06/09/2025
آج 5 ستمبر 2025
الحمدللہ ٹیم کا آخری ورکنگ ڈے تھا۔ اس موقع پر 1300 افراد کو کھانا (بریانی، نان اور چکن) فراہم کیا گیا۔ بدنظمی کے باعث رینجرز کو بلا کر باقاعدہ انداز میں کھانا تقسیم کروایا گیا۔
جانوروں کے لیے سائیلج بڑی تعداد میں پانا مہار پہنچایا گیا، جبکہ بھگدڑ کے باعث اس کی تقسیم مقامی زمینداروں کی ذمہ داری لگا دی گئی۔ میڈیکل کیمپ میں 100 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا، جن میں سے 2 مریضوں کو 13 ٹانکے لگا کر ساہیوال ریفر کیا گیا۔
ٹیم ممبران آفتاب احمد چوہان، نعیم چوہان (شانِ حویلی) اور سردار معظم پترا نے الوداعی طور پر فِش فرائی کا کھانا اکٹھے کھایا۔
کل سے ٹیم صرف ایمرجنسی کالز کو ڈیل کرے گی۔ پانی میں کمی کے باعث آج مکمل آپریشن کو 15 دن مکمل ہوگئے۔