Daily Wifaq

Daily Wifaq Daily News, Breaking News, National, International, Health, Education, Telecom, Internet News Updates.

17/05/2025

فلسطین کی بچی کی فریاد سن لیں سے دنیا کو پالنے والے ۔

e-Paper – Daily Wifaq – Rawalpindi – 16-07-2024
16/07/2024

e-Paper – Daily Wifaq – Rawalpindi – 16-07-2024

Visit the post for more.

e-Paper – Daily Wifaq – Rawalpindi – 15-07-2024
15/07/2024

e-Paper – Daily Wifaq – Rawalpindi – 15-07-2024

       

استعفی دے دوں گا مگر دبا ؤمیں نہیں آ ؤں  گا۔محمدشہباز شریف  چیئر مین ایف بی آر کو فلور ملز مالکان سے ملنے اور تمام جائز ...
14/07/2024

استعفی دے دوں گا مگر دبا ؤمیں نہیں آ ؤں گا۔محمدشہباز شریف چیئر مین ایف بی آر کو فلور ملز مالکان سے ملنے اور تمام جائز مسائل حل کرنے کی ہدایت یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔ایف بی آرہیڈ کوارٹرمیں اجلاس سے خطاب اسلام آباد (ویب نیوز) وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ استعفی دے دوں گا مگر دبا ؤمیں نہیں آ ؤں گا، فیڈرل بورڈ ریونیومیں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا، اپنے وسائل کیلئے ٹیکس اکٹھا کر لیں تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر وزارت خزانہ کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا چیئر مین ایف بی آر کو ہدایت کی کہ فلور ملز مالکان سے ملیں اور ان کے تمام جائز مسائل حل کریں۔اسلام آباد میں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں اجلاس منعقدہوا۔وزیراعظم شہبازشریف فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ہیڈکوارٹر پہنچے تو یادگار شہدا پرپھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم کو ایف بی آر میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اور طویل مدتی ڈیجیٹائزیشن حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کسٹمز کی تمام سروسزکی جدید تقاضوں کیمطابق ڈیجیٹائزیشن جاری ہے۔وزیراعظم کو ایف بی آرتاجر دوست موبائل ایپلی کیشن کے پہلے مرحلے کی تکمیل پربھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ گھربیٹھے ٹیکس نظام میں رجسٹریشن، ٹیکس جمع کرانے تک تمام عمل کی سہولت دی گئی ہے، ٹیکس دینے کی صلاحیت رکھنے والے49 لاکھ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔وزیر اعظم نے ٹیکس بیس بڑھانے اور نشاندہی شدہ افراد کو فوری ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت کی، اس کے علاوہ شہباز شریف نے چیئر مین ایف بی آر کو ہدایت کی کہ فلور ملز مالکان سے ملیں اور ان کے تمام جائز مسائل حل کریں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ایف بی آر کی آٹومیشن اور ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔شہباز شریف نے ویب بیسڈ ون کسٹمزسسٹم کیلیے 2 ارب روپے فوری جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر افسران کو دوٹوک بتایا کہ استعفی دے دوں گا مگر دباؤ میں نہیں آؤں گا اور ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ کوئی سفارش قبول نہیں، کوئی ذاتی پسند ناپسند بھی نہیں، قومی مفاد سب سے اوپر ہے، کوئی غلطی ہے تو درست کرینگے، چیئرمین ایف بی آر نے ڈیجیٹائزیشن پرچند دن پہلے سرپرائز دیا، تین ماہ پہلے بتادیتے تو سوچتے غیر ملکی فرم میکانزی کو لانا ہے یا نہیں؟ ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین ایف بی آر کو پھر کہتا ہوں اب بھی کوئی سرپرائز ہے تو دے دیں کوئی ایکشن نہیں لوں گا لیکن اس کے بعد چھپن چھپائی کی تو برداشت نہیں کروں گا۔وزیر اعظم نے آئی ایم ایف معاہدے کونئی ذمہ داریوں کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہاکہ اب ٹیکس کا نفاذ ان افرادپر کریں جو ایک دھیلے کا ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس لینے کے نام پر تاجروں اور صنعتکاروں کو تنگ کرنے کی بھی اجازت نہیں دوں گا، نہیں چاہتا کہ آپ میری بدنامی کریں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے معیشت کو مستحکم کرنا ہے، اس کے لیے مشکل سفر طے کرنا ضروری ہے، اس کے لیے ہمیں تحمل، برداشت اور قربانی کا مظاہرہ کرنا لازمی جز ہے، اس کے بغیر یہ سفر مکمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے ہوا، اس کے بعد ان کا بورڈ بیٹھے گا اور اس کی منظوری دے گا، اب ہماری ذمہ داری کا آغاز ہوا چاہتا ہے، ہمیں شبانہ روز محنت کرنا ہوگی، تب ہی یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، جس کے بعد ترقی اور خوشحالی کے سفر کا آغاز ہوگا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے نظام میں کمزوریوں سے جان چھڑانا ہو گی، ایف بی آر کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے جس بھی سپورٹ کی ضرورت ہو گی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی، آئی ایم ایف میں ڈیجیٹیلائزیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے،اجتماعی کاوشوں سے انشا اللہ پاکستان ایک عظیم، خوشحال اور قابل احترام ملک بنے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قرضوں سے جان چھڑانی ہے، جو ٹیکس دیتے ہیں ان پر مزید ٹیکس عائد کریں گے تو یہ ان کے لیے جرمانہ ہوگا جو باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں، جبکہ ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے لیے پریمیم ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ جب تک یہ بات ہمارے دلوں اور دماغوں میں نہیں ہوگی تو بات نہیں بنے گی، آپ آسان کام لیں گے اور ٹیکس لگائیں گے کہ انہوں نے تو ریٹرن فائل کرنی ہی ہے کیونکہ یہ سرکاری ملازم ہے، یہ کہاں جائے گا، اس طرح کبھی ملک ترقی نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی ترقی و خوشحالی کے لیے اور اس کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے ایف بی آر کو پوری حکمت عملی تبدیل کرنی ہے، اور آج دنیا میں جدید ترین جو ٹیکنالوجی ہے، ایف بی آر کے ہم پلہ باقی ملکوں میں جو ادارے ہیں، انہوں نے جو حکمت عملی بنائی ہے، اس کو آپ نے اپنانا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اربوں، کھربوں روپے ایف بی آر اکٹھے کرتے ہیں اور چند ارب روپے کے لیے عالمی بینک یا دوسروں کے پاس چلے جاتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ قومیں اس طرح نہیں بنتیں۔

