Tips, Tricks & Technology

Tips, Tricks & Technology Discover the latest tech secrets! Get insider tips, tricks, and advice on the latest gadgets, software, and technology trends.

Join our community of tech enthusiasts today! "

*🔷 گڑ کے طبی فوائد 🔷*گڑ ایک ایسی قدرتی مٹھاس ہے جو گنے کے رس کو فقط گرم کرنے سے یا پکا کر حاصل ہوتی ہے۔گُڑ میں کیروٹین، ...
09/04/2025

*🔷 گڑ کے طبی فوائد 🔷*

گڑ ایک ایسی قدرتی مٹھاس ہے جو گنے کے رس کو فقط گرم کرنے سے یا پکا کر حاصل ہوتی ہے۔

گُڑ میں کیروٹین، نکوٹین، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔

گُڑ کا مزاج گرم اور دوسرے درجے میں۔ پرانا گُڑ خشک ہے جبکہ نیا گُڑ کف، دمہ، کھانسی، پیٹ کے کیڑے وغیرہ جیسے مختلف امراض کے لیے مفید ترین قرار دیا گیا ہے۔ گڑ نظام ہضم کی اصلاح کرتا ہے۔ قبض دور کرتا اور گیس کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔

🔹 دودھ بڑھانے کے لئے
شیرخوار بچوں کی مائیں جن کا دودھ بچوں کے لیے کافی نہ ہوتا ہو وہ صرف اتنا کریں کہ دودھ کے ساتھ سفید زیرے کا سفوف اور گُڑ صبح و شام استعمال کریں۔ اس سے دودھ کی مقدار بڑھ جائے گی۔

🔹 حافظہ تیز کرنے کے لیے
حافظہ تیز کرنے اور یادداشت بڑھانے میں گُڑ کے حلوہ کا استعمال بہترین ثابت ہوا ہے۔ لہذا وہ طلبا جنھیں سبق یاد نہ ہوتا ہو انھیں صبح و شام گُڑکا حلوہ استعمال کرنا چاہیے۔

🔹 انیمیا کے لیے
گڑ میں موجود فولاد، انیمیا کو بھی ٹھیک کرتا ہے اور خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھاتا ہے۔ جسم کی قوت مدافعت مضبوط کرتا ہے۔

آرتھرائٹس یا گھٹنے کے درد اور سوزش میں مبتلا افراد 5گرام گڑ اور 5گرام ادرک کا پاؤڈر استعمال کریں۔ اس سے نہ صرف گھٹنے کے درد سے نجات ملے گی بلکہ سوجن بھی کم ہو گی۔

اسی طرح تھوڑا سا گُڑ اور بھنا ہوا ادرک گرم پانی کے ساتھ سونے سے پہلے استعمال کرنے سے دائمی زکام اور درد سے افاقہ ہوتا ہے۔

🔹 قبض اور بواسیر کے لیے
قبض، بے شمار جسمانی امراض کی جڑ ہے۔ اس سے بواسیر جیسی تکلیف دہ بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔ قدرت نے گُڑ میں قبض کشا صفت بھی رکھی ہے۔ جن لوگوں کو قبض ہو انہیں گُڑ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔ نیم کی پکی نمولی پرانے گُڑ کے ساتھ دن میں تین بار کھانے سے بواسیر جیسے مہلک مرض سے نجات مل جاتی ہے۔

پیپل کے پتے 10 گرام، دار چینی، تیزپات اور کالی مرچ 30، 30 گرام، سونٹھ 35 گرام اور ہرڑ کا سفوف 100 گرام؛ ان تمام اشیاء کو 200 گرام گُڑ کے ساتھ اچھی طرح کوٹ کر پیسنے کے بعد 25،25 گرام کے لڈو بنالیں۔ ایک لڈوصبح اور ایک شام کے وقت گرم پانی کے ساتھ کھانے سے بواسیر سے تو چھٹکارہ ملتا ہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ انسانی بدن کو بے شمار دوسری بیماریوں جن میں پیٹ کی گیس ، پیٹ کی گڑگڑاہٹ ، سنگرہنی اور ہاتھ پاؤں کی سوجن اور کھانسی سے بھی نجات مل جاتی ہے۔

