Allah is my only hope

Allah is my only hope Allah is my only hope �

22/07/2025

*💝سکول کی چھٹیاں نعمت بنانا والدین خود پر فرض کر لیں۔* 👈🏻⌚یہ اپنی ایگو اپنی ٹینشن، اپنی یاسیت اور اپنی سستی کو ایک طرف ر...
21/06/2025

*💝سکول کی چھٹیاں نعمت بنانا والدین خود پر فرض کر لیں۔*

👈🏻⌚یہ اپنی ایگو اپنی ٹینشن، اپنی یاسیت اور اپنی سستی کو ایک طرف رکھ کر *بچوں کے لئے تازہ دم ہوکر ان سے تعلقات بہتر سے بہتربنانے کا بہترین وقت ہے جسے ہاتھ سے پھسلنے نہیں دینا۔*

*🔰ہر بچہ مختلف ہوتا ہے*،ہر عمر میں اس کی پسند ناپسند اور اس کا ردعمل مختلف ہوتا ہے، اس کے حساب سے معاملات کرنے کے لئے دعا کیجئے۔
مانا کہ بچے لڑتے ہیں شور کرتے ہیں ضد کرتے ہیں گھر گندہ کرتے ہیں دوسرے والدین یا بچوں سے موازنہ بھی کرتے ہیں۔
*🪻بحث کے بجائے بہت سی باتیں اگنور کیجئے۔*

❌آسان ترین مروجہ طریقہ ہے بچوں کا سکرین ٹائم رات دیر تک ،ان کاسوتے رہنا صبح دیر تک جس سے یہ بھی فائدہ کہ صبح ایک وقت کچن میں کھپنے سے بھی بچت رہے گی !!!

*👈🏻‼️اللہ کے بندو اپنی ذمہ داریوں کو نمٹانا نہیں پورا کرنا ہے،نہ نبھانے پر دنیا کی رسوائی اور آخرت میں پکڑ ہوگی جبکہ دقت اٹھا کر بہترین ادائیگی پر ان شاءاللہ دنیا اور آخرت میں راحت نصیب ہوگی*۔

۔۔۔۔۔
🌹بچوں سے بات کرنے والا ماحول بنائیں بجائے اس کے کہ وہ ضد کریں آپ غصہ کریں مقابلے کی فضا بنے آپ اپنا غصہ اتاریں وہ اپنا۔

🪷🍃بات کرنے کی فضا کب بنتی ہے ؟ *جب والدین بچوں کو کچھ دیر خود سے قریب کر کے اچھے قصے سناتے ہیں۔ ان کا سر گود میں رکھ کر سہلاتے ہوئے ہلکا پھلکا سا مساج کرتے ہوئے۔ اور یہ کام ہر روز کا ہے اور اس کے لئے وقت پر بچوں کا اور والدین میں سے کسی ایک کا بیڈٹائم کو مینیج کرنا ضروری ہے۔*

*🌄🥘اس کے لئے ڈنر وقت پر ہوجانا لازم ہے* ۔۔۔۔بظاہر یہ مشکل لگتا ہے لیکن بچوں میں نظم و ضبط پیدا ہوتا ہے اور کسی کسی دن اس سے آزادی بھی ان کے لئے کافی ہوجاتی ہے ۔
*👈🏻یعنی عام دنوں میں روٹین کا خیال رکھیں لیکن چھٹیوں میں گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ رعایت کفایت کر جائے گی*۔

9️⃣⏰نو سال کے بچے کی عادت بنانی چاہیے کہ وہ خود فجر کی نماز کا الارم سیٹ کریں اور اٹھیں ۔۔۔(نہ اٹھ پائیں تو یہ کام والدین میں سے کوئ ایک لازم کرے)
۔۔۔۔۔۔

🏕️فی زمانہ بچے ایک عمدہ ویکیشن اپنا حق سمجھتے ہیں۔ *اگر یہ کام حلال کمائی سے ممکن ہے تو ضرور کریں ،لیکن قرض لے کر گھوٹالہ کرکے چھٹیاں منانا اور ارد گرد باقیوں پر دھاک جمانا نری تباہی والا کام ہے❌*۔

