Darussalam Quran Printing Complex

Darussalam Quran Printing Complex Darussalam Quran Printing Complex, a project of "Darussalam Trust", is among Pakistan's finest printing presses.

Equipped with world-class machinery, it specializes in high-quality book printing and binding, serving both local and international markets.

07/09/2024
14/08/2024

بول کہ لب آزاد ہیں تیرے

𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐢𝐞𝐬 - 𝐆𝐫𝐚𝐝𝐞 𝟎𝟏 - 𝟏𝟐The present series covers all areas of Islamic studies: Tafseer, Hadeeth, Tawheed, Fiqh, ...
03/07/2024

𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐢𝐞𝐬 - 𝐆𝐫𝐚𝐝𝐞 𝟎𝟏 - 𝟏𝟐
The present series covers all areas of Islamic studies: Tafseer, Hadeeth, Tawheed, Fiqh, Seerah, and general etiquette relating to different areas and situations.
Every effort has been made to ensure that the material presented in the series is authentic, and most of the terms are presented in their original Arabic script, along with the transliteration and the translation of their meanings. This also applies to supplications which have to be memorised in their Arabic version.
The aim here is to help the reader read the original text and understand its meaning. Each lesson is followed by exercises covering questions about the lesson.
One striking feature in the series is the colourful artwork used in it that certainly appeals to children. This is certainly bound to attract the young readers' attention, stimulate them, amuse them as well as educate them.
The series aims to acquaint the student with the teachings of Islam in every aspect: beliefs, practices and moral conduct. The series, with its unique features, certainly fills a gap in this area which has long been partially neglected.

𝐂𝐥𝐢𝐜𝐤 𝐡𝐞𝐫𝐞 𝐭𝐨 𝐩𝐮𝐫𝐜𝐡𝐚𝐬𝐞 𝐭𝐡𝐞 𝐬𝐞𝐫𝐢𝐞𝐬.
https://darussalam.pk/

𝐓𝐨 𝐟𝐢𝐧𝐝 𝐚 𝐃𝐚𝐫𝐮𝐬𝐬𝐚𝐥𝐚𝐦 𝐬𝐡𝐨𝐰𝐫𝐨𝐨𝐦 𝐧𝐞𝐚𝐫 𝐲𝐨𝐮, 𝐯𝐢𝐬𝐢𝐭 𝐭𝐡𝐢𝐬 𝐥𝐢𝐧𝐤.
https://darussalam.pk/pakistan

