21/04/2026
اسلام آباد میں اس ہفتے مذاکرات کور کرنے آئے ہر غیر ملکی صحافی کے نام: جب کوئی پاکستانی آفسر کہے “بس پانچ منٹ” تو اپنی گھڑی مت دیکھنا۔ یہ پانچ منٹس پاکستانی معیار کے ہوں گے۔اور اگر کوئی چوتھی بار چائے پیش کرے تو انکار مت کرنا۔ اور جب کوئی مذاکراتی دور ناکام ہونے کے بعد “کوئی بات نہیں” کہے تو الفاظ نہیں، بس لہجہ سننا۔