹ 7انچ(مرد)،5فٹ 2انچ خواتین
چھاتی33"34.5"انچ صرف مردوں کیلئے
دوڑ:1.6کلومیٹر 7منٹ میں (مرد)،
1.6کلومیٹر10منٹ میں (خواتین)
ایل ٹی وی لائسنس (معہ دو سالہ تجربہ)

*ٹریفک اسسٹنٹ (ٹریفک کانسٹیبل)*
اہلیت کا معیار
تعلیم: انٹرمیڈیٹ یا مساوی(سیکنڈ ڈویژن)
عمر کی حد:18سے 22سال
قد:5فٹ 7انچ(مرد)،5فٹ 2انچ خواتین
چھاتی33"34.5"انچ صرف مردوں کیلئے
دوڑ:1.6کلومیٹر 7منٹ میں (مرد)،
1.6کلومیٹر10منٹ میں (خواتین)
امیدواران کا ضلع وہاڑی کا اصل ڈومیسائل، میٹرک کی سند اور اصل شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔

*ہدایات برائے امیدواران*
درخواست دینے کے لئے پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ https://punjabpolice.gov.pk/سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
درخواست فارم معہ تصدیق شدہ (شناختی کارڈ، ڈومیسائل، کریکٹرسرٹیفکیٹ، تعلیمی اسناد)کی3/3فوٹو کاپیاں، پاسپورٹ سائز 08عدد تصاویر (نیلابیک گراؤنڈ)اور مبلغ 200روپے (فارم فیس) مورخہ03.02.2024سے 17.02.2024 تک پولیس لائنز وہاڑی میں جمع کروائیں گے۔
تمام امیدواران بیان حلفی جمع کروائیں گے کہ وہ کسی قسم کی ایف آئی آر (FIR)میں نامزد /ملوث/مطلوب نہ ہیں۔ غلط بیان حلفی جمع کروانے کی صورت میں بھرتی کے لئے نااہل قرار دیا جائے گا اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایک سے زیادہ آسامیوں پر اپلائی کرنے کی صورت میں ہر آسامی کیلئے الگ سے فائل جمع کروانا ہو گی۔
اگر کوئی امیدوار ایک سے زیادہ آسامیوں کیلئے کوالیفائی کرے گاتو انٹرویو سے پہلے اس کو کسی ایک آسامی کاانتخاب کرنا ہو گا اور اس سلسلہ میں بیان حلفی جمع کروانا ہو گا۔
مزید معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
067-9201075,
0301-6583146

مذمت مذمت مذمت انچارج سیکورٹی ضلع وہاڑی انسپکٹر رانا ثاقب کے خلاف بعض اخبارات میں منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے بلاجواز الزاما...
07/11/2023

مذمت مذمت مذمت

انچارج سیکورٹی ضلع وہاڑی انسپکٹر رانا ثاقب کے خلاف بعض اخبارات میں منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے بلاجواز الزامات عائد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں رانا ثاقب نے ہمیشہ حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی انجام دی ہے واپڈا افسران پہ تشدد اور کسانوں پر مقدمات کے اندراج میں رانا ثاقب کا کوئی کردار نہیں بغیر ثبوت کے کسی بھی ذمہ دار اہلکار یا شخصیت پر الزامات عائد کرنا قابل افسوس ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں

گوجرانولہ۔ ٹک ٹاکر مقدس فالوورز بڑھانے کے چکر میں پولیس کا روپ دھار کر اسلحہ سمیت گرفتار ہوگئی تفصیل پہلے کمنٹ میں  پولی...
24/10/2023

گوجرانولہ۔ ٹک ٹاکر مقدس فالوورز بڑھانے کے چکر میں پولیس کا روپ دھار کر اسلحہ سمیت گرفتار ہوگئی تفصیل پہلے کمنٹ میں
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ مقدس پسٹل لیکر قتل ہونے والے تین افرادکے اہل خانہ کوملنے گئی اور پسٹل دکھا کر کہا کہ آپکو انصاف دلاوں گی مجھے بیان دو
اہل خانہ نے مشکوک جان کر پولیس کواطلاع کر دی پولیس نے موقع پر پہنچ کرٹک ٹاکرکو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی

ضلع وہاڑی میں محرم الحرم کے دوران پولیس افسران اور جوانوں نے جس جانفشانی اور بہادری سے فرائض منصبی سر انجام دیئے اس کی م...
29/07/2023