🔰اب ایک کام یہ ہوسکتا ہے کہ خاتون خانہ بچوں کے ابا پر غضب ناک ہوں کہ ہمیں تو یہ بھی میسر نہیں دوسرا یہ کہ وہ مطمئن رہیں ۔

*💙ماں چڑچڑی ہوگی تو بچوں میں سیلف پٹی غصہ مایوسی بڑھے گی اور والدہ اطمینان کا مظاہرہ کریں گی تو بچوں میں قناعت اور کم پر راضی رہنے شکر گزار ہونے کی عادت پروان چڑھے گی۔*
(‼️کب ؟ جب واقعی والد صاحب کنجوسی اور حق تلفی سے باز رہیں گے کیونکہ جھوٹ اور برکت ایک ساتھ کسی فیملی میں نہیں آ سکتے)

*💻📱📚اگر آمدنی بہت زیادہ محدود ہے تو بچوں سے بات کیجئے کہ آپ انہیں فلاں فلاں کورس کروانا چاہتے تھے لیکن بجٹ محدود ہونے کی وجہ سے ہم یہ کرسکتے ہیں کہ کچھ اچھی تفریح کرلیں کچھ عمدہ کھا لیں اور جو ان کورسیز سے سیکھنا تھا وہ والدین سے یا ان کی زیر نگرانی یوٹیوب سے سیکھیں ۔*
۔۔۔۔۔۔
🕌💚بچوں پر سختی نہیں کرنی لیکن اپنا حدف رکھنا ہے کہ ان میں اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت جگانے ایمان اور آخرت سمجھنے پر کام کرنا ہے۔ *وعدے کی پابندی حسن اخلاق روزمرہ کے کاموں میں کردار کا حصہ بنانا ہے۔*

*📱❌اصول بنا لیں کہ سکرین ٹائم میں چھوٹے بچے مار دھاڑ چھین جھپٹ والے کارٹون نہ دیکھیں جبکہ بڑے بچے رومانوی فلموں سے دور رہیں* ۔۔۔۔۔ ہیرو ہیروئن کے پیچھے پڑا ہے،ہیروئن خفا ہے تو بد تمیز بھولی ہے تو احمق ناکارہ حسین ہے تو ادائیں دکھا رہی ہے، محبت میں مبتلا ہے تو اس کا گھر سے فرار ایک مہم یا کامیڈی بن چکی ہے ۔۔۔۔ ہم کیا ظلم کرتے ہیں اپنی اولادوں پر کیسے ان کے معصوم ذہن تباہ ہونے دیتے ہیں!!!
*💠بڑھتے بچے کس قسم کے "انفلوئنسرز" کو فالو کرتے ہیں ان پر نظر رکھ کر ان شخصیات کی تعریف یا تنقید دوستانہ ماحول میں ان شاءاللہ کارگر رہے گی۔*

🏠🧹🪣مزید یہ کہ گھر پر ملازمین موجود ہونے کے باوجود بچوں سے گھر کے کام ضرور کروائیں،نہ کرنے پر چیخ چلا کر گھر کا ماحول خراب نہ کریں بلکہ فائن لگائیں جو کسی تفریح یا سہولت یا پاکٹ منی میں کٹوتی سے ممکن ہے۔ 🖋️منقول
゚viralfbreelsfypシ゚viral

 ゚viralfbreelsfypシ゚viral
17/06/2025

゚viralfbreelsfypシ゚viral

*لوگوں کے برے رویے – اور ہمارا رویہ کیسا ہو؟*(یا یوں کہو: جب تمہیں لیموں ملیں، تو شربت بنا لو... لیکن زبان سے نہ کہنا "ب...
14/06/2025

*لوگوں کے برے رویے – اور ہمارا رویہ کیسا ہو؟*

(یا یوں کہو: جب تمہیں لیموں ملیں، تو شربت بنا لو... لیکن زبان سے نہ کہنا "بس بہت کھٹا ہے!" 😅)

*کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے کچھ لوگ تمہیں صرف آزمانے کے لیے پیدا کیے گئے ہیں!*

🔅 کوئی بات بات پر منہ پھلا لیتا ہے،

🔅 کوئی طعنہ مار مار کر زبان کی چکی چلاتا ہے،
🔅 کوئی تمہاری نیکی کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے!