07/11/2022
26/10/2022

🔖 تبصرہ
*ترجمۃ المختصر فی التفسیر القرآن الکریم*

🎙️شیخ الحدیث والتفسیر حافظ مسعود عالم صاحب حفظہ اللہ

بسم اللہ والصلوۃ والسلام علی رسول اللہ، اما بعد!
یہ قرآن مجید جو اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے۔۔۔۔ یہ مجمع الملک فہد رحمہ اللہ مدینہ منورہ میں جو قرآن مجید کی طباعت، اشاعت اور اس کے ترجمہ و تفسیر کی تالیف، تصنیف کی اشاعت ،طباعت ان مقاصد کے لیے بہت ہی عظیم الشان ادارہ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے قرآن مجید کے صحیح متن کے ساتھ مختصر تفسیر عربی زبان میں بہت ہی ماہر اور محقق علماء کی جماعت کی نگرانی میں تیار کروائی ہے اور تفہیم قرآن کے لیے جس طرح تفسیر جامع البیان آپ کے سامنے علامہ عیجی رحمۃ اللہ علیہ کی ، یا اسی طرح تفسیر جلالین جو علامہ جلال الدین المحلی اور ان کے شاگرد علامہ جلال الدین سیوطی رحمھم اللہ انہوں نے قرآن مجید کی مختصر تفسیر لکھی تھی۔ تو اسی انداز میں بلکہ اس سے بھی بہت بہتر قرآن مجید کی تفہیم کے لیے یہ مختصر تفسیر علماء نے تیار کی تھی۔
اور عربی زبان میں تو الحمدللہ مطبوع، میسر اور منشور ہے۔ بہت اہل علم اس سے استفادہ کرتے ہیں ۔ میں بھی قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے اسے سامنے رکھتا ہوں، دیکھتا ہوں بہت اچھے طریقے سے قرآن مجید کی آیات کا مفہوم اس میں واضح کر دیا ہے اور جو سلف کے مفسرین ہیں اور بالخصوص احادیث مرفوعہ ہیں ان کی روشنی میں قرآن مجید کا معنی و مفہوم انہوں نے واضح کر دیا ہے ۔
تو یہ بڑی خوشی ہوئی ہے آج مجھے دیکھ کر کہ اس کا اردو ترجمہ ہمارا جو محبوب ادارہ ہےاور جس نے بڑے اہتمام اور امتیاز کے ساتھ دین حنیف ، دین حق کی خدمت کی ہے ۔اور بالخصوص جو کتاب و سنت کا صحیح منہج ہے ، عقیدہ اور فکر کے اندر اور اسی طرح عبادات اور اعمال شریعہ کے اندر اور اسلامی اخلاق اور دین اسلام کی اور دین حنیف کی خدمت کے لیے بہت ہی گراں قدر مساعیہ جمیلہ اور کارہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں۔ ان کی نگرانی میں اور ان کی علمی ٹیم نے جن میں بعض ہمارے احباب اور رفقاء، شاگرد بھی شامل ہیں ، انہوں نے یہ ترجمہ کیا ہے اور اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے۔
تو میں آپ لوگوں سے یہ توقع رکھتا ہوں کہ آپ قرآن مجید کی تلاوت کرتے وقت اس کو زیر نظر رکھا کریں، مراجعہ کیا کریں اس کا ، قرآن فہمی کے لیے اس طر ح کی جو تفاسیر ہوتی ہیں یہ مفاتیح ہوتی ہیں ، چابی ہوتی ہیں ، Key ہوتی ہیں کہ جس کے ذریعے انسان اس کے اندر داخل ہو سکتا ہے ، باقی جو تفسیری مباحث ہیں اور جو قرآن مجید کے معارف ہیں، حقائق ہیں، بصائر ہیں اور بہت گہرے اسرار و رموز ہیں نکات ہیں وہ تو انسان تفسیر کے جو بڑے موضوعات ہیں ،تفسیر ابن جریر ہے ، یا اسی طرح تفسیر قرطبی ہے، یا تفسیر ابن کثیر ہے ، اور اسی طرح جو دیگر وسیع تفاسیر ہیں ان کی طرف رجوع کریں اور ان سے فائدہ اٹھائیں۔ اسی پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے یہ تو کنجی ہوتی ہے کہ قرآن مجید کو پڑھتے ہوئے آپ اس طرح کی تفیسر کو سامنے رکھ کر قرآن مجید کا مفہوم سمجھ لیتے ہیں اور وہ انسان کے ذہن میں نقش ہو جاتا ہے ۔
اس کے ذریعے تلاوت کرنا، اور قرآن کوسمجھنے کی کوشش کرنا اس لیے کہ یہ بہت ہی محقق اور معتبر علماء کی نگرانی میں قرآن مجید کی مختصر تفسیر تیار کی گئی ہے۔باقی جو پہلی تفاسیر ہیں تفسیر عیجی ، تفسیر جلالین یہ تفسیریں بھی اس میں بھی انہوں نے جو سلف کی تفسیر ہے اسی کو سامنے رکھا ہے ،لیکن بعض جگہوں پر کچھ ماخذ ہیں، اور کچھ چیزیں ہیں جن کی اصلاح اور نشاندہی کی ضرورت تھی ،اور علماء نے وہ اپنی اپنی جگہ پر کیا ہے ، تفسیر جلالین کے اوپر بھی انہوں نے کچھ اس طرح کے حواشی لکھیں ہیں جہاں ان کا قلم اس حواشی سے ہٹ گیا ہے۔ جو سلف کا منہج ہے اسی طرح جامع البیان میں بھی اسی طرح کی چیزیں ہیں،اور اس پر جو حاشیہ ہے غزنوی علماء کا ، تو انہوں نے ان کی نشاندہی کی ہے ۔
لیکن یہ جو تفسیر ہے، یہ ان علماء کی مرتب کردہ تفسیر ہے کہ جن کا فکر بلکل سائب اور راست ہے ۔ اور کی جو کوشش ہے کہ جو قرآن مجید کا جو پیغام ہے اور جو قرآن مجید کی جو تعلیم ہے اس کو امت کی طرف منتقل کیا جائے بلکل اسی رنگ اور روپ کے ساتھ جو واقعتاً اس میں موجود ہے۔ اور اس کے لیے عربی مختصر تفسیر کی اور پھر قرآن مجید کے تراجم قرآن مجید کی ساری زبانوں کے اندر جو معروف زبانیں ہیں اور اسی طرح یہ تفسیر ہے اس کا بھی ترجمہ دوسری زبانوں کےاندر کیا جائے۔

اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہمارے برادر معظم ’’جناب عبدالمالک مجاہد صاحب'' اللہ ان کی زندگی میں برکت کرے اور ان کی یہ مساعیہ جمیلہ کو اللہ تعالی قبول فرمائے ، اور اسلام کی اشاعت و اقامت کے لیے اور امت کی اصلاح و ہدایت کے لیے اور پوری دنیا میں دین کو غالب اور سر بلند کرنے کے لیے جووہ سرانجام دے رہے ہیں اللہ تعالی ان میں برکت فرمائے اور اللہ تعالی ان کو بہت زیادہ تاثیر اور قبول نصیب فرمائے ۔ ان کی نگرانی میں اور جو ان کے رفقاء ہیں علمی جماعت ان کوششوں سے اردو زبان میں سامنے آئی ہے ،ان شاءاللہ اسی طرح انگریزی میں اور دیگر زبانوں میں آئے گی ۔ اور یہ ضرورت ہے ، یہ اس وقت بڑی اہم ضرورت ہے کہ قرآن اور حدیث ان کے صحیح ترجمہ اور صحیح مفہوم کے ساتھ اس کو آگے منتقل کیا جائے ۔ یہ جو دوسری چیزیں ہیں نا، فکر ہے لوگوں کے تاثرات یا افکارات ہیں ان میں انسان کی اپنی چیزیں بھی شامل ہو جاتی ہیں تو تجرید اور تصفیہ کہ ان چیزوں میں انسان کا جو اپنا فہم ہے اس کے ساتھ جو پیش کیا جاتا ہے اس کو الگ کر کے بالکل جو قرآن اور حدیث کا اصل فہم ہے ، جو اس کا اصل مطلوب اور معنی ہے ، اس کو آگے منتقل کیا جائے، اسی طرح جو احادیث ہیں معتبر اور مستند احادیث صحیح ان کا ترجمہ اور ان کا مفہوم بالکل کسی کمی کے بغیر اور کسی اضافے کے بغیر آگے منتقل کیا جائے یہی دنیا کے اندر اصلاح کا راستہ ہے ، پہلے طبقے کی اصلاح کس کے ساتھ ہوئی تھی؟ ایمان اور یقین کے ساتھ۔ ایمان اُن کا قرآن پر تھا۔ وہ کہتے ہیں’’تعلم الایمان ثم تعلم القرآن‘‘ ’’ہم نے پہلے قرآن سیکھا پھر قرآن سیکھا ‘‘ ایمان کیا تھا؟ کہ جو اللہ کی طرف سے آ گیا وہی برحق ہے ۔اور جو رسول اکرام ﷺ نے کہہ دیا یہی برحق ہے ۔یہاں’’ کیوں‘‘ کہنے کی گنجائش نہیں ہے ، جو آگیا ہے اسے ماننا ہے۔’’ کیوں‘‘ کہاں کہا جاتا ہے؟ جہاں کوئی دوسرا بات کرئے وہاں انسان پوچھتا ہے، کہ اس کا کیوں ایسے ہے۔اس کی وجہ بتاو، اس کی بنیاد بتاو، لیکن اللہ کی بات۔ جس طرح اس نے کہہ دیا ہے اسی طرح مان لو ۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات جس طرح انہوں نے کہ دیا ہے اسی طرح مان لو ۔ یہاں’’ کیوں ‘‘کا سوال نہیں ہے ۔اور’’ کیسے ‘‘ کا بھی سوال نہیں ہے ۔یہ کیوں اور کیسے دنیا کی چیزوں کے اندر ہوتا ہے ،اللہ رب العزت نے جو کہہ دیا ہے بس اس کو اسی طرح ماننا ہے اور وہ کیسے ہے یہ ہم نہیں جانتے یہ اللہ ہی بہتر جانتے ہیں، جب آئے گا تو اس کی کیفیت بھی سامنے آجائے گی۔
تو یہ "کیوں اور کیسے" دین کے معاملوں میں پوچھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہاں صرف تصدیق اور تسلیم۔ اس کو سچ ماننا اور اس کو تسلیم کرنا‘‘ یہی راستہ ہوتا ہے اور اسی منہج کو پوری دنیا میں رائج کرنے ۔اور اسی کو لوگوں کے دلوں اور ان کی زندگیوں میں اتارنے کی کوشش کرنا یہی تبدیلی کا راستہ ہے ۔
اسی سلسلے میں ہمارا یہ جو ادارہ ہے "دارالسلام" بڑی اچھی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔اور اسی طرح سعودی حکومت اور ان کے علمی ادارے ہیں، یونیورسٹیاں ہیں، دیگر علمی اداراے ہیں ۔ ان کی بھی بہت اعلی خدمات ہیں ۔ اللہ تعالی ان کو قائم رکھے اور اسی راستے کے اوپر استقامت بخشے، جو سلف کا راستہ ہے، اور صحابہ و تابعین کا راستہ ہے اور جو خالص توحید اور خالص سنت کا راستہ ہے اللہ تعالی اس پر استقامت نصیب فرمائے ،اور اسی راستے کی حفاظت اور راستے کا پوری دنیا تک پہنچانا اور لوگوں کو اس کی طرف بلانا اللہ تعالی اسی مشن کے ساتھ جڑے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین

Address

Sheikhupura Road, 14 Km M2, Kot Abdul Malik Interchange
Lahore

Opening Hours

09:00 - 17:00

Telephone

+923001001345

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darussalam Quran Printing Complex posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Darussalam Quran Printing Complex:

Share

Category