Amaal News

Amaal News Journalist

06/01/2024

مریم نواز کے بیرون ملک دوروں پر گزشتہ ایک سال کے دوران کتنا خرچہ آیا

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کے 2022 سے 2023 تک بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات جاری ہوئی ہیں جس کے مطابق ان کے دوروں پر 74 لاکھ 22 ہزار 271 روپے کے اخراجات آئے۔

کاغذات نامزدگی کے ہمراہ جمع کرائی گئیں دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مریم نواز نے بیرون ملک کے 17 دورے کیے۔ مریم نواز نے 13 نومبر 2022 سے 30 نومبر 2022 تک سوئٹزرلینڈ میں قیام کیا اور 18 دن قیام کا خرچ 53 ہزار 550 روپے ہوا۔مریم نواز نے برطانیہ کے 4 وزرٹ کیے اور 96 دن قیام کیا اور 96 روز میں مریم نواز نے 22 لاکھ 50 ہزار کی رقم خرچ کی۔سعودی عرب میں مریم نواز نے 2 دورے کیے اور 32 دن قیام کیا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں قیام کے دوران انہوں نے 24 لاکھ 88 ہزار سے زائد رقم خرچ کی۔مریم نواز نے قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے
دورے کیے۔

05/01/2024

‏الیکشن سے بھاگنا تو کوئی حل نہیں۔ کب تک بھاگتے رہیں گے؟ اصل حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں

05/01/2024

اس دجالی جمہوریت کی ایک خوبی یہ بھی ہیں ،، کہ یورپ میں ہو تو مغربی جمہوریت،، ہندوستان میں ہو تو ہندو جمہوریت اور۔ جب پاکستان میں ہو تو اسلامی جمہوریت

05/01/2024

مسجد کی ڈیکوریشن سے زیادہ امام مسجد کی تنخواہ کا خیال رکھیں
لوگ فیصل مسجد میں دین سیکھنے نہیں سیلفیاں لینے آتے ہیں!

05/01/2024

‏💡ایک ماہ کیلئے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی، قیمتوں میں اضافہ نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، جنوری کے بلوں میں پیسے وصول کئے جائیں گے۔۔۔!!!

05/01/2024

لاہور ہائیکورٹ میں ٹی وی چینلز پر الیکشن سروے پر پابندی کا اقدام چیلنچ کردیا گیا

صحافی منیر احمد نے ایڈوکیٹ میاں داود کی وساطت سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

دائر درخواست میں پیمرا، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے

الیکشن کمیشن نے خلاف قانون الیکٹرانک،پرنٹ، ڈیجٹل میڈیا پر پابندی لگائی ہے، موقف

الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی کلاز 12 آئین پاکستان کے متصادم ہے، موقف

الیکشن کمشن نے آئین کے آرٹیکل 4 ،19 اور 19 اے کیخلاف ورزی ہے، موقف

الیکشن کمیشن کا اقدام بنیادی انسانی حقوق اور معلومات تک رسائی کے اقدام کیخلاف پے، موقف

عدالت الیکشن کمیشن کیجانب سے لگائی گئی پابندی کا اقدام کلعدم قرار دے، استدعا

05/01/2024

پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن 2024 کے لئے اپنا ابتدائی شیڈول جاری کردیا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 30 سے زائد جلسے کریں گے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 10 جنوری کو صوابی اور 11 جنوری کو تاندلیاں والا فیصل آباد میں جلسہ کریں گے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 12 جنوری کو لیہ، 13 جنوری کو بہاول پور اور 14 جنوری کو نصیرآباد بلوچستان میں جلسہ کریں گے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 14 جنوری کی شام خیرپور میں جلسہ کریں گے جبکہ 15 جنوری کو لاڑکانہ میں انتخابی مہم کے لئے جائیں گے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 جنوری کو قمبر شہداد کوٹ جبکہ 17 جنوری کی صبح بدین اور شام میں سانگھڑ میں جلسہ کریں گے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 18 جنوری کی صبح نوشہرو فیروز جبکہ شام میں میہڑ، دادو میں جلسہ کریں گے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 19 جنوری کو رحیم یار خان اور 20 جنوری کو کوٹ ادو میں جلسہ کریں گے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 21 جنوری کو لاہور میں جلسہ ہوگا چنیوٹ میں 23 جنوری اور سرگودھا میں 24 جنوری کو جلسہ ہوگا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 25 جنوری کو لالہ موسی، 26 جنوری کو ملتان اور 27 جنوری کو پشاور میں جلسہ کریں گے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 28 جنوری کو راولپنڈی، 29 جنوری کو ضلع کرم اور 30 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ کریں گے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 31 جنوری کو مالاکنڈ اور یکم فروری کو خضدار میں جلسہ کریں گے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دو فروری کو دن میں کندھکوٹ ایٹ کشمور اور شکار پور میں جلسے کریں گے جبکہ شام میں جیکب آباد میں جلسہ ہوگا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تین فروری کو میرپورخاص، چار فروری کو حیدرآباد اور اور پانچ فروری کو کراچی میں جلسہ کریں گے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چھ فروری کو لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے

05/01/2024

‏پاکستان کاقانون بھی نرالاہے
آپکے گھر سے اگر تیل یا سونا نکل آۓ تو وہ حکومت کاہےاگر چرس، شراب نکل آۓ تو وہ آپ کی ہے🤣

05/01/2024

زلفی بخاری کے کاغزات نامزدگی کی اپیل منظور NA-50 سے تحریکِ انصاف کے امید وار ہوں گے

05/01/2024

ریٹرننگ افسران کے تمام مسترد فیصلے اپیلوں میں کالعدم ہونے پر الیکشن کمیشن اب ٹریبونل کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے جا رہا ہے
ہمارے پاکستان میں ائین اور قانون کی کوئی چیز نہیں رہ گئی اب یہ وہاں پر جا کر وقت ضائع کریں گے ایک مقبول ترین سیاسی جماعت کو دیوار کے ساتھ لگانے کے لیے ائین پاکستان کو اپنے بوٹوں کے نیچے روند رہے ہیں

04/01/2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نا اہلی کی مدت 5 سال سے 10 سال کر رہی ہے اور ادھر سپریم کورٹ نا اہلی کا تصور ہی ختم کرنے جا رہی ہے۔۔ عدالتیں کنفیوژ ہیں یا عوام ۔۔؟؟؟

04/01/2024

‏بنگلہ دیش نے 9 ارب ڈالرز سے زیادہ کے ریڈی میڈ گارمنٹس ایکسپورٹ کرکے پہلی بار چائینہ کو پیچھے چھوڑ دیا !!

اس کہانی سے ہمیں کیا سبق سیکھنے کو ملا ؟
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی پارلیمان میں بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام طرز کا پروگرام لانے کا بِل آیا تھا مگر اسے مسترد کیا گیا تھا اور یہ رائے دی گئی تھی کہ خواتین کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے گارمنٹس کی فیلڈ میں انہیں ضروری سرمایہ اور تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے پیروں پر خود کھڑی ہوسکیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں !!!
نتیجہ آج آپ کے سامنے ہے کہ انہوں نے اس فیلڈ میں چائنہ کو پیچھے چھوڑ دیا اور آج بھی ہم سالانہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مد میں کھربوں خرچا کر قوم کو مفت خوری بلکہ بھکاری پن کا عادی بنا رہے ہیں !!!

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amaal News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Amaal News:

Share