Apna62 News

Apna62 News بہاولپور کے سماجی، علاقائی و ترقیاتی مسائل کو اجاگر کر

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی  بھاولپور اطہر محبوب صاحب  اس کھلے خط کا جواب ضرور دیجیے گا اور صرف طفل تسلیاں نہیں عملی ک...
14/10/2022

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور اطہر محبوب صاحب اس کھلے خط کا جواب ضرور دیجیے گا اور صرف طفل تسلیاں نہیں عملی کاروائ ہونی چاہیے

08/09/2022

Dryfit full sleeve shirt Unique Article..



08/09/2022

Full sleeve Track Suite

*آج رات کو تارا 🌠 طلوع ہو جائے گا۔22 بدرہ (بھادوں) کو تارا 🌠 طلوع ہوتا ہے اور پیور دیسی موسمی فورکاسٹ کے مطابق ہم سردیوں...
08/09/2022

*آج رات کو تارا 🌠 طلوع ہو جائے گا۔
22 بدرہ (بھادوں) کو تارا 🌠 طلوع ہوتا ہے اور پیور دیسی موسمی فورکاسٹ کے مطابق ہم سردیوں میں داخل ہو جاتے ہیں کیونکہ 22 بدرہ کے بعد مکھی مچھر کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور مویشی رکھنے والے دوست پھر مال مویشی کے لئے دھواں نہیں لگاتے۔
22 بدرہ کے ٹھیک ایک ہفتہ کے بعد اسوج (اَسُوں) شروع ہو جاتا ہے اور اَسُوں میں صبح کے وقت شمال کی طرف سے ہوائیں چلتی ہیں جو کہ نارمل سے ٹھنڈی ہوتی ہیں اور درجہ حرارت گرانے میں کافی مدد دیتی ہیں۔*

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ ٹیکس کی وصولی فوری معطل کرنے کا حکم دے دیا
22/08/2022

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ ٹیکس کی وصولی فوری معطل کرنے کا حکم دے دیا

14/08/2022

وفاقی کابینہ نے 75 روپے کا نوٹ چھاپنے کی منظوری دیدی۔

بہاول پور( اپنا62نیوز)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی۔ انجینئر پروف...
14/08/2022

بہاول پور( اپنا62نیوز)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ڈینز، سینئر اساتذہ کرام، طلبا وطالبات موجود تھے۔ اپنے صدارتی خطاب میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ مسلمانوں نے برصغیر پاک وہند پر ایک ہزار برس حکومت کی۔ اس کے بعد 150برس کا دورِ غلامی بھی دیکھا جس کی بنیادی وجہ تعلیم اور جدید علوم سے دوری تھی۔ سر سید احمد خان نے مسلمانوں کو دورِ جدید کے علوم سے روشناس کرنے کا بیڑا اُٹھایا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔ حضرت علامہ اقبال نے خطبہ ا لہ آباد کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ وطن کا خواب دکھایا جسے حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے تدبر اور عظیم جدوجہد سے عملی تعبیر دی۔ پاکستان آج ایک حقیقت ہے اور کامیابیوں کی ایک عظیم داستان کا حامل ہے۔ ہم نے گزشتہ 75برسوں میں ہر شعبے میں دنیا میں اپنا نام روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ صرف اور صرف تعلیم ہی ترقی کا زینہ ہے ۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 5000ملازمین اور 55,000طلباء وطالبات کی وطن ِعزیز کی ترقی میں اپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اس وقت ملک کی سب سے بڑی جامعہ بن چکی ہے اور ملکی و بین الاقوامی درجہ بندی میں نمایاں طور پر جگمگا رہی ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات ماہ اگست میں جاری رہے گی۔ ان میں پرفارمنگ آرٹس شو، ڈرامہ اور ملی نغمہ کے مقابلے، آن لائن ویبینار یوم استحصال کشمیر، پینٹنگ ، پوسٹر، سکیچ، فیس پینٹنگ کے مقابلے ، کھیلوں کے مقابلے جن میں ٹیبل ٹینس، والی بال، بیڈ منٹن ، ٹگ آف وارا ور فٹ بال کے مقابلے شامل ہیں۔اس کے علاوہ قرات اینڈنعت کے مقابلے ، اردواور انگریزی تقریری مقابلے ،کوئز مقابلے ، شجر کاری مہم، شاعری کے مقابلے اورڈاکیومنٹری کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ تقریب میں ٹی ڈی سی پی کی بس خصوصی توجہ کا مرکز رہی۔ یونیورسٹی ملازمین نے خصوصی بس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقد کی گئی سٹی پریڈ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئر نظریہ پاکستان سوسائٹی کی جانب سے تیارکردہ خصوصی ملی نغمہ بھی پیش کیا گیا۔

بہاولپور(اپنا62نیوز ) محلہ مبارک پور'جج اکبرگلی گٹرکے پانی سے بھرگئی 20 دن گزرنے کے باوجودگٹرکاپانی نہ نکالاجاسکا پرائیو...
12/08/2022

بہاولپور(اپنا62نیوز )
محلہ مبارک پور'جج اکبرگلی گٹرکے پانی سے بھرگئی 20 دن گزرنے کے باوجودگٹرکاپانی نہ نکالاجاسکا پرائیوٹ سکول کے صحن اورکلاس رومزمیں گٹرکاپانی داخل ہوگیاطالب علم گٹرکے پانی سے گزرکرسکول جانے پرمجبور'غلیظ متعفن پانی کے باعث جنازہ اٹھانے کیلئے لوگ کم پڑ گئے ٹی ایم اے کو متعددبارلکھامگرکوئی شنوائی نہیں کمشنربہاول پورفوری نوٹس لیں ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پورڈویژن کی صدر وسابق مشیرگورنرپنجاب نوابزادی سائرہ عباسی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ محلہ مبارک پورجج اکبروالی گلی سمیت دیگرگلیاں گذشتہ 20 روزسے بارش اور گٹرکے پانی سے بھری ہوئی ہیں انہوں نے بتایا کہ جج اکبروالی گلی میں قائم پرائیوٹ ہائی سکول میں گٹرکاپانی اس کے صحن اورکلاس رومزمیں داخل ہوچکاہے جبکہ سکول جانے کیلئے طالب علم گندے پانی سے گزرکرجانے پرمجبور ہیں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز اسی گلی میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی جس کاجنازہ اٹھانے کیلئے لوگ کم پڑ گئے کیونکہ گلی میں گٹرکاپانی جمع تھا انہوں نے بتایا کہ اس حوالہ سے ٹی ایم او بہاول پورکومتعددبارگٹرکاپانی نکالنے کیلئے سکرمشین کی درخواست کی مگرکوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