🔹 کھانسی کے لیے
کھانسی سے نجات کے لیے یہ نسخہ بھی مفید ہے: 10 گرام سرسوں کے خالص تیل میں 10 گرام گُڑ ملا کر صبح و شام ایک ایک چمچہ چاٹ لیں۔ پیپل کے پتے اور جوکھار 4،4 گرام ، کالی مرچ 5 سے 7 گرام ، اناردانہ 25 گرام کو ملا کر 50 گرام گُڑ میں شامل کرکے سفوف بنالیں۔ صبح و شام گرم پانی کے ساتھ5 گرام سفوف کھانے سے دائمی کھانسی سے نجات مل جاتی ہے۔ اگر کسی مریض کا ملیریا بخار نہ اتر رہا ہو تو کالا زیرہ اور گُڑ کا سفوف ملا کر کھلانے سے فائدہ ہوگا۔

سردیوں کے موسم میں گُڑ اور کالے تل کے لڈو بنا کر صبح و شام کھانے سے ٹھنڈک کے خلاف جسم میں بھرپور قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے اور کھانسی ، دمہ اور برانکائیٹس وغیرہ میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔ وہ بچے جو نیند میں بستر پر پیشاب کر دیتے ہیں ان کے لیے یہ نسخہ مجرب مانا گیا ہے۔

🔹 ہچکی کے لیے
ہچکی روکنے کے لیے بھی گُڑ کارگر ثابت ہوا ہے۔ پرانا گُڑ خشک کر کے پیس لیں۔ اس میں پیسی ہوئی سونٹھ ملا کر سونگھنے سے ہچکی میں افاقہ ہوتا دیکھا گیا ہے۔

🔹 آدھے سر درد کیلئے
ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں میگرین یا درد شقیقہ کا مرض عام ہوتا جا رہا ہے۔ اسے آدھے سر کا درد بھی کہتے ہیں۔ اس سے نجات کے لیے صبح سورج نکلنے سے پہلے اور رات کو سوتے وقت 12 گرام گُڑ کو 6 گرام گھی میں ملا کر چند دن کھائیں۔ اگر بلغم کی شکایت ہو اور بلغم بھی زیادہ بن رہا ہو توگُڑ کے ساتھ ادرک کا رس استعمال کروانے سے بلغم کی شکایت ختم ہو جاتی ہے ۔

🔹 کمر درد کے لیے
بزرگ و خواتین حضرات کو اکثر کمر درد کی شکایت ہوجاتی ہے۔ اگر وہ 50 گرام اجوائن کے سفوف میںہم وزن گُڑ ملا لیں اور اس آمیزہ کا 5 گرام صبح اور 5 گرام شام کے وقت کھائیں تو اس سے انھیں افاقہ ہوگا۔

🔹 مٹاپے سے نجات کیلئے
مٹاپے سے نجات پانے کے خواہش مند چینی کی جگہ گڑ کا استعمال کریں۔ وہ افراد جنھیں پیشاب کے قطرے آتے ہیں،گڑ اور تل کے لڈو بنا کر کھانے سے انھیں اس عارضے سے چھٹکارا مل سکتاہے۔گُڑ میں پکے ہوئے چاول کھانے سے بیٹھا ہوا گلا ٹھیک اور آواز سریلی ہوجاتی ہے۔

*دنیا کے سست ترین جاندار*دنیا کا قانون ہے کہ ہمیشہ پہلے آنے والوں کے متعلق لکھتا ہے، جیسے کے پیچھے رہنے والے اس دنیا سے ...
05/04/2025

*دنیا کے سست ترین جاندار*

دنیا کا قانون ہے کہ ہمیشہ پہلے آنے والوں کے متعلق لکھتا ہے، جیسے کے پیچھے رہنے والے اس دنیا سے تعلق ہی نہیں رکھتے. جیسے سب سے تیز ہونا ایک اعزاز ہے، اس طرح سب سے سست ہونا بھی تو ایک اعزاز ہے. مطلب بندہ سب سے پیچھے رہ جانے والوں میں سے پہلے نمبر پر آجاتا ہے اور یوں سب سے آگے والے کے برابر ہو جاتا ہے.

