Pakistan Media Inquiry Cell

Pakistan Media Inquiry Cell Investigating facts • Raising public voice • Promoting accountability

26/08/2026

ٹیکس

24/08/2026

لاپرواہی کا مظاہرہ ہرگز مت کیجئے پلیز

🚨 راولپنڈی: خاتون کی تشدد زدہ لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد، شوہر اور سسر پر قتل کا الزامراولپنڈی میں حنا جاوید نامی خاتو...
23/08/2026

🚨 راولپنڈی: خاتون کی تشدد زدہ لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد، شوہر اور سسر پر قتل کا الزام

راولپنڈی میں حنا جاوید نامی خاتون کی مبینہ تشدد زدہ لاش اس کے گھر کے باتھ روم سے برآمد ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، منہ میں کپڑا تھا جبکہ گردن رسی کے ذریعے شاور کے ساتھ بندھی ہوئی تھی۔

اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ حنا کو اس کے شوہر اصغر جاوید اور سسر نے مبینہ طور پر قتل کیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق حنا کی شادی تقریباً 9 ماہ قبل ہوئی تھی۔ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ قتل کے الزام اور واقعے کی مکمل حقیقت تفتیش اور قانونی کارروائی کے بعد ہی واضح ہوگی۔

ملک بھر میں غیر فعال سمز پر  واٹس ایپ اکاؤنٹس  بلاک ہونا شروع ہوگئے ہیںاپنا وٹس ایپ اکاؤنٹ فعال سم کے ساتھ منسلک رکھیں ب...
21/08/2026

ملک بھر میں غیر فعال سمز پر واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک ہونا شروع ہوگئے ہیں

اپنا وٹس ایپ اکاؤنٹ فعال سم کے ساتھ منسلک رکھیں بصورت دیگر آپ کا وٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہوسکتا ہے۔ پی ٹی اے

*🏫 پنجاب کے اسکولوں کی ری اوپننگ: تمام سرکاری اسکولوں کی فزیکل انسپکشن کا حکم**محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما ک...
19/08/2026

*🏫 پنجاب کے اسکولوں کی ری اوپننگ: تمام سرکاری اسکولوں کی فزیکل انسپکشن کا حکم*

*محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 24 اگست 2026 کو اسکول کھولنے سے قبل صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں کی 100 فیصد فزیکل انسپکشن یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔*

*تمام ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران (DMOs) کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسکولوں میں صفائی ستھرائی، فرنیچر، بجلی کے آلات، صاف پینے کے پانی، واش رومز، سکیورٹی ایس او پیز، سی سی ٹی وی کیمروں اور اینٹی ڈینگی اقدامات کا مکمل جائزہ لیا جائے۔*

سابق وزیراعظم و سزا یافتہ عمران خان  کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ کا فیصلہ                       ...
18/08/2026

سابق وزیراعظم و سزا یافتہ عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ کا فیصلہ

15/08/2026

🇵🇰 کیا اسی دن کے لیے پاکستان حاصل کیا گیا تھا؟

14 اگست 1947ء صرف جشن کا نام نہیں، قربانیوں کی ایک دردناک داستان بھی ہے۔ کسی نے اپنا گھر چھوڑا، کسی نے مال و اسباب، کسی نے اپنے پیارے کھوئے اور بے شمار لٹے پٹے قافلے ایک آزاد وطن کی امید لیے پاکستان پہنچے۔

آج آزادی مناتے ہوئے بس اتنا یاد رکھیں کہ یہ وطن ہمیں جشن کے ساتھ ذمہ داری، وقار اور ان قربانیوں کی حرمت کا بھی درس دیتا ہے۔

آزادی ایک نعمت ہے—اس کی قدر کیجیے۔ 🇵🇰

Send a message to learn more

ٹیکسلا گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی ٹک ٹاکر خاتون کی ایف آئی آر تھانہ ٹیکسلاہ میں درج کر لی گئی۔
15/08/2026

ٹیکسلا گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی ٹک ٹاکر خاتون کی ایف آئی آر تھانہ ٹیکسلاہ میں درج کر لی گئی۔

15/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی یا ہماری اجتماعی تربیت کا امتحان؟

14 اگست کی تقریب میں جیسے ہی کیک کٹا، چند لمحوں میں منظر ہی بدل گیا—کوئی کیک کھینچ رہا تھا، کوئی ایک دوسرے کو دھکے دے رہا تھا، اور کہیں کسی کے پاؤں تک کیک پر پڑ گئے۔

سوال یہ ہے کہ کیا یہی ہمارا جشنِ آزادی منانے کا انداز ہونا چاہیے؟

آزادی صرف جھنڈے لہرانے، کیک کاٹنے، باجے بجانے اور نعرے لگانے کا نام نہیں؛ آزادی نظم و ضبط، تہذیب، برداشت اور ذمہ داری کا نام بھی ہے۔

یہی کیک اگر قطار بنا کر، نظم و احترام کے ساتھ تقسیم کیا جاتا تو شاید سب کے حصے میں آتا۔

قومیں صرف نعروں سے نہیں، اپنے رویّوں سے پہچانی جاتی ہیں۔

ذرا سوچیے…
ہم آج جو کچھ کر رہے ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو کیا سکھا رہے ہیں؟

🇵🇰 پاکستان زندہ باد — مگر پاکستانیت ہمارے کردار میں بھی نظر آنی چاہیے۔

#14اگست #پاکستان #پاکستانیت

Send a message to learn more

وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جرائم کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت نے ایک بڑا اور تاریخی قدم...
15/08/2026

وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جرائم کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت نے ایک بڑا اور تاریخی قدم اٹھا لیا ہے۔
پورے 14 سال کے طویل عرصے بعد اسلام آباد کے تمام 27 تھانوں کو 30 نئی اور جدید ترین گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں، جس کا افتتاح وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ ناکارہ اور پرانی گاڑیوں کے ساتھ جدید دور کی پولیسنگ ممکن نہیں تھی، اس لیے تھانوں کی حالت زار کو بھی بدلا جا رہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی، شہر میں سیکورٹی کو فول پروف بنانے اور نفری کی کمی کو دور کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس میں 9 ہزار نئی بھرتیوں کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے، جو مکمل طور پر میرٹ پر کی جائیں گی۔
حکومت کے اس اقدام سے جہاں پولیس کا گشت بڑھے گا، وہیں شہریوں کے تحفظ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Media Inquiry Cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share