27/08/2022
پاکستان میں سیلاب کے اب تک نقصانات کا تخمینہ نو سو ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ اب تک 982 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ چار لاکھ کیوسک سے اوپر جانے کا خطرہ ہے جس سے نوشہرہ میں اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔ ادھر حکومت نے چاروں صوبوں میں امدادی کاموں میں مدد کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