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ دنیا کے سب سے سست جاندار ہیں تو آپ غلط ہیں. آئیں آج آپ کی ملاقات آپ سے بھی سست جانداروں سے کرواتے ہیں.

1.Banana Slug

بنانا سلگ، جس کا سائنسی نام Ariolimax columbianus ہے، مولسک کی ایک نوع ہے جس کا تعلق Ariolimacidae خاندان سے ہے۔ ان کا رنگ عموماً پیلا ہوتا ہے اور لمبائی اوسطاً دس انچ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ان کا نام بنانا سلگ پڑ گیا ہے. زیادہ لمبائی کی وجہ سے ان کا وزن اوسطاً ڈیڑھ سو گرام ہوتا ہے.

*رفتار*: اس جاندار کی رفتار 0.05 سے 0.15 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جو انہیں زمین پر سب سے سست حرکت کرنے والے جانوروں میں سے ایک بناتی ہیں۔

2. Chan's Megastick

دنیا کا سب سے سست stick insect کا تاج Chan's megastick کے پاؤں میں پڑا ہے.
اس کا سائنسی نام Phobaeticus chani ہے، جو کہ Borneo میں پایا جاتا ہے.

- *رفتار*:
اس انسیکٹ کی رفتار 0.0004 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جو اس کو نا صرف اپنی برادری میں بلکہ کرہ ارض پر سب سے سست حرکت کرنے والے جانوروں میں سے ایک بناتا ہے۔ چونکہ ان کی لمبائی تقریباً 14 انچ ہوتی ہے، اس وجہ سے یہ دنیا کے طویل ترین کیڑوں میں سے بھی ایک ہیں.

3. Three Toed Sloth

دنیا کا سب سست ممالیہ کا تاج Three toed sloth نے اپنے پاس رکھا ہے کیونکہ پہننے میں انرجی لگے گی. اس کا سائنسی نام Bradypus variegatus جو پاناما میں پائے جاتے ہیں.

- *رفتار*:
اس سلوتھ کی رفتار 0.24 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جو اس کو کرہ ارض کے سست ترین ممالیہ کے تخت پر بٹھاتا ہے کیونکہ اگر یہ چلے گا تو تخت سے اتر جائے گا. اس جانور کی نوع معدومی کے خطرے سے دوچار ہے جس کو بچانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں.

اتنی شدید سستی سے ان جانوروں کو یہ فائدہ حاصل ہے کہ بہت کم کھانے سے بھی ان کی جسمانی ضرورت پوری ہو جاتی ہے اور یوں بلا وجہ تھکنا نہیں پڑتا.

*کیا آپ جانتے ہیں* 🤔 19 سالہ مسلمان لڑکے نے 400 زبانوں میں روانی کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
31/03/2025

*کیا آپ جانتے ہیں* 🤔
19 سالہ مسلمان لڑکے نے 400 زبانوں میں روانی کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

ایمیزون کا جنگل دنیا کے 9 ممالک میں پھیلا ہوا ہے، جن میں سب سے زیادہ حصہ برازیل میں ہے۔ اس کا کل رقبہ 55 لاکھ مربع کلو م...
30/03/2025

ایمیزون کا جنگل دنیا کے 9 ممالک میں پھیلا ہوا ہے، جن میں سب سے زیادہ حصہ برازیل میں ہے۔ اس کا کل رقبہ 55 لاکھ مربع کلو میٹر ہے، جبکہ پاکستان کا رقبہ تقریباً 7 لاکھ 95 ہزار مربع کلو میٹر ہے۔ "ایمیزون" ایک یونانی لفظ ہے جس کا مطلب "لڑاکو عورت" ہے۔ دنیا کی 20 فیصد آکسیجن ایمیزون کے درخت اور پودے پیدا کرتے ہیں۔

ایمیزون میں دنیا کے 40 فیصد جانور، چرند، پرند اور کیڑے پائے جاتے ہیں۔ یہاں 400 سے زیادہ جنگلی قبائل آباد ہیں، جن کی کل آبادی کا اندازہ 45 لاکھ ہے۔ یہ لوگ آج بھی قدیم جنگلی طرزِ زندگی گزار رہے ہیں۔