🌀 *ایسے وقت میں دل کہتا ہے: "بس! میں بھی اب وہی کروں گی جو یہ کرتے ہیں!"*
لیکن... ذرا ٹھہرو،پیاری بہنا

👈 *جب کوئی تمہیں بُرا بولے یا دل دکھائے، تو دل میں کہو:*👇

> "یا اللہ! *یہ بندہ میرے صبر کا درجہ بڑھا رہا ہے، میں تو اسے 'ثواب کا پیکیج' سمجھ کر برداشت کر لوں گی!"*

😇 *کیونکہ بعض لوگ ہمارے لیے آزمائش نہیں، ہماری جنت کا ذریعہ ہوتے ہیں۔*

📿 دعائیں کیجیے :

*"یا رب! مجھے ان لوگوں کے سامنے بھی مسکرانے کی توفیق دے، جن کے رویے مجھے رُلا دیتے ہیں… تاکہ تُو میری مسکراہٹ کا صلہ جنت میں دے!"*
゚viralfbreelsfypシ゚viral

چھ سال تک ڈاکٹر پرتک جوشی لندن میں اکیلے رہتے تھے۔ اس دوران اس نے تمام ویزا دستاویزات اور قانونی تقاضے تیار کیے تاکہ اس ...
13/06/2025

چھ سال تک ڈاکٹر پرتک جوشی لندن میں اکیلے رہتے تھے۔ اس دوران اس نے تمام ویزا دستاویزات اور قانونی تقاضے تیار کیے تاکہ اس کی بیوی اور بچے برطانیہ میں اس کے ساتھ شامل ہو سکیں۔

وہ دن بالآخر آ ہی گیا۔

ان کی اہلیہ کومی نے ہندوستان میں اپنی اسپتال کی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔ بچوں نے اپنے اسکول کے دوستوں کو الوداع کہا۔ آج، وہ نئی شروعات کے لیے ایئر انڈیا کی پرواز 171 پر ایک طرفہ ٹکٹ پر سوار ہوئے۔ پراتیک نے اپنی نشستوں پر مسکراتے ہوئے ان کی سیلفی لی اور اسے فیملی گروپ چیٹ میں بھیج دیا۔ پیغام میں لکھا تھا: "اگلا اسٹاپ: گھر۔"
لیکن فلائٹ کبھی لندن نہیں پہنچی۔
یہ کریش ہو گیا۔
کوئی نہیں بچا

> " *وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَّاذَا تَكْسِبُ غَدًا ۖ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌۭ بِأَىِّ أَرْضٍۢ تَمُوتُ* ۚ"
( *سورہ لقمان*، *34* )
" *کوئی نفس نہیں جانتا کہ کل وہ کیا کمائے گا، اور نہ یہ جانتا ہے کہ کس زمین میں مرے گا۔* " ゚viralfbreelsfypシ゚viral .

24/05/2025

*عورت ہونا بھی کیسا دلچسپ تجربہ ہے نا!*

❤‍🩹⏱️وہ ذہنی اور جذباتی انتشار سے گزر رہی ہوتی ہے مگر اسے اپنے فرائض اُسی پرانی خوبی سے نبھانے ہوتے ہیں۔

💔وہ اٹکتی سانس ، تنگ ہوتے قلب اور مرجھائے ہوئے اعصاب کے ساتھ وقت پر آٹا گوندھتی ہے ، گول اور خستہ روٹی بناتی ہے ، صحن کو اسی خوبصورتی سے چمکاتی ہے ، برتنوں کو دھو کر پھر سے رزق کے لائق بناتی ہے ۔۔۔۔🧹🥘

