18/08/2025
پہاڑ کاٹو، درخت کاٹ ڈالو، ندی نالوں اور دریاؤں کے کناروں کے اندر ھوٹل اور مارکیٹیں بنا لو۔ دولت کے لالچ میں قدرت کے انتقام کو دعوت دو تو پھر آسمان پھٹ پڑتا ھے۔ زمین پہ پانی بپھر جاتا ھے۔ چور ٹھیکیداروں، حکومتی اھلکاروں اور سیاسی نمائندوں کی ملی بھگت سےاربوں روپوں کے کاغذی پل اور سڑکیں لمحوں میں پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔ نا جائز دولت کی ھوس کا سیلاب معاشرے کی تمام اخلاقی قدریں برباد کو گیا ۔
قیمت بے گناہ غریب ادا کررہا ھے۔