26/10/2025
آج جامعہ اشرفیہ لاہور کی روحانی فضا میں ایک عجیب نورانی کیف چھایا ہوا تھا درجہٴ دورہ حدیث کے طلبہ کے درمیان جب مفتی عبدالواحد قریشی صاحب تشریف لائے تو علم و عرفان کے موتی بکھرنے لگے۔
یہ سعادت مولانا مطیع الرحمن صاحب کے توسط سے نصیب ہوئی کیا ہی بابرکت ذریعہ اور کیا ہی حسین لمحہ تھا!
قریشی صاحب نے جس محبت، علم، اور دردِ امت کے ساتھ گفتگو فرمائی، وہ سننے والوں کے دلوں میں اُترتی چلی گئی۔
جامعہ اشرفیہ کا ماحول ہمیشہ کی طرح آج بھی علم و تقویٰ کا سنگم نظر آیا — جہاں علم صرف پڑھایا نہیں جاتا، بلکہ دلوں میں بسایا جاتا ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ اس مقدس ادارے کو تا قیامت قائم رکھے، اور ایسے علما سے ہمیں ہمیشہ فیضیاب فرمائے۔
ّٰہ_قریشی_صاحب #عبداللّٰہ_اجمل ّٰہ_اجمل