18/07/2025
ہم آپ سے صرف ایک کال کی دوری پہ۔۔۔۔
ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین نے 4 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے ذریعے معذور خاتون اور اس کے 6 اہل خانہ کو 5 کلومیٹر سے زائد پیدل سفر سے بحفاظت ریسکیو کرلیا
*سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ریسکیور کو شاباش*
*Weldone Rescuers*
ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین کے ریسکیور نے نشیبی علاقے گاؤں نکی، ضلع جہلم کے ایک نواحی ڈھیرے پہ پھنسنے والی معذور خاتون سدرہ دختر غلام حسین، عمر 22 سال اور اس کے چھ (6) اہل خانہ کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت نکال لیا۔
خاتون معذور ہونے کے باعث نقل و حرکت سے قاصر تھی، اور لوکیشن کے چیلنجنگ ہونے کیوجہ سے ہیلی اور بوٹ ریسکیو ممکن نہیں تھا
ریسکیو ٹیم نے آج صبح 8:30 بجے غیر روایتی اور پروفیشنل طریقے سے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا، کیچڑ اور غیر ہموار پانی والی سطح پہ جی پی ایس GPS سے لوکیشن کو ٹریس کرتے ہوئے 5 کلومیٹر سے زائد مشکل ترین پیدل سفر طے کرتے ہوئے محسور معذور خاتوں اور اہل خانہ تک رسائی حاصل کی،
جسمانی اور ذہنی معذور خاتوں اپنے ڈیرے کے فرسٹ فلور پہ محسور تھی ریسکیور نے اسے نہ صرف حفاظت سے نیچے اتارا بلکہ 5 کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ اس خاتون کی چارپائی کو کندھے پہ رکھ کے کور کیا،
بنہان نلہ کے گزشتہ روز کے پانی کیوجہ سے مکین انتہائی پریشان تھے اور اپنی ذہنی اور جسمانی معذور بیٹی کیساتھ محسور تھے وہ اپنی معذور بیٹی کیوجہ سے نہ خود نکل سکتے تھے اور نہ اسے چھوڑ سکتےتھے،
ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین کے جوانوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کی کمانڈ کے تحت نہ صرف 5 کلومیٹر کا فاصلہ چارپائی کو کندھوں پہ اٹھا کے کیا بلکہ اہل خانہ کو لائف جیکٹ پہنا کے اپنی معیت میں ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ یہ پیچیدہ اور جانفشانی سے بھرپور ریسکیو آپریشن کو اج 11:40 پہ جمعہ سے پہلے ساڑھے 4 گھنٹے میں کامیابی
سے مکمل کرلیا گیا
فاروق احمد
ترجمان ریسکیو پنجاب