ایمیزون کے کچھ علاقے اتنے گھنے ہیں کہ وہاں سورج کی روشنی بھی نہیں پہنچ پاتی، اور دن میں بھی رات کا منظر ہوتا ہے۔ یہاں خطرناک اور زہریلے کیڑے بھی پائے جاتے ہیں، جو انسان کو کاٹ لیں تو چند منٹ میں اس کی موت ہو سکتی ہے۔ ایمیزون کا دریا پانی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے اور اس کی لمبائی 7 ہزار کلو میٹر ہے۔ اس دریا میں 30 ہزار سے زیادہ قسم کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔

ایمیزون کے جنگلات میں 60 فیصد جاندار ایسے ہیں جن کے نام ابھی تک نہیں رکھے گئے۔ یہاں کی مکڑیاں اتنی بڑی اور مضبوط ہیں کہ پرندوں کو بھی پکڑ سکتی ہیں۔ اس جنگل میں پھلوں کی 30 ہزار اقسام موجود ہیں۔

اب تک ماہرین اور مہم جو اس جنگل کے صرف 10 فیصد حصے تک ہی پہنچ سکے ہیں۔ ایمیزون کی ہزاروں سال پرانی کہانیاں ہیں اور یہ قدرت کے کئی راز اپنے اندر چھپائے ہوئے ہے۔ اگر آپ ایمیزون کے گھنے جنگل میں ہوں اور وہاں طوفانی بارش شروع ہو تو تقریباً 12 منٹ تک بارش کا پانی آپ تک نہیں پہنچے گا۔

سائیبیریا روس میں واقعہ مرنی نامی یہ کان دنیا پہ کھودا گیا چوتھا سب سے گہرا گڑھا ہے جس کی گہرائی 1755 فٹ اور چوڑائی 3900...
29/03/2025

سائیبیریا روس میں واقعہ مرنی نامی یہ کان دنیا پہ کھودا گیا چوتھا سب سے گہرا گڑھا ہے جس کی گہرائی 1755 فٹ اور چوڑائی 3900 فٹ ہے۔

اس کان کو 1957 میں کھودا گیا تھا اور یہ ایک کروڑ قیراط تک کے ہیرے پیدا کر رہی تھی۔ وہیں پر اس کان کو 2004 میں بند کر دیا گیا تھا۔ لیکن پھر 2009 میں اس کو دوبارہ سے اگلے پچاس سال کے لئے اوپن کر دیا گیا مگر اب یہ بطور انڈرگراؤنڈ کان کے کام کر رہی ہے۔

وہیں پر تصویر میں نظر آنے والا شہر مرنی شہر ہے۔ اور یہاں سے نکلنے والے ہیرے ہر طرح کی جیولری اور کمرشل پراڈکٹس میں استعمال ہوتے ہیں۔

پائلٹ اور اسکی 2 بیٹیاں برفانی جھیل میں دفن طیارے کے اوپر 12 گھنٹے رہ کر زندہ بچنے میں کامیابیہ وہ برفانی جھیل اور طیارہ...
28/03/2025

پائلٹ اور اسکی 2 بیٹیاں برفانی جھیل میں دفن طیارے کے اوپر 12 گھنٹے رہ کر زندہ بچنے میں کامیاب

یہ وہ برفانی جھیل اور طیارہ ہے / فوٹو بشکریہ الاسکا نیشنل گارڈ
ایک پائلٹ اور اس کی 2 نوجوان بیٹیاں ایک طیارے کے ونگ پر 12 گھنٹے تک رہ کر زندہ بچ گئے۔
ان کا طیارہ پرواز کے دوران امریکی ریاست الاسکا کی ایک برفانی جھیل میں جاگرا اور جزوی طور پر ڈوب گیا۔
ان کی مدد ایک اور پائلٹ نے کی جس نے طیارے کو جھیل میں دیکھا۔

ٹیری گوڈیس نامی پائلٹ نے بتایا کہ انہوں نے 23 مارچ کو ایک فیس بک پوسٹ میں گمشدہ طیارے کے بارے میں پڑھا تھا جس میں لوکیٹر ڈیوائس موجود نہیں تھی۔

