AIRA Press

AIRA Press AIRA Press would be the largest website in any terms of news regarding any topic of life. Latest new

27/05/2020

New Era of Learning.

سونے کی قیمت میں کمیملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 300روپے کمی واقع ہو گئی ۔ پانچ روز کے دوران پاکستان میں سو...
07/05/2020

سونے کی قیمت میں کمی
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 300روپے کمی واقع ہو گئی ۔ پانچ روز کے دوران پاکستان میں سونے کی قیمت 2250 روپے گر چکی ہے۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی سے 94 ہزار 500 روپے پر آگئی، دس گرام سونا 258 روپے سستا ہوکر 81 ہزار 18 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو سونا 35 ڈالر سستا ہوا تاہم ہفتہ کو نرخ 22 ڈالر بڑھ گئے تھے، آج فی اونس سونا 8 ڈالر کمی سے 1698 ڈالر پر آگیا۔

Business International Lifestyle Pakistan Slider سونے کی قیمت میں کمی airapress May 6, 2020 No Comments سونے کی قیمت میں کمی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 300روپے کمی واقع ہو گئی ۔ پانچ روز کے دو....

نیوزی لینڈ کی بھی کورونا کے خلاف فتحچین کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی کورونا وائرس کے خلاف بے مثال فتح حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ...
07/05/2020

نیوزی لینڈ کی بھی کورونا کے خلاف فتح
چین کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی کورونا وائرس کے خلاف بے مثال فتح حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق ملک میں گزشتہ 2دن سے کورونا وائرس کا کوئی ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”مسلسل دو دن تک کوئی ایک کیس بھی سامنے نہ آیا اس بات کا ثبوت ہے کہ اس وباءکے خلاف ہماری کوششیں رنگ لے آئی ہیں اور ہم اپنی اس جیت پر فخر کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم آرڈرن کا کہنا تھا کہ ”اگرچہ ہم یہ جنگ جیت چکے ہیں لیکن اس وائرس کے پھیلاﺅ کی تیزی کو دیکھتے ہوئے میں اپنے عوام کو ہدایت کروں گی کہ ہمیں اس کے متعلق ابھی کمر نہیں کھولنی اور اسی طرح احتیاط کرتے رہنا ہے۔ عوام کو کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس کی وجہ سے یہ جیتی ہوئی جنگ ہم ہار جائیں۔“ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1ہزار486 ہے جن میں سے 1300صحت مند ہو کر گھر جا چکے ہیں جو کل تعداد کا 88فیصد ہیں۔ اس وقت ملک میں 184 مریض موجود ہیں جن میں سے صرف 4ہسپتالوں میں ہیں۔

International Lifestyle Science & Tech نیوزی لینڈ کی بھی کورونا کے خلاف فتح airapress May 5, 2020 نیوزی لینڈ کی بھی کورونا کے خلاف فتح چین کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی کورونا وائرس کے خلاف بے مثال فت...

سعودی شاہی خاندان کے پاس کتنی دولت ہے؟یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ دنیا کا امیر ترین شخص کون ہے لیکن یہ بہت کم لوگ جانتے ہوں ...
07/05/2020

سعودی شاہی خاندان کے پاس کتنی دولت ہے؟
یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ دنیا کا امیر ترین شخص کون ہے لیکن یہ بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ دنیا کا امیر ترین خاندان کون ہے۔ دی مرر کے مطابق یہ خاندان سعودی عرب کا شاہی خاندان ہے جو دنیا کا امیر ترین شاہی خاندان ہے۔ برطانوی شاہی خاندان کی مجموعی دولت 68ارب پاﺅنڈ ہے جبکہ سعودی شاہی خاندان کی دولت 1ٹریلین پاﺅنڈ سے زائد ہے۔

دنیا کے شاہی خاندانوں کی دولت کے حوالے سے ایک درجہ بندی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق برطانوی شاہی خاندان دولت کے حساب سے پانچویں نمبر پر آتا ہے۔ ان کی زیادہ تر آمدنی خاندانی زمین اور سرمایہ کاری سے ہو رہی ہے۔اس کے مقابلے میں سعودی شاہی خاندان اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جس کی دولت برطانوی شاہی خاندان کی دولت سے 16گنا زیادہ ہے۔

سعودی شاہی خاندان کے پاس ذاتی جہاز، لگژری سپریاٹس، ہیلی کاپٹرز، محلات، لگژری گاڑیاں ، سونے کے فرنیچراور نجانے کیا کچھ ہے۔ ان کے محلات میں سونے میں جڑے ٹشو ڈسپنسر استعمال کیے جاتے ہیں۔

Entertainment International Lifestyle Slider سعودی شاہی خاندان کے پاس دولت؟ airapress May 4, 2020 سعودی شاہی خاندان کے پاس کتنی دولت ہے؟ یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ دنیا کا امیر ترین شخص کون ہے لیکن یہ ...

مشتعل افراد نے حجام کو قتل کردیا۔ بھارتی ریاست بہار میں  لاک ڈاؤن کے دوران بال نہ کاٹنے پر ایک حجام کو گولیاں  مار کر قت...
07/05/2020

مشتعل افراد نے حجام کو قتل کردیا۔
بھارتی ریاست بہار میں لاک ڈاؤن کے دوران بال نہ کاٹنے پر ایک حجام کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ۔

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں درجنوں افراد نے حجام کے گھر پر دھاوا بول کر اسے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ حجام دنیش ٹھاکر کو درجنوں افراد نے زبردستی گھر سے اٹھایا اور دکان پر چلنے کو کہا ۔ حجام نے بال کٹوانے کے خواہشمند افراد کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کرنے کا کہا تو وہ مشتعل ہوگئے۔

اگلے دن 40 سالہ حجام کی مسخ شدہ لاش ملی ۔ پولیس نے مقتول کی بیوی کا بیان ریکارڈ کیا جس نے ساری کہانی بتادی۔ پولیس نے 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 3 نامزد ملزمان کو قتل کے مقدمہ میں گرفتار کرلیا۔

درجنوں افراد نے حجام کے انکار پر مشتعل ہو کر اس پر لاتوں ، گھونسوں اور ڈنڈے برسادیے، دنیش کی حالت غیر ہوئی تو ملزمان نے اس کے سر میں گولیاں مار کر اسے قتل کردیا اور لاش دوسرے گاؤں میں پھینک دی۔

International Lifestyle مشتعل افراد نے حجام کو قتل کردیا۔ airapress May 4, 2020 مشتعل افراد نے حجام کو قتل کردیا۔ بھارتی ریاست بہار میں لاک ڈاؤن کے دوران بال نہ کاٹنے پر ایک حجام کو گولیا....

میرے پیروں کی تصویر نہیں آنی چاہیے‘ برطانوی شہزادی میگھن مارکلامریکی اداکارہ میگھن مارکل کی برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ ...
07/05/2020

میرے پیروں کی تصویر نہیں آنی چاہیے‘ برطانوی شہزادی میگھن مارکل
امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی ہیری کی اپنے بڑے بھائی شہزادہ ولیم کے ساتھ ان بن شروع ہو گئی اور بالآخر شہزادہ ہیری نے شاہی مرتبہ چھوڑ دیا اور اپنی اہلیہ کو لے کر پہلے کینیڈا اور پھرامریکہ جا بسا۔ برطانوی میڈیا اس سارے قضیے کا ذمہ دار میگھن مارکل کو ٹھہراتا ہے اور اب میگھن مارکل کے ساتھ کام کرنے والے ایک فوٹوگرافر نے بھی اس کی شخصیت کے کچھ ایسے ہی پہلوﺅں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔میل آن لائن کے مطابق ٹومی اینڈیس نامی اس فوٹوگرافر نے بتایا ہے کہ میگھن مارکل شوٹنگ کے لیے سیٹ پر بھی پورے لاﺅ لشکر کے ساتھ آتی تھی اور وہ انتہائی اکھڑ مزاج لڑکی تھی۔ وہ کسی سے ہنس کر بات نہیں کرتی تھی اور ایسا ٹھاٹھ باٹھ دکھاتی تھی کہ وہ انڈسٹری میں ’شہزادی‘ کے نام سے پکاری جاتی تھی۔ شوٹنگ کے دوران وہ بہت بہترین کام کرتی۔ جیسے ہی کیمرا آن ہوتا، اسے کچھ بتانا نہیں پڑتا تھا، وہ جانتی تھی کہ اسے کیا کرنا ہے، لیکن جیسے ہی کیمرا آف ہوتا اس کا موڈ پھر سے ویسا ہی ہو جاتا۔ وہ کسی سے زیادہ گھلتی ملتی نہیں تھی۔“

ٹومی اینڈیس نے میگھن مارکل کے متعلق یہ انکشاف بھی کیا کہ ”میگھن مارکل کے شوٹنگ کے متعلق سخت قوانین تھے۔ اس کا ایک قانون یہ تھا کہ اس کے پیر کیمرے میں نہ آنے پائیں۔ وہ جس کیمرا مین یا فوٹوگرافر کے ساتھ کام کرتی اسے حکم دیتی تھی کہ” کچھ بھی ہو جائے میرے پاﺅں نظر نہیں آنے چاہئیں۔“اس کی وجہ یہ تھی کہ اس کے پیر بہت بھدے تھے اور وہ نہیں چاہتی تھی کہ لوگوں کی اس کے پیروں پر زیادہ نظر پڑے۔“رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کے ساتھ شادی کے بعد 2018ءمیں میگھن مارکل شہزادے کے ہمراہ شاہی دورے پر نیوزی لینڈ گئیں جہاں انہوں نے ایک جگہ پر جوتے اتارے اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد کئی دن تک ان کے پیر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے رہے۔ ان کے پیروں پر زخموں کے نشانات تھے جنہیں دیکھ کر اکثر صارفین کا کہنا تھا کہ میگھن مارکل نے پیروں کو خوبصورت بنانے کے لیے سرجری کروا رکھی ہے۔ٹومی اینڈیس نے مزید بتایا کہ ”میگھن مارکل شوٹنگ کے دوران مہنگی شیمپین اور دیگر لگژری چیزوں کا تقاضا کرتی تھی۔ وہ ایسے روئیے کا مظاہرہ کرتی جیسے وہ سپرسٹار ہو۔

Entertainment International Lifestyle Slider میرے پیروں کی تصویر نہیں آنی چاہیے‘ برطانوی شہزادی میگھن مارکل airapress May 4, 2020 میرے پیروں کی تصویر نہیں آنی چاہیے‘ برطانوی شہزادی میگھن مارکل ....

ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر کے والد قتل، ملزم کون تھے؟ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نوجوان ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر کے والد کو...
07/05/2020

ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر کے والد قتل، ملزم کون تھے؟
ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نوجوان ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر کے والد کو قتل کردیا گیا ہے۔

نوجوان ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر نے میڈیا کو بتایا کہ ایک تنظیم کے پچاس سے زائد افراد رات گئے میرے گھر میں گھسے اور میری آنکھوں کےسامنے میرے والد کو بیدردی سے قتل کیا۔ غنی ٹائیگر نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی پر بھی فائرنگ کی گئی جس سے گولی اس کے کان پر لگی ہے،ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ، میں صرف اور صرف انصاف چاہتا ہوں۔

Entertainment Lifestyle Pakistan غنی ٹائیگر کے والد قتل، ملزم کون تھے؟ airapress May 3, 2020 ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر کے والد قتل، ملزم کون تھے؟ ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نوجوان ٹک ٹاک سٹا....

کورونا وائرس کے خلاف نیند کی اہمیتلاک ڈاﺅن کی وجہ سے لوگ گھروں میں فارغ تو ہیں ہی، اب امریکی ماہرین نے کورونا وائرس سے ب...
07/05/2020

کورونا وائرس کے خلاف نیند کی اہمیت

لاک ڈاﺅن کی وجہ سے لوگ گھروں میں فارغ تو ہیں ہی، اب امریکی ماہرین نے کورونا وائرس سے بچنے کا ایک ایسا طریقہ بتا دیا ہے کہ جس پر فراغت کے ان دنوں میں ہر کوئی بخوبی عمل کر سکتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی محکمہ صحت کے ماہرین نے بتایا ہے کہ پرسکون نیند لے کر کورونا وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے۔ سائنسدانوں نے اس کی وجہ یہ بیان کی کہ پوری اور پرسکون نیند ہمارے مدافعتی نظام کے لیے ناگزیر ہے اور مضبوط مدافعتی نظام کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے ناگزیر ہے چنانچہ پرسکون نیند ہمیں کورونا وائرس سے لڑنے کی طاقت دے سکتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”مدافعتی نظام ہمارے جسم کا دفاعی سسٹم ہے جو حفاظت کی کئی تہیں فراہم کرتا ہے۔ اس کی پہلی تہہ ہماری جلد ہے جو انتہائی مضبوطی سے بنے ہوئے خلیوں سے بنی ہے اور وائرسز اور بیکٹیریا کو جسم میں داخل ہونے سے روکتی ہے۔ایک تہہ پھیپھڑوں کے اندر ہے جو باریک بالوں کی شکل میں ہوتی ہے اور پھیپھڑوں میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے وائرسز اور بیکٹیریا کو باہر دھکیل کر سانس کے اوپری راستے کی طرف پھینکتی ہے جہاں سے یہ وائرس اور بیکٹیریا معدے میں چلے جاتے ہیں اور وہاں معدے کے کئی قسم کے تیزاب ان کا خاتمہ کر دیتے ہیں۔یہ تمام تہیں پرسکون نیند سے بہت مضبوط ہوتی ہیں اور ان کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے چنانچہ وباءکے ان دنوں میں پرسکون نیند لینا کورونا وائرس سے بچنے کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

International Lifestyle Science & Tech کورونا وائرس کے خلاف نیند کی اہمیت airapress May 2, 2020 کورونا وائرس کے خلاف نیند کی اہمیت لاک ڈاﺅن کی وجہ سے لوگ گھروں میں فارغ تو ہیں ہی، اب امریکی ماہر...

امریکہ میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازتمنی سوٹا کے حکام نے پہلی بار رمضان المبارک میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اج...
07/05/2020

امریکہ میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت

منی سوٹا کے حکام نے پہلی بار رمضان المبارک میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد تین شہروں میں ہزاروں افراد نے اذان کی آواز فضاؤں میں گونجتی سنی۔ امریکی شہر منیاپولس کی مساجد میں رمضان المبارک کے دوران پانچوں وقت کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں صرف اسلامک سینٹرز یا مساجد کے اندر ہی اذان کی اجازت تھی۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث امریکا میں مسلسل تیسرے روز تقریباً 2000 کے قریب اموات کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 64 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادو شمارمیں بتایاگیاکہ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 95 ہزار 304 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 63 ہزار 871 ہو گئی ہے۔ ادھر نیویارک میں میتیں رکھنے کی جگہ کم پڑگئی جس کے بعد لاشوں کو کنٹینرز کے اوپر رکھنا شروع کر دیا گیا ۔برطانیہ میں وبا کا نقطہ عروج گزر گیا جب کہ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی اموات کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہونے لگی،کئی پورپی ممالک نے عائد پابندیوں میں مزید نرمی کر دی ہے۔ایران میں ہلاکتیں 6 ہزار جب کہ کینیڈا میں اموات کی تعداد 3 ہزار سے اوپر چلی گئی۔ترکی میں بھی کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 174 ہو گئی جب کہ جرمنی میں اموات ساڑھے 6 ہزار سے زائد ہو گئیں۔دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 250 جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 33 لاکھ 18 ہزار 428 تک پہنچ گئی۔

International Lifestyle Religion امریکہ میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت airapress May 1, 2020 منی سوٹا کے حکام نے پہلی بار رمضان المبارک میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی انتظا....

Impact of Corona Virus on Aviation Industry – Pakistan playing its part for Stranded Passengers
03/05/2020

Impact of Corona Virus on Aviation Industry – Pakistan playing its part for Stranded Passengers

Address

Umar Chowk
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AIRA Press posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AIRA Press:

Share