استعفی دے دوں گا مگر دبا ؤمیں نہیں آ ؤں گا۔محمدشہباز شریف چیئر مین ایف بی آر کو فلور ملز مالکان سے ملنے اور تمام جائز مسائل حل کرنے کی ہدایت یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگ....

بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات کے لئے 3شرائط میرے کیسز ختم ،ہمارے لوگوں کو رہا اور ہمارا مینڈیٹ واپس کریں اب کیا فائدہ حکومت ...
14/07/2024

بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات کے لئے 3شرائط میرے کیسز ختم ،ہمارے لوگوں کو رہا اور ہمارا مینڈیٹ واپس کریں اب کیا فائدہ حکومت میں آنے کا؟ اسٹیبلشمنٹ نئے الیکشن کرائے مخصوص نشستیں ملنے کے بعد کسی جوڑ توڑ کا حصہ نہیں بنیں گے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پانڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو...

بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات کے لئے 3شرائط میرے کیسز ختم ،ہمارے لوگوں کو رہا اور ہمارا مینڈیٹ واپس کریں اب کیا فائدہ حکومت میں آنے کا؟ اسٹیبلشمنٹ نئے الیکشن کرائے مخصوص ن...

دنیا بھر میں مقیم کشمیر یوں نے جمعرات کو یوم شہدائے کشمیر منایا سرینگر میں لوگوں کو شہدائے قرستان نقشبند صاحب کی طرف مار...
14/07/2024