وہ 24 مارچ کو ایک درجن کے قریب دیگر پائلٹس کے ہمراہ ریاست الاسکا کے اس مشکل علاقے میں گمشدہ طیارے کی تلاش میں روانہ ہوئے۔

ٹیری گوڈیس Tustumena نامی جھیل کی جانب گئے جہاں انہوں نے طیارے کے ملبے کو دریافت کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 'میں نے طیارے کا ملبہ دیکھا تو میرا دل ٹوٹ گیا مگر جب میں نے قریب جاکر دیکھا تو میں نے طیارے کے ونگ کے اوپر 3 افراد کو دیکھا'۔

وہ طیارے کی جانب بڑھتے رہے اور پھر ایک کرشمے کو دیکھا۔

ان کے مطابق 'وہ تینوں زندہ تھے اور حرکت کر رہے تھے، انہوں نے میری طرف ہاتھوں سے اشارے بھی کیے'۔

اس Piper PA-12 Super Cruiser طیارے کے پائلٹ کے ساتھ اس کی 2 بیٹیاں بھی تھیں اور وہ Soldotna سے Skilak جھیل کو فضا سے دیکھنے کے لیے سفر کر رہے تھے۔

یہ ابھی واضح نہیں طیارے میں موجود لڑکیوں کی عمریں کیا تھیں۔

ان تینوں نے 12 گھنٹے طیارے کے ونگ پر رہ کر گزارے اور انہیں 24 مارچ کو وہاں سے ٹیری گوڈیس کی اطلاع کے بعد بچایا گیا۔

ٹیری گوڈیس نے ریڈیو پر طیارے کی لوکیشن کے بارے میں بتایا تھا اور تینوں کو وہاں سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے سے تینوں زخمی ہوئے تھے مگر زندگی کو خطرہ لاحق نہیں تھا۔

ٹیری گوڈیس کے مطابق درحقیقت اس خاندان کے ساتھ متعدد کرشمے ہوئے جیسے طیارہ جھیل میں ڈوبا نہیں، وہ تینوں ونگ کے اوپر ٹکے رہے اور رات کے درجہ حرارت کو مقابلہ کرسکے جو کہ منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'تینوں نے ایک طویل، سرد اور تاریک رات طیارے کے ونگ کے اوپر گزاری'۔

Source Geo News Urdu ۔

28/03/2025

بینکاک تھائی لینڈ میں آج آنیوالے زلزلے میں ایک زیر تعمیر پلازہ گرنے کا منظر، اطلاعات کے مطابق زلزلے کی وجہ سے بینکاک میں کافی نقصان ہو چکا ہے۔

یاد رہے اس عمارت میں چالیس افراد کام کر رہے تھے جو کہ اب “لاپتہ” ہو چکے ہیں۔

انسان جب under 30 age میں ہوتا ہے تو بال کالے ہوتے ہیں اور جب بوڑھا ہوتا ہے تو بال سفید، سوال یہ ہے کہ اگر 100 سال کراس ...
28/03/2025

انسان جب under 30 age میں ہوتا ہے تو بال کالے ہوتے ہیں اور جب بوڑھا ہوتا ہے تو بال سفید، سوال یہ ہے کہ اگر 100 سال کراس کر جائے تو کیا دوبارہ بال کالے ہوتے ہیں یا پھر تاحیات سفید ہی رہتے ہیں۔؟؟؟

جواب:

جوں جوں ہم بڑھاپے کی طرف جاتے ہیں توں توں ہمارے بالوں میں موجود کالا رنگ پیدا کرنے والے پگمنٹ میلانن ختم ہونا شروع ہو جاتے ہیں اسی لئے اس پگمنٹ کے ختم ہونے کی وجہ سے ہمارے بال سفید یا سلور رنگ کے ہو جاتے ہیں۔

میلانن وہ پگمنٹ ہے جو ہماری جلد اور بالوں کو رنگ بخشتا ہے۔

اب یہ آپکے بالوں کی کیمائی ساخت پہ منحصر ہے کہ وہ یہ پگمنٹ کتنا رکھتے ہیں اور کب یہ پگمنٹ die off ہوگا اور کب آپکے بال سفید یا سلور ہونگے۔