ضلع وہاڑی میں محرم الحرم کے دوران پولیس افسران اور جوانوں نے جس جانفشانی اور بہادری سے فرائض منصبی سر انجام دیئے اس کی مثال نہیں ملتی۔وہاڑی پولیس کے جوانوں کوہائی الرٹ ڈیوٹی کرنے شاباش اورتمام ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز اور پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دیا۔ اس کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، امن کمیٹی کے ممبران ، پارلیمنٹیرینز، تاجران ، میڈیا، سول سوسائٹی کے ممبران، سٹیک ہولڈرز،انتظامیہ ایجنسیز، ریسکیو 1122 ، بلدیہ ، فائر بریگیڈ ، ایمرجنسی ایمبولینسیز ، سرکاری ڈاکٹرز ، بم ڈسپوزل اسکواڈ، سول ڈیفنس اور والنٹیئرزکا محرم الحرام کو پْر امن بنانے میں اہم کردارادا کرنے پر وہاڑی پولیس شکریہ ادا کرتی ہے۔
*محمد عیسیٰ خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ماہ فروری 2023ء میں تعیناتی کے بعد *جرائم میں نمایاں کمی*ڈکیتی کی 15 کال 50 ف...
19/06/2023

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ماہ فروری 2023ء میں تعیناتی کے بعد *جرائم میں نمایاں کمی*

ڈکیتی کی 15 کال 50 فیصد کمی کے ساتھ 22 سے کم ہو کر 11 رہ گئی ہیں۔

رابری/ سنیچنگ کی 15 کالز 31 فیصد کمی کے ساتھ 280 سے کم ہو کر 194 رہ گئی ہیں۔

کرائم میں کمی جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشنز اور خطرناک ملزمان اور اشتہاری کی گرفتاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ ڈی پی او محمد عیسیٰ خان

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر وہاڑی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤنپولیس تھانہ سٹی وہاڑی...
18/06/2023

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر وہاڑی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پولیس تھانہ سٹی وہاڑی نے 3 منشیات فروش کو گرفتار کر کے 14 کلو 6 سو گرام منشیات برآمد کر لی۔

گرفتار منشیات فروشوں میں آصف عرف اچھی، مظہر ممتاز اور زاہد شامل ہیں۔

منشیات فروش آصف عرف اچھی سے 1860 گرام چرس، مظہر ممتاز سے 7 کلو افیون اور 3900 گرام چرس جبکہ زاہد سے 1840 گرام چرس برآمد ہوئی

برآمد شدہ منشیات میں 7600 گرام چرس اور 7 کلو افیون شامل ہے

پولیس تھانہ سٹی وہاڑی نے ملزمان کے خلاف 3 الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی مظہر فرید اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا ہے۔

منشیات کے مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن کے لیے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ محمد عیسیٰ خان ڈی پی او

منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں انہیں کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائیگا۔ محمد عیسیٰ خان ڈی پی او

منشیات فروشوں کے لیے ضلع وہاڑی کی سرزمین تنگ کر دیں گے۔ محمد عیسیٰ خان ڈی پی او

34 سال تک پنجاب پولیس میں خدمات سر انجام دینے والے ضلع وہاڑی کے دبنگ ایس ایچ او رانا نیک محمد آج محکمہ پولیس سے ریٹائرڈہ...
14/06/2023

34 سال تک پنجاب پولیس میں خدمات سر انجام دینے والے ضلع وہاڑی کے دبنگ ایس ایچ او رانا نیک محمد آج محکمہ پولیس سے ریٹائرڈہو گئے

آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا دورہآئی جی پنجاب نے زیر تربیت افسران اور اہلکاروں کو ...
10/06/2023

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا دورہ
آئی جی پنجاب نے زیر تربیت افسران اور اہلکاروں کو پانی پلانے والے لانگری حامد کو گلے لگا لیا ، ایک لاکھ روپے کیش انعام بھی دیا

پولیس کا سربراہمیرا ہیرو ماشاءاللہ
30/05/2023

پولیس کا سربراہ
میرا ہیرو ماشاءاللہ

وہاڑی پولیس کی ہر دلعزیز شخصیت نجاوت علی خان انسپکٹر کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (DSP) ترقیاب ہونے پر دل کی اتہاہ گہرائیو...
30/05/2023

وہاڑی پولیس کی ہر دلعزیز شخصیت نجاوت علی خان انسپکٹر کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (DSP) ترقیاب ہونے پر دل کی اتہاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Elite Lovers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category