Pakistan Bachao Jamaat Islami Azmao

Pakistan Bachao Jamaat Islami Azmao jamaat e islami

30/09/2025
16/09/2025

*وسیم صمد کی موجودگی میں عدم تکمیل و طوالت کے شکار ریکپُشت پسنی روڈ کے کام کا آغاز کردیا گیا، مثالی روڈ بنانے کا عزم*

پسنی ریک پُشت روڈ جو ریتلی زمین اور دیگر وجوہات کی وجہ سے طویل عرصے سے عدم تکمیل اور طوالت کا شکار تھا اس روڈ کے کام کا آغاز ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے خصوصی ہدایت پر ان کے پرسنل سیکریٹری وسیم صمد کی موجودگی میں کردیا گیا اور بہت جلد یہ روڈ تکمیل کے مراحل طے کرے گا

وسیم صمد نے اس موقع پر اس روڈ کو ایک مثالی اور منفرد روڈ بنانے کا عزم کیا تاکہ علاقہ مکین کے اس دیرینہ مطالبے کو معیاری طرز پر پورا کیا جائے اور لوگ عرصہ دراز تک اس کو استعمال کرسکیں

06/09/2025

حافظ نعیم الرحمن کا وزیراعظم افغانستان کو خط، زلزلہ تباہی پر اظہار افسوس۔
امیر جماعت اسلامی کی جانب سے ملا حسن اخوند کو امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی،الخدمت کو خوراک، ادویات بھیجنے کی ہدایات جاری کردیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم افغانستان ملا محمد حسن اخوند سے مشرقی افغانستان میں شدید زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پڑوسی اسلامی ملک میں جاری امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم افغانستان کے نام خط میں امیرجماعت اسلامی نے افغان عوام اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دین کے رشتے سے افغان بھائیوں سے محبت کرتے ہیں اور ان کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں پوری جماعت اسلامی اور پاکستانی قوم افغانستان کے عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ افغان عوام کو اس مشکل صورتحال سے نکلنے میں کامیاب کرے اور پاکستان اور افغانستان کو مصائب سے محفوظ رکھے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کن صورتحال کے پیش نظر جماعت اسلامی اور الخدمت کے ہزاروں کارکنان و رضاکاران ملک بھر میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، تاہم اس کے باجود افغان بھائیوں سے بھی حتی المقدور تعاون کیا جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم افغانستان کو آگاہ کیا کہ انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کو امدادی سرگرمیوں میں مکمل تعاون کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔
دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ہدایت پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابراہیم خان، امیر صوبہ پختونخوا وسطی عبدالواسع، سیکریٹری صابر حسین اور الخدمت کی صوبائی صدر وقاص خان چمکنی نے پشاور میں افغان قونصلر حافظ محب اللہ سے ملاقات کی۔ جماعت کے راہنماؤں نے زلزلے کے نتیجے میں شہدا کے مغفرت اور زخمیوں کے لئے صحت یابی کی دعا کی۔
وفد نے قونصل جنرل کو بتایا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر کل سے خوراک، ادویات اور خیموں پر مشتمل امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے افغانستان منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

06/09/2025

جناب صاحب سراج الحق صاحب ماشاء اللّٰہ بھت زبردست بات کی ہے

06/09/2025

عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ہم پرفرض ہے، بلوچستان میں بے گناہ افراد کی اموات حکومتی ناکامی ہے، مولانا ہدایت الرحمن
https://dailyintekhab.pk/archives/534053

Address

Fatehgarh Dispensary
Lahore
FATEHGARHDISPENSARY

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Bachao Jamaat Islami Azmao posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share