دنیا بھر میں مقیم کشمیر یوں نے جمعرات کو یوم شہدائے کشمیر منایا سرینگر میں لوگوں کو شہدائے قرستان نقشبند صاحب کی طرف مارچ سے روک دیا گیا مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، آزاد کشمیر میں جلسے جلوس، مظاہرے سری نگر، مظفر آباد( ویب نیوز ) لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیر یوں نے ہفتہ کو یوم شہدائے کشمیر منایا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے چند علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی،ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے دی تھی جسکا مقصد تنازعہ کشمیر کے پر امن او رمنصفانہ حل کی ضرورت پر زور دینا ہے۔ جبکہ آزاد کشمیر میں میں بھی جلسے جلوس، مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ 13جولائی 1931 اورتحریک آزادی کشمیرکے دیگر تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم شہدا کے موقع پر خصوصی تقاریب ہوئیں۔ دن کا آغاز مساجد اور خانقاوں میں شہداء کے لئے خصوصی دعاوں سے ہوا ،ان شہدا نے ہندوسامراج کے تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔سرینگر میں نوہٹہ، راجوری کدل اور متعدد علاقوں میں دکانیں بند رہیں۔ بی جے پی کی قابض انتظامیہ نے لوگوں کوشہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مزار شہدا نقشبند صاحب سرینگر جانے کی اجازت نہیں دی۔قابض بھارتی انتظامیہ نے لوگوں کو سرینگر کے نقشبند صاحب میں واقع قبرستان کی طرف مارچ سے روک دیا جہاں13جولائی کے شہداء مدفون ہیں۔ انتظامیہ نے نوہٹہ نقشبند صاحب اور ارد گرد کے علاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکار تعینات کر دیے۔انتظامیہ نے لوگوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کردی جبکہ قابض فورسز نے مارچ کو روکنے کیلئے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دیں،حریت کانرنس نیہڑتال کے ساتھ ساتھ سرینگر کے نقشبند صاحب میں واقع قبرستان کی طرف مارچ کی بھی اپیل کی تھی جہاں13جولائی کے شہداء مدفون ہیں۔ بھارتی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے 1931میں آج کے دن سرینگر میں ڈوگرہ فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 22 کشمیریوں کی یاد میں مکمل ہڑتال کرنے پر تاجر برادری اور دکانداروں کو ہراساں کیا۔بھارتی فورسز لال چوک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں راہگیروں کو روک کر انہیں ان کے نام پوچھ رہی ہے ۔شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے تمام اہم دارالحکومتوں اور بڑے شہروں میں ریلیاں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ 13 جولائی 1931 کے شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے اپنی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں۔ یہ دن ہر سال 13جولائی 1931 کوسرینگر میں ڈوگرہ مہاراجہ کے فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے 22کشمیریوں کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔ وہ ان ہزاروں لوگوں میں شامل تھے جو عبدالقدیر نامی ایک شخص کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پرسرینگر سینٹرل جیل کے باہر اکھٹے ہوئے تھے جس نے کشمیری عوام کو ڈوگرہ حکمرانی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کیلئے کہا تھا۔ نماز ظہر کے وقت ایک کشمیری نوجوان نے اذان دینا شرو ع کی جسے مہاراجہ کے فوجیوں نے گولی مارکر شہید کر دیا۔اس کے بعد ایک اور شخص اذان پوری کرنے کیلئے کھڑا ہوا تو اسے بھی شہید کردیا گیا۔ یوں اذان مکمل ہونے تک 22کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔یہ قتل عام ڈوگرہ حکومت کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ ڈوگرہ دور کو مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی وجہ سے کشمیر کی تاریخ کا بدترین دور سمجھا جاتا ہے۔

دنیا بھر میں مقیم کشمیر یوں نے جمعرات کو یوم شہدائے کشمیر منایا سرینگر میں لوگوں کو شہدائے قرستان نقشبند صاحب کی طرف مارچ سے روک دیا گیا مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، ....

لاہور میں فلور ملز کی ہڑتال، آٹے کی قلت، تندور بھی بند ہونے کا خدشہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹا ملز ایسوسی ایشن کا ا...
14/07/2024

لاہور میں فلور ملز کی ہڑتال، آٹے کی قلت، تندور بھی بند ہونے کا خدشہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹا ملز ایسوسی ایشن کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا حکومت کسی معاملے میں آٹا ملز مالکان کو اعتماد میں نہیں لیتی، احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا،ملزمالکان اگر آٹا ملز نے ہڑتال ختم نہ کی تو مجبورا تندور بند کرنا پڑیں گے،متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن...

لاہور میں فلور ملز کی ہڑتال، آٹے کی قلت، تندور بھی بند ہونے کا خدشہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹا ملز ایسوسی ایشن کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا حکومت کسی معاملے م...

e-Paper – Daily Wifaq – Rawalpindi – 13-07-2024
13/07/2024

e-Paper – Daily Wifaq – Rawalpindi – 13-07-2024

Visit the post for more.

e-Paper – Daily Wifaq – Rawalpindi – 12-07-2024
13/07/2024

e-Paper – Daily Wifaq – Rawalpindi – 12-07-2024

Visit the post for more.

سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ 8 کی اکثریت کا فیصلہ ہے، جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے بتایا کہ فیصلہ 5-8 کے تناسب سے ہے۔ ...
12/07/2024

سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ 8 کی اکثریت کا فیصلہ ہے، جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے بتایا کہ فیصلہ 5-8 کے تناسب سے ہے۔ اسلام آباد: (ویب نیوز ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کا حکم دے دیا۔...

سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ 8 کی اکثریت کا فیصلہ ہے، جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے بتایا کہ فیصلہ 5-8 کے تناسب سے ہے۔ اسلام آباد: (ویب نیوز ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ....

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت بین الاقوامی موبائل ٹیلی فونی سپیکٹرم کے اجرا کے حوالہ سے مشاورتی کمی...
12/07/2024

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت بین الاقوامی موبائل ٹیلی فونی سپیکٹرم کے اجرا کے حوالہ سے مشاورتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد( ویب نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کو یہاں پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کے لئے بین الاقوامی موبائل ٹیلی فونی (آئی ایم ٹی) سپیکٹرم کے اجرا کے حوالہ سے مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹیلی مواصلات اور ریگولیٹری اتھارٹیز کے اہم شراکت داروں نے وزیرخزانہ کو آئی ایم ٹی سپیکٹرم کی تخصیص اور استعمال کے سٹریٹجک منصوبوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سپیکٹرم کے اجرا سے رابطے میں نمایاں بہتری، انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ اور اعلی معیار کی ڈیٹا خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کی توقع ہے۔اجلاس میں نیلامی کے عمل، تکنیکی تفصیلات اور سپیکٹرم کے اجرا کے لئے نظام الاوقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشاورتی کمیٹی نے تکنیکی ترقی کو فروغ دینے اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت بین الاقوامی موبائل ٹیلی فونی سپیکٹرم کے اجرا کے حوالہ سے مشاورتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد( ویب نیوز) وفاقی وزیر خ...

الیکشن ٹریبونل کو اسلام آباد کے حلقوں کا باقاعدہ ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا گیا کیس کی مزید سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر...
11/07/2024

الیکشن ٹریبونل کو اسلام آباد کے حلقوں کا باقاعدہ ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا گیا کیس کی مزید سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی گئی، 22 جولائی سے کیس روازنہ کی بنیاد پر سناجائے گا اسلا م آباد( ویب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے الیکشن ٹریبونل کو قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں این اے 46، این اے 47 اور این اے 48 کا باقاعدہ ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ٹریبونل میں کیا کارروائی چل رہی ہے؟ وکیل شعیب شاہین نے آگاہ کیا ایک کیس آج تھا، دیگر 2 کیس پیر کو سماعت کے لیے مقرر ہیں۔عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار انجم عقیل کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر ٹریبونل کے کسی آرڈر سے متاثر تھے تو رٹ پٹیشن دائر کرتے، امیدوار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہمارے پاس رِٹ میں آرڈر کو چیلنج کرنے کا اختیار نہیں تھا۔اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ رِٹ میں چیلنج نہیں کر سکتے تو سڑک پار سپریم کورٹ چلے جائیں، آرڈر کے خلاف رِٹ قابل سماعت ہے، آپ سیدھے تعصب پر چلے گئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا میں تو حیران ہوں آپ لوگوں نے قانون دیکھا ہی نہیں اور اعتراض کر دیا، اگر تعصب کا تاثر ہو تو اسی جج سے کیس منتقلی کی استدعا کی جاتی ہے۔چیف جسٹس نے آگاہ کیا کہ انہیں اس کیس کو تفصیل سے سمجھنے میں وقت لگے گا، اسلیے الیکشن ٹریبونل کو کارروائی آگے بڑھانے سے روک دیتے ہیں، وہ روزانہ کی بنیاد پر کیس سن کر 4، 5 پانچ دنوں میں فیصلہ کر دیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبیونل کو وفاقی دارالحکومت کے تین حلقوں کا باقاعدہ ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا، عدالت نے واضح کیا کہ الیکشن ٹریبیونل ابتدائی معاملات سے متعلق کارروائی آگے بڑھا سکتا ہے، الیکشن ٹریبونل دیگر سماعت جاری رکھے لیکن ٹرائل نہ کرے۔عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیے، کیس کی مزید سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی گئی، 22 جولائی سے کیس روازنہ کی بنیاد پر سناجائے گا

الیکشن ٹریبونل کو اسلام آباد کے حلقوں کا باقاعدہ ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا گیا کیس کی مزید سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی گئی، 22 جولائی سے کیس روازنہ کی بنیاد پر سناج....

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Wifaq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share