06/11/2025
راولپنڈی سیف اینڈ اسمارٹ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا!!!
راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کو جدید ’’سیف اینڈ اسمارٹ ریلوے اسٹیشن‘‘ کا درجہ دے دیا گیا، جس کا افتتاح وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کیا۔ ایف بلو واو کے تعاون سے نصب 143 کیمروں پر مشتمل فول پروف نگرانی نظام اسٹیشن، اردگرد کے علاقوں اور ریزرویشن آفس کی مسلسل مانیٹرنگ کرے گا، جبکہ سی آئی پی لاؤنج اور نیا ویٹنگ ایریا بھی فعال کر دیے گئے ہیں۔ ملک کے بڑے اسٹیشنز پر جدید لاؤنجز، علیحدہ فیملی ویٹنگ ایریاز، مفت وائی فائی، اے ٹی ایمز اور ریفریشمنٹ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پرانی بوگیوں کی جگہ ریفربشڈ ریکس شامل کی جا رہی ہیں، تین ریل کاروں کی تبدیلی مکمل ہو چکی جبکہ چوتھی 15 نومبر کو ہوگی۔ فیصل آباد اسٹیشن کی اپ گریڈیشن مکمل ہو چکی ہے اور کراچی کینٹ اسٹیشن جلد افتتاح کے لیے تیار ہے۔ وزیر ریلوے کے مطابق، جدید ریلوے نظام مسافروں کو آرام دہ، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرے گا، جبکہ آر ڈی ایم سی کے اشتراک سے 884 کلومیٹر روہڑی تا نوکُنڈی ٹریک کی اپ گریڈیشن اور 400 کلومیٹر نئے ٹریک کی تعمیر سے فریٹ اور مسافر سروس میں انقلابی بہتری آئے گی۔