🍂گہرے حلقوں کو کوئی نوٹس نہیں کرتا ۔۔۔ مگر میز پر گرد بڑھ جائے تو ' تم نکمی اور سست ہورہی ہو ! ' کہنے میں کسی کو جھجک نہیں ہوتی ۔۔۔۔🧺

🥀اس کے ہاتھ سے بنے ناشتے کی خوشبو سے سارا محلہ مہکتا ہے ، اس کے جل چکے خواب اب بو پیدا کررہے ہیں کس کی سونگھنے کی حِس اتنی تیز ہوا کرتی ہے؟🍲

❤‍🔥وہ کپڑے دھو کر بہت سلیقے اور بڑے طریقے سے تار پر پھیلاتی ہے اور ایک کپڑا وہیں پرات میں رہ جائے تو ' تم کہاں کھو گئی ہو ؟ ' سنتی تو ہے مگر اس کی کتابوں کی الماری کئی دنوں سے بے ترتیبی کا غم اٹھا رہی ہے کون دیکھتا ہے ؟🪣

*💔زندگی ۔۔۔ اس کی رینج سے بہت باہر ہوئی چلی جارہی ہے۔ زندوں میں کون جان سکتا ہے یہ ؟*

*⁉️وہ کوئی شرٹ استری کرنا بھول گئی تو کون پوچھتا ہے کہ ' کیا تم تھک رہی ہو آج کل ؟ کچھ ہے جو ہم مل بیٹھ کر سلجھا سکیں ؟ '*

*⁉️کونوں میں رونے کے بعد اس کے آنسو فرش پر نقش بھی نہیں چھوڑتے کہ کوئی پوچھے ' آج کوئی اتنا کیوں رویا ہے ؟* *کوئی اتنا کیسے روتا ہے ؟ '*

🏡کیا رب سے یہ فرمائش کرنا بہت اضافی ہے کہ غم کے دنوں میں ، تھکن کی رُت میں ۔۔

*🌻💐گھر ، روٹین ، کپڑے اور کھانے کی ڈیوٹی سے کوسوں دور تتلی کے رنگ کے ایک پیڑ تلے اسے بیٹھنے دیا جائے*
کم سے کم تین گھنٹے۔۔۔۔

*🌸جہاں وہ آنکھیں موند کر اس پیڑ سے ٹیک لگائے*
🍀رونا چاہے تو رو لے
🍀ہنسنا چاہے تو بہت ہنسے
🍀اور یقیں نامی چرواہا اس کے سامنے بیٹھ کر
🍀امید پھونک کر بانسری بجائے
اور ہر دُھن اس سے کہتی ہو

*💖' اے رنجیدہ روح !*
*سکون کرو۔۔۔۔*
*بریک لو ! تندرست ہونے کی دعا کرو*
*خود کو واپس جوڑنے کی جسارت کرو۔۔*

دل نہ چاہے تو
کچھ نہ کرو ۔۔۔
بس کچھ دیر یونہی رہو
پیڑ سے ٹیک لگائے
آنکھیں موندے۔۔۔
*دونوں شانے ہلکے کردو*
*سانس لو اور*
*بس آرام کرو۔۔ کچھ نہ کرو
゚viralfbreelsfypシ゚viral

میرے لئے خاموشی کو چننا ہمیشہ ہی سب سے بہترین انتخاب ثابت ہوا ۔میں نے کبھی چیزوں یا انسانوں کو فکس کرنے کی کوشش نہیں کی....
21/05/2025

میرے لئے خاموشی کو چننا ہمیشہ ہی سب سے بہترین انتخاب ثابت ہوا ۔

میں نے کبھی چیزوں یا انسانوں کو فکس کرنے کی کوشش نہیں کی...

