Suraj News

Suraj News Suraj News brings the breaking and latest news of Pakistan, world, business, technology, sports, and

News Entertainment Sports Fashion
http://surajtv.blogspot.com/

بورے والہ(....) پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع وھاڑی کے زیراہتمام زم زم میرج ھال بورے والہ میں ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا جس...
22/07/2023

بورے والہ(....) پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع وھاڑی کے زیراہتمام زم زم میرج ھال بورے والہ میں ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا جسکی صدارت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 156 ڈاکٹر ابوذر سلیم صاحب نے کی
کنونشن سے میاں عبداللہ وٹو صاحب امیدوار ایم پی اے پی پی229، رانا قیصر منظور سلہریا امیدوار ایم پی اے پی پی 230، شیخ عبدالرحمن صاحب امیدوار ایم پی اے پی پی 231، محمد بنیامین بھٹی صاحب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ بوریوالہ، محمد عمران اکرم آرائیں جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ بورے والہ ، محمد شہبازایوب صاحب نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ بورے والہ ، حاجی اسلم صاحب صدر کسان ونگ اور چوہدری فیصل حسین کوآرڈینیٹر پاکستان مرکزی مسلم لیگ بورے والہ نے خطابات کیے
مقررین نے کہا کہ ہم ملک پاکستان میں "ہماری سیاست خدمت انسانیت" کا عزم لے کر میدان میں اترے ہیں ہم اشرافیہ کی اجارہ داری ختم کر کے غریب کو اسکی دہلیز پر اسکا حق دیں گے ہم گندی گالم گلوچ، الزام تراشی کی سیاست کو ختم کر کے اخلاقیات پر مبنی سیاست اپنائیں گے
مزید کہا کہ حکومت ایک طرف پٹرول کی قیمت کم کرتی ہے تو دوسری طرف بجلی، گیس مہنگی کردیتی ہے غربت دن بدن بڑھتی جارہی ہے غریب عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہے روزگار کے مواقع ختم ہو رہے ہیں حکمرانوں کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لیں اور عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرے
کنونشن میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مختلف برادریوں کے دھڑوں نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا

13/07/2023

Abdul Aleem Khan (Park View City)

09/11/2022
صدف نعیم کی آخری دوڑ ! بات آج کی نعیم ثاقب وہ کنفیوز سی ، جھلی سی ، بوکھلائی سی  کام کے لیے دوڑتی پھرتی نظر آتی تو میں ا...
01/11/2022

