
20/08/2025
*پاکستان کے نوجوان سائنسی ٹیلنٹ نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین سائنس کیمپ 2025 میں دو گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔ ایونٹ میں 8 رکنی پاکستانی ٹیم نے حصہ لیا جس کا مقابلہ 50 بین الاقوامی ٹیموں سے تھا۔*
خیبر میڈیکل کالج پشاور سے تعلق رکھنے والے علی افضل محمد نے ایک سلیپ پوڈ ایجاد کرنے پر جدت اور ٹیکنالوجی میں گولڈ میڈل جیتا، جو صرف 2 گھنٹے میں 10 گھنٹے آرام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
https://whatsapp.com/channel/0029VazXgkE2UPBMbZM9f11h
بولان میڈیکل کالج سے تعلق رکھنے والے ملک شہاب الدین سید نے سمندری حیات کے تحفظ کے لیے تین موثر حل پیش کرنے پر پائیداری میں ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔
https://whatsapp.com/channel/0029VazXgkE2UPBMbZM9f11h
نسٹ یونیورسٹی سے حاشر اسحاق نے ایک مائیکرو چِپ ڈیزائن کرنے پر چاندی کا تمغہ حاصل کیا جو جسم میں داخل ہونے پر وائرس کو ختم کرنے کے لیے مدافعتی نظام کو متحرک کرتا ہے۔
https://whatsapp.com/channel/0029VazXgkE2UPBMbZM9f11h
مزید برآں، شالامار میڈیکل کالج لاہور کے احمد فصیح نے جدت اور ٹیکنالوجی میں اعزاز حاصل کیا۔ پہلے مرحلے میں، 50 میں سے ٹاپ 10 پروجیکٹس کا انتخاب کیا گیا۔ یہ بین الاقوامی سائنس مقابلے میں پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
https://whatsapp.com/channel/0029VazXgkE2UPBMbZM9f11h