مجھے جب بھی لگا یہ چیزیں میرے کنٹرول سے باہر ہیں ، میں نے خاموشی اختیار کی میں نہیں سمجھتی کہ ہر شخص میرے جواب کا مستحق ہے۔

غیر ضروری تفصیل، غیر ضروری کنٹرول ،غیر ضروری حق جتانا یہ سب چیزیں آپ کی قدر کو بڑھانے کی بجائیں آہستہ آہستہ ختم کر رہی ہوتی ہیں۔


゚viralfbreelsfypシ゚viral






20/05/2025

’ہم اس مقابلے میں سلور میڈل حاصل کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا برانڈ ہیں۔‘
تفصیل : https://www.urdunews.com/node/889767

19/05/2025

゚viralfbreelsfypシ゚viral #

📖 *قَالَ اَتَسۡتَبۡدِلُوۡنَ الَّذِیۡ هُوَ اَدۡنٰی بِالَّذِیۡ هُوَ خَیۡرٌ  ؕ* *[البقرة 61]*جو شخص مقصد حیات سے غافل ہو،بے...
19/05/2025

📖 *قَالَ اَتَسۡتَبۡدِلُوۡنَ الَّذِیۡ هُوَ اَدۡنٰی بِالَّذِیۡ هُوَ خَیۡرٌ ؕ*
*[البقرة 61]*

جو شخص مقصد حیات سے غافل ہو،بے مقصد زندگی بسر کرتا ہو اسے دنیا کی عظیم ترین نعمت بھی عطا کر دی جائے تو وہ انواع و اقسام کی اشیاء کی خواہش رکھتا ہے۔

جیسا کا اللہ سبحانہ و تعالی نے بنی اسرائیل کو ایک خاص مقصد کے لیئے چن لیا مگر وہ دنیا کے ہی بندے بنے رہے اور انکی خواہشات کا لا متناہی سلسلہ کبھی ختم ن ہوا

🔍 *"ادنی" کیا ہے۔؟*
وہ اشیاء جو ہمیں مقصد بھلا دیں:

▪️ دنیاوی رنگینیان
▪️ انواع و اقسام کے لباس
▪️ طرح طرح کے لذیذ پکوان
▪️ رنگ برنگے مشروب
▪️ گھروں کی سجاوٹ
▪️ سیر و تفریح
▪️ موسیقی کی محفلیں

🔍 *"خیر" کیا ہے؟*
ہر وہ چیز جو مقصد کی یاددہانی کروائے، مقصد کے حصول کا جذبہ اجاگر کرے

▪️ والاخرة خير و ابقىٰ
▪️ قرآن کی بابرکت مجالس
▪️ سنت کی پیروی
▪️ عبادات میں وقت گزارنا
▪️ خیر و بھلائی کے کام

📝 *کرنے کے کام*

▪️ مقصد حیات کی یاددہانی
▪️ ہمارا مقصد کھانا پینا،طرح طرح کے ملبوسات پہننا نہیں۔۔۔۔ اپنا مقصد پہچانو !
▪️ طیب کھانا،اچھا پہننا منع نہیں ہے، زندگی کو منظم کریں
▪️ اللہ سے مضبوط تعلق
▪️ سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ
▪️ اتباع رسول ﷺ
▪️ حیات صحابہ و صحابیات (رضی اللہ عنھم اجمعین) کا مطالعہ
▪️ ضبط نفس (سیلف کنڑرول سیکھنا)
▪️ حدود اللہ سے تجاوز نہ کرنا
▪️ نعمتوں کا درست استعمال
▪️ اسراف سے بچیں

🔖 اپنا مقصد زندگی واضح کریں اور خود سے عہد کریں *میری زندگی میں کبھی خیر کا بدل ادنیٰ نہیں ہو سکتا۔۔۔!!*

📚 جسے قرآن کی نعمت مل جائے اور اس کے پاس اس کے سوا کچھ نہ ہو اس نے دنیا کی طرف للچائی نظروں سے دیکھا تو اس نے قرآن کی
ناقدری کی۔
゚viralfbreelsfypシ゚viral

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allah is my only hope posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share