صدف نعیم کی آخری دوڑ !
بات آج کی
نعیم ثاقب
وہ کنفیوز سی ، جھلی سی ، بوکھلائی سی کام کے لیے دوڑتی پھرتی نظر آتی تو میں اسے کہتا کہ “ سودائنیں ” کیا کر رہی ہو ، سر جی ! اپنے پروگرام کے لیے پرانے گانے اور غزلیں ڈھونڈ رہی ہوں ! کبھی کہنا انٹرویو کرنا ہے باس نے کہا ہے گیسٹ کو کال کر رہی ہوں فون اٹینڈ نہیں کر رہا ہے کیا کروں ؟ کبھی رمضان ٹرانسمیشن میں واڈروب سے لیکر مہمان بلانے تک ہر کام میں مدد کرتی نظر آتی ! اخبار کے لیے رپورٹ لکھتی تو ٹی وی کے لیے پیکج بھی بنا رہی ہوتی ، ایک طرف ضیاشاہد صاحب کے پسندیدہ پروگرام پرانے گیت پرانی غزلیں کی میزبانی کرتی تو دوسری طرف خبریں اور چینل فائیو کے لیے شو بز کی رپوٹنگ بھی کرتی ! ناتجرکار ، سیدھی سادی صدف کولیگز کے مذاق کا نشانہ بھی بنتی تو مسکراتی رہتی پلٹ کے جواب نہ دیتی ، اپنی دھن میں مگن کام میں جتی رہتی اکثر میرے پاس بیٹھے پر عزم لہجے میں کہتی سر ان کے مذاق سے مجھے کچھ فرق نہیں پڑتا میں نے محنت کرنی ہے اور ایک دن کچھ بن کے دکھانا ہے ۔ اس نے ہمت ،محنت ، لگن اور جنون سے اپنے مقصد کی تکمیل کے لیے دوڑ شروع کی تو قدرت بھی مہر بان ہو گئی ضیا شاہد صاحب جیسا جید صحافی استاد مل گیا،جو کسی بھی پتھر کو تراش کر ہیرا بنا سکتا تھا ۔ امتنان شاہد جیسا باس میسر آگیا جسے سکھانے اور کام لینے کا ہنر آتا ھے ۔ آنٹی یاسمین اور ڈاکٹر نوشین جیسی شفیق ہستیاں ملیں جو ہر مشکل وقت میں اس کی راہنمائی کرتیں ۔ ٹکر یا شاید مانیٹرنگ سے اپنی دوڑ کا آغاز کرنے والی صدف نعیم نے میوزیکل شو کی میزبانی سے لے سپورٹس ، پولیٹکس ، کرائم تقریبا ہر بیٹ کی رپورٹنگ کی اور دیکھتے دیکھتے خبریں گروپ کی ون مین آرمی بن گئی! مگر شاید ابھی اس کی دوڑ ختم نہیں ہوئی تھی شاید اسے ابھی اور دوڑنا تھا کچھ بڑا اور نمایاں کرنے کے کیے اپنے باس سے شاباش لینے کے لیے اس کی نظروں میں سرخرو ہونے کے لیے کیونکہ جن دنوں میں چینل فائیو میں تھا وہ کچھ بہتر کر کے ہمیشہ مجھ دے پوچھتی تھی سر ! میں نے یہ ٹھیک کیا ھے ؟ سر ! آپ کے خیال میں یہ باس کو پسند آ جائے گا سر آپ تو باس کے دوست ہیں آپ کو زیادہ پتہ ہوگا ۔ میں اس کا دل رکھتا اس کا حوصلہ بڑھاتا اور کبھی کبھار ایسے ہی کہہ دیتا کہ باس آپ کے کام کی تعریف کر رہے تھے وہ خوش ہوتی اور زیادہ جوش و جذبے سے کام شروع کر دیتی ۔
چینل فائیو چھوڑا تو صدف نعیم سمیت سب سے روزانہ کی ملاقات بھی ختم ہو گئی کبھی کبھار امتنان صاحب سے ملنے جاتا تو آتے جاتے پارکنگ میں صدف سے ملاقات ہو جاتی وہ ہمیشہ کی طرح دوڑتی پھرتی کہیں سے آتی یا کہیں جاتی ہوئی دکھائی دیتی ۔ ایک دفعہ ملی تو اپنے مخصوص انداز میں کہنے لگی سر جی دیکھیں میری بات سنیں ، میں آپ کے کالم پڑتی ہوں۔ ان سے بہت کچھ سیکھتی ہوں ۔ میں نے ہنس کے کہا “ایویں نہ مار سودائنیں “ صدف نے سچی کہہ کر کالم کا ریفرنس بھی دے دیا ۔ “واہ سودائنیں تو تے سیانی ہوگئی ایں “ میں کہہ کر ہنستے ہوئے آگے بڑھنے لگا تو پر اعتماد لہجے میں بولی سر جی “دیکھیں میری بات سنیں بندے کو وقت کے ساتھ ساتھ سیانا ہونا پڑتا ہے ۔ ورنہ آپ زمانے کے ساتھ نہیں دوڑ سکتے - میں آگے بڑھتے ہوئے سوچنے لگا اس کے ارادوں سے تو لگتا ہے کہ یہ “ سودائین “بڑی اور لمبی دوڑ کی کھلاڑی بن گئی ہے۔