یہ تمام معلومات ہمارے جینز میں محفوظ ہوتی ہیں کہ کب تک یہ پگمنٹ ہمارے پاس موجود ہے اور جونہی یہ لمٹ کراس ہوتی ہے تو ان کی کمی کی وجہ سے ہمارے بال سفید یا سلور ہو جاتے ہیں۔ اور اس بات کا سٹریس سے یا پڑھائی سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ اپنی لمٹ جب کراس کرتے ہیں تب ہی بال سفید ہوتے ہیں۔ ورنہ نہیں!

عموما جس عمر میں ہمارے دادا اور والدین اپنے بال سفید کر بیٹھتے ہیں اسی میں ہمارے بال سفید ہوتے ہیں۔

نیز سو سال والی بات ایک متھ ہے کہ سو سال بعد بال سفید سے کالے ہونا شروع ہو جاتے ہیں یہ بات ویسا ہی شگوفہ ہے کہ سانپ سو سال بعد انسان بن جاتا ہے جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ ایک بار بال سفید یا سلور ہو جائیں تو واپسی ممکن نہیں۔

ایک اور سوال تھا کہ پاکستانی جلدی گنجے کیوں ہو رہے ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ؛

ڈائیٹ میں پروٹینز کی کمی اور سٹریس بال گرنے کی بنیادی وجہوں میں سے ایک ہیں اور پاکستان میں چونکہ غذائی قلت بہت زیادہ ہے اور صحتمند خوراک جس میں بہت سے پروٹینز ہوں وہ نہیں لی جاتی اس لئے آبادی کا بڑا حصہ جلدی گنجا ہو جاتا ہے۔ ہماری آبادی کا بڑا حصہ بیس کا انڈہ کھا کر پروٹینز لینے کی بجائے بیس کا سموسہ لیکر غیر صحتمند کاربوہائیڈریٹس لینا پسند کرتا ہے اور یہی گنجے پن کی بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔

اسی کے علاوہ گنجے پن کی سب سے بڑی وجہ جنیٹک ہے اور چونکہ سارا پاکستان رشتہ داروں میں ہی مکس ہے لہذا سیک جنیٹکس کی وجہ سے

متحدہ عرب امارات میں ایک عام پاکستانی بھکاری ایک گھنٹہ اٹھائیس ہزار پاکستانی روپے کما لیتا ہے۔ گزشتہ روز امارتی پولیس نے...
27/03/2025

متحدہ عرب امارات میں ایک عام پاکستانی بھکاری ایک گھنٹہ اٹھائیس ہزار پاکستانی روپے کما لیتا ہے۔

گزشتہ روز امارتی پولیس نے ایسے بھکاری کو پکڑا ہے جس نے تین دن میں دس لاکھ روپے اکھٹے کئے تھے۔

اس مہینے میں ٹوٹل 127 بھکاری پکڑے گئے ہیں جن میں سے زیادہ تر پاکستان سے ہیں۔ اس وقت یو اے ای نے پاکستانی شہریوں پر ویزہ کی خفیہ طور پابندی لگا رکھی ہے اور پھر پاکستانی کہتے ہیں مغربی دنیا کی سازشوں کی وجہ سے پاکستان تباہ ہو گیا ہے۔

🌎 کیا آپ جانتے ہیں ؟ہر سال موسمِ خِزاں کے دوران 20 ملین کیکڑے 🦀 آسٹریلیا کے کرسمس جزیرے سے سمندر کی جانب ہجرت کرتے ہیں۔ ...
25/11/2023

🌎 کیا آپ جانتے ہیں ؟

ہر سال موسمِ خِزاں کے دوران 20 ملین کیکڑے 🦀 آسٹریلیا کے کرسمس جزیرے سے سمندر کی جانب ہجرت کرتے ہیں۔ اور جب یہ سڑک سے گذرتے ہیں تو اس وقت ٹریفک کو بھی روک دیا جاتا ہے۔

Address

Lahore

Telephone

+923054842373

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tips, Tricks & Technology posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share