A1uktv

A1uktv We are Satellite Based Hybird Channel of UK providing latest News and Entertainment

نویں جماعت میں 552 نمبر حاصل کرنے والی لائبہ نعیم کو ایک دن کے لیے CEO ایجوکیشن ننکانہ صاحب کا چارج دے دیا گیاتعلیمی مید...
08/09/2026

نویں جماعت میں 552 نمبر حاصل کرنے والی لائبہ نعیم کو ایک دن کے لیے CEO ایجوکیشن ننکانہ صاحب کا چارج دے دیا گیا

تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں کی پذیرائی کے لیے ایک شاندار اقدام کے تحت نویں جماعت کے امتحان میں 552 نمبر حاصل کرنے والی ہونہار طالبہ لائبہ نعیم کو ایک دن کے لیے سی ای او ایجوکیشن ننکانہ صاحب کا اعزازی چارج سونپ دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ اور شعبہ تعلیم کا یہ پیش رفت پر مبنی فیصلہ صرف ایک طالبہ کا اعتراف نہیں بلکہ پورے ضلع کے طلباء کے لیے ایک قوی اور مثبت پیغام ہے، جس کا مقصد سرکاری سکولوں کے بچوں میں محنت، لیاقت اور اعلیٰ تعلیمی مقاصد کے حصول کا جذبہ بیدار کرنا ہے۔

بھارتی اداکارہ شہناز گل کی پاک بھارت سرحد پر لی گئی ایک تصویر اور اس کے ساتھ شیئر کیے گئے پیغام نے سوشل میڈیا صارفین کی ...
08/09/2026

بھارتی اداکارہ شہناز گل کی پاک بھارت سرحد پر لی گئی ایک تصویر اور اس کے ساتھ شیئر کیے گئے پیغام نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

شہناز گل نے پاک بھارت سرحد پر کھڑے ہوکر دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مشترکہ جذبات اور انسانی رشتے کی بات کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا:
’’سرحد پر کھڑے ہونے کے باوجود کوئی فرق محسوس نہیں ہوا، اطراف مختلف ہیں لیکن دل ایک جیسے اور جذبات بھی وہی ہیں۔‘‘

شہناز گل نے اپنے پیغام کے ساتھ پاکستان اور بھارت کے پرچموں کے ایموجیز بھی شیئر کیے، جسے دونوں ہمسایہ ممالک کے عوام کے درمیان محبت، یکجہتی اور انسانی تعلق کا پیغام قرار دیا جارہا ہے۔

08/09/2026

میں ہر چیز کیلئے تیار ہوں، جس نوبت تک معاملات لے آئے ہیں اب گلا کاٹنا ہے کاٹ دیں گولیاں مارنی ہیں مار دیں ہم جھکنے والے نہیں،
‏حماد اظہر

کرنل (ر) قاسم شاہ ماضی کے مقبول ڈراموں ’سنہرے دن‘ اور ’الفا براوو چارلی‘ میں اداکاری کے باعث شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ ’سنہرے...
08/09/2026

کرنل (ر) قاسم شاہ ماضی کے مقبول ڈراموں ’سنہرے دن‘ اور ’الفا براوو چارلی‘ میں اداکاری کے باعث شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ ’سنہرے دن‘ میں اداکاری کے وقت وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی (PMA) کے کیڈٹ تھے، بعد ازاں انہوں نے پاک فوج میں 25 سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دیں اور چند برس قبل کرنل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔

حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قاسم شاہ نے جنید جمشید کے ساتھ اپنی دوستی، ملاقاتوں اور ان کی وفات کے بعد گزرنے والے کربناک لمحات کے بارے میں بات کی۔

جنید جمشید کی وفات کو یاد کرتے ہوئے قاسم شاہ نے کہا کہ ان کی شہادت کی خبر میرے لیے انتہائی تکلیف دہ تھی، مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ یہ کیسے ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جنید جمشید سے مسلسل رابطے میں رہتے تھے اور دونوں کے درمیان گہری دوستی تھی۔ ان کے مطابق وہ فون پر ایک دوسرے سے گفتگو کرتے، اکثر ملاقاتیں کرتے، جبکہ جنید جمشید خود بھی انہیں فون کرتے اور ملاقات کے لیے آتے تھے۔

قاسم شاہ نے انکشاف کیا کہ دونوں نے مل کر ایک برانڈ شروع کرنے کا منصوبہ بھی بنایا تھا، تاہم جنید جمشید کی اچانک وفات کے باعث یہ منصوبہ عملی شکل اختیار نہ کرسکا۔

سابق فوجی افسر کا کہنا تھا کہ جنید جمشید کے ساتھ ان کی دوستی سے لوگ بخوبی واقف تھے، یہی وجہ تھی کہ جنید جمشید کے انتقال کے بعد متعدد افراد ان سے تعزیت کے لیے بھی آئے۔

جنید جمشید کی شخصیت اور ان سے وابستہ یادوں کو بیان کرتے ہوئے قاسم شاہ نے کہا کہ ان کی دوستی آج بھی ان کے لیے ایک قیمتی یاد ہے، جسے وہ ہمیشہ اپنے دل میں محفوظ رکھیں گے۔

مدینہ منورہ کے مقدس شہر میں واقع جبلِ اُحد کا خوبصورت اور دل موہ لینے والا منظر سامنے آگیا، جہاں کھجوروں کے سرسبز درختوں...
08/09/2026

مدینہ منورہ کے مقدس شہر میں واقع جبلِ اُحد کا خوبصورت اور دل موہ لینے والا منظر سامنے آگیا، جہاں کھجوروں کے سرسبز درختوں کے درمیان عظیم پہاڑ کا دلکش نظارہ روح کو تازگی بخش رہا ہے۔

جبلِ اُحد کو اسلامی تاریخ میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے اس پہاڑ کے بارے میں فرمایا:
’’یہ وہ پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔‘‘

اُحد کا پہاڑ غزوۂ اُحد کی تاریخی یادوں سے بھی جڑا ہوا ہے، جس کے دامن میں پیش آنے والے واقعات مسلمانوں کے لیے صبر، قربانی اور ثابت قدمی کی عظیم مثال ہیں۔

آج بھی مدینہ منورہ آنے والے زائرین کے لیے جبلِ اُحد کا دیدار ایک خاص روحانی کیفیت کا باعث بنتا ہے۔ تصویر میں کھجوروں کے بلند و بالا درختوں کے درمیان نظر آنے والا اُحد کا پہاڑ مدینہ منورہ کے حسن اور اسلامی تاریخ کی یادوں کو ایک ساتھ سمیٹے ہوئے ہے۔

08/09/2026

ہماری خاتون ورکر سے آپ نے بدتمیزی کی،جھنڈا چھینا،اس لیے مجھے سندھ پولیس کی سیکیورٹی نہیں چاہیے۔
‏آپ واپس چلو جاؤ

08/09/2026

بھارت ،پانچ منزلہ ہاسٹل کی عمارت گرنے کے مناظر 7 طلبا جابحق جبکہ درجنوں ملنے تلے دبے ہوئے ہیں ۔

08/09/2026

کیلی فورنیا میں سمندر بھپر گیا،پانی اور ریت نے سڑکوں پر تباہی مچادی

08/09/2026

انڈونیشیا میں پہاڑ سے لاوا نکلنے کے قریب ترین مناظر

Address

Lahore
Lahore
54600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A1uktv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to A1uktv:

Shortcuts

Share