پچھلے سال دسمبر میں ایک بار صدف کا فون آیا کہنی لگی سر میں پریس کلب میں گورننگ باڈی کا الیکشن لڑ رہی ہوں مجھے یقین ہے آپ مجھے سپورٹ کرینگے میں نے حوصلہ بٹھا کر یقین دلایا اور دوستوں سے ووٹ بھی مانگے ، صدف جیت تو نہ سکی مگر پہلی دفعہ الیکشن لڑنے کے باوجود اچھے خاصے ووٹ لے کر کلب کی سیاست کی دوڑ میں شامل ہو گئی !
آج تقریبا ساڑھے پانچ بجے ایک اجنبی نمبر سے فون آیا ۔ سر عمر بات کر رہا آپ کے ساتھ چینل فائیو میں کام کرتا تھا سر میں لانگ مارچ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب ہوں یہاں ایک حادثہ پیش آیا جس میں کہا جا رہا ہے کہ چینل فائیو کی رپورٹر صدف نعیم شہید ھو گئیں ہیں آپ تصدیق کر سکتے ہیں دوسری جانب سے بولنے والے نے ایک سانس میں کہا ۔ مجھے ایک دم شاک سا لگا اور دماغ بھک سے اڑ گیا کہ ایسے کیسے ایک دم ابھی دو دن پہلے تو اس نے عمران خان کا انٹرویو کیا تھا ۔ میں نے وعدہ کیا کہ ابھی بتاتا ہوں پھر شکیل اور فرقان ہاشمی سے تصدیق کر کے عمر کو بتایا اس کے بعد تو جیسے فون کالز اور میسیجز کا تانتا بندھ گیا ۔ شاہد نزیر (ون پاؤنڈ فش )، کاظم خاں ,حسن رضا ، قیصر شریف ، شفیق اعوان ہمایوں سلیم ، کیپٹن میاں رزاق اور بے شمار دوستوں نے رابطہ اور افسوس کیا ۔ کیونکہ اس وقت تک نیوز کےُلیے دوڑتی ہوئی صدف نعیم تمام ٹی وی چینلز کی برینکنگ نیوز بن چکی تھی ۔
رات ایک بجے جنازہ تھا- میں نے اس کی میت کو کندھا دیا تو مجھے لگا شاید صدف میرے کان میں پوچھ رہی ہے سر جی دیکھیں میری بات سنیں میری یہ سٹوری کیسی ہے باس کو پسند آئے گی نا آپ تو دوست ہیں آپ کو تو پتہ ہوگا ؟
اب صدف تجھے کیسے بتاؤں کہ ابھی میری باس سے بات ہوئی ہے وہ تیرے کام تو خوش تھا ہی پر آج تیرے اس طرح جانے سے بہت افسردہ اور غمگین ہے شاید تو ان چند لوگوں میں سے ھے جسے وہ کبھی نہ بھلا پائے گا ۔ اور ہاں “ سودائنیں “ تو تو بڑی سیانی نکلی صحافت کے میدان میں ایسی دوڑ لگائی کہ سب کو اور سب کچھ پیچھے چھوڑ دیا ۔ بڑے بڑے صحافی ، سیاستدان اور بیوروکریٹ تیرے پیچھے دوڑ پڑے ! اور ہاں آج کے بعد جب بھی کسی ، محنتی ، باہمت اور جنونی میڈیا ورکر کی بات ہو گی تو تمہاری آخری دوڑ کی مثال ضرور دی جائے گی !
بقول شاعر !
دوڑ ختم ہوئی اور ایسی ختم ہوئی
کہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے

https://epaper.dailykhabrain.com.pk/epaper?station_id=7...
https://dailymuballigh.pk/column/377/
https://jhandanews.com/10/2696/
https://badaltajahan.com/columns-and-articles/46/
https://powercorridor.pk/archives/2685
http://thefridaynews.com/archives/1954
http://news9.com.pk/archives/3504
https://surajtv.com/baat-aaj-ki/28232/

22/07/2022

تخت پنجاب کا اگلا حکمران کون؟
اپنی رائے کا اظہار کریں

Eid ul Adha Mubarak Everyone!May our sacrifice and efforts be accepted and may the spirit of Eid ul Adha fill our lives ...
10/07/2022

Eid ul Adha Mubarak Everyone!
May our sacrifice and efforts be accepted and may the spirit of Eid ul Adha fill our lives with happiness and prosperity.

Address

65/D1 Johar Town
Lahore
5400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Suraj News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Suraj News:

Share