Dure Maya

Dure Maya نویان کی جہنم میں خوش آمدید!

31/07/2026

پاکستان میں حکومت سے سچے پیار کی مدت ڈھائی سال ہی ہوتی ہے، بقیہ عرصہ تو خلع طلاق عدالت کے جھگڑے اور الزامات میں گزرتے ہیں یوں پہلے ڈھائی برس کمرے میں اندر رھنے والا رولا پورے محلے تک پہنچ جاتا ہے۔۔۔

You're Saint When you're not in Power!
24/07/2026

You're Saint When you're not in Power!



19/07/2026

"بزدل مرد کو کبھی شادی نہیں کرنی چاہیے۔ ایسا مرد گھر والوں کے ڈر سے اپنی بیوی کے حقوق بھی پورے نہیں کر سکتا۔ آج نہیں تو کل وہ اس عورت کو ذلیل کرے گا، اسے تماشہ بنائے گا، اور دوسری عورتوں کی باتوں میں آ کر نکاح میں دراڑ ڈال دے گا۔ ایسے مرد گھر والوں کی غلامی کے لیے ہوتے ہیں۔"

19/07/2026

آج گونمنٹ یونیورسٹیوں میں کم داخلوں کی شرح پر ایک پوسٹ نظر سے گزری جس کے نیچے لوگوں کی رائے کافی عمدہ تھی۔ ایک کمنٹ یہاں پوسٹ کر رہا۔۔ آپ کیا کہتے پیں اس بارے میں؟؟

پڑھ کر کیا کرنا جب کوئی خرادیا رنگ برنگی گرل بنا کر زیادہ پیسا کما لے۔
کوئی ایلومینیئم کا کام کرنے والا پی ایچ ڈی سے زیادہ پیسہ کما لے۔
جب صرف سی ایس ایس کی پڑھائی کی ایک امانت ہو
باقی دنیا کی کوئی ڈگری کچھ نہ ہو۔
تو پڑھ کر کیا لینا ہے اس ملک میں؟
اللہ معاف فرماۓ جن کے پاس پیسے وہ کہتے ہیں پڑھ کر کیا کرنا ہے کیا کر لو گے وغیرہ وغیرہ۔
پاکستان میں تعلیم کا وہی حال ہے جو فلسطین میں مسلمان کا۔

18/07/2026

لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی(جی سی یو) میں کبھی بہت اونچی فرسٹ ڈویژن والوں کو ہی داخلہ ملتا تھا، اب بارہ شعبوں میں سیکنڈ ڈویژن والوں کو بھی بی ایس میں داخلہ ملا ہے اور ابھی اگلی لسٹ آنی ہے۔
جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے سات شعبوں میں تو تھرڈ ڈویژنرز کو بھی داخلہ مل گیا ہے۔ بی ایس کی 6000 سیٹیں ہیں۔ پہلی میرٹ لسٹ لگنے کے بعد 4500 سیٹیں خالی رہیں۔

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی بھی ساری نشستیں پر نہیں ہوئی تھیں ۔
سی ایس ایس کے امیدواروں کی تعداد چار سال میں آدھی ہوگئی ہے۔
یہ کس بات کے آثار ہیں ؟

18/07/2026
13/07/2026

نوجوان پڑھنا نہیں چاہتے ۔حکومت پڑھانا نہیں چاہتی

یونیورسٹیز اور کالجز کے ایڈمشن ڈیسک ویران
پڑے ہیں۔نوجوان داخلہ لینے نہیں آرہے۔ایسی تمام ڈگریز جن کا مالی مستقبل صفر ہے۔اپنی موت آپ مر گئی ہیں۔
اردو،انگریزی،فارسی،کشمیری،انگریزی،فزکس، کمسٹری، بائیولوجی،باٹنی،ریاضی،زولوجی،فلسفہ،پولیٹیکل سائنس،ہسٹری، سوشیالوجی،سوشل ورک،اسلامیات، وغیرہ وغیرہ کسی میں بھی نوجوان دلچسپی نہیں لے رہے۔

بات بھی ٹھیک ہے۔آخر کوئی کیوں چالیس پچاس ہزار کمانے کے لیے زندگی ضائع کرے گا۔چودہ لاکھ نوجوان ایک سال میں ملک چھوڑ چکے ہیں۔ یونیورسٹیز اور کالجز کے پاس فنڈز نہیں ہیں۔بغیر قابلیت کے ڈگریز بانٹی جا رہی ہیں۔کوئی کیا کرے گا ان کا؟

ایچ ای سی گھر میں کھانسی سے مرتے ہوئے بزرگ کی طرح ہے جس کے پاس پرانے آدرشوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ ۔۔
نوجوان کیا کریں ۔۔۔جب ان کی ڈگری پہ آے خرچے جتنے پیسے ایک ٹک ٹاکرگندے گانے پہ ہونٹ اور ہپ ہلا کے ایک مہینے میں کما لیتا یا لیتی ہے۔

والدین کے پاس فیس دینے کے پیسے نہیں ہیں۔کم پیسوں میں یونیورسٹی کو پڑھانے کے لیے درخت تک بیچنا پڑیں گے۔
پورا نظام بدلنا پڑے گا۔۔۔پورا نظام ۔۔۔یہ وہ بحران ہے جو واقع ہو چکا ہے ۔۔
اب آپ دیکھ لیں کرنا کیا ہے۔

13/07/2026

اس منافق معاشرے میں لوگ اس بندے
کو مار دیتے ہیں جس سے ان کی بہن یا بیٹی
کو پیار ہو مگر اپنی پسند کے بندے کے ساتھ
بھیجتے ھوئے مولٹی فوم بھی ساتھ دیتے ہیں (منقول)

‏چاچے کا ایک پاؤں قبر میں ہے، دوسرا کیلے کے چھلکے پر-۔چچا تو قبر دیاں تیاریاں کر،آ کام چنگے نئی ‏
11/07/2026

‏چاچے کا ایک پاؤں قبر میں ہے، دوسرا کیلے کے چھلکے پر-

۔چچا تو قبر دیاں تیاریاں کر،آ کام چنگے نئی

10/07/2026

‏13جولائی سے پاکستان میں ساون کا مہینہ شروع ھو رہا ھے
بزرگ کہتےہیں- کہ ساون میں سوکھی لکڑی بھی زمین میں لگا دی جائے- تو وہ بھی سرسبز ھوجاتی ھے- یعنی ساون کا مہینہ ہر قسم کےدرختوں کی قلمیں لگانےکےلئےموزوں ترین وقت ھے-
لہٰذا درخت لگانےکی تیاری کریں- تاکہ بڑھتےھوئےدرجہ حرارت پر قابو پایا جاسکے-
درختوں میں نیم کا درخت 55ڈگری تک گرمی اور 10ڈگری تک سردی برداشت کرنےکی طاقت رکھتا ھے-
نیم کا 12فٹ کا درخت 3 ایئرکنڈیشنر کےبرابر ٹهنڈک پیدا کرتا ھے- اور رات کو بھی آکسیجن خارج کرتا ھے-
•درخت زندگی ںیں-
•درخت قیمتی سرمایہ ہیں-
•درخت زمین کی زینت ہیں-
بکائن، دیسی کیکر، جامن، شیشم، کچنار، پیپل، پاپولر، پلکن، آم، امرود اور بیری وغیرہ کےدرخت بھی ٹھنڈک پیدا کرتےہیں- اور ماحول دوست ہیں-🌴پاکستان میں درخت لگائیں۔۔۔! زندگیاں بچائیں۔۔۔

Address

Lahore Pakistan
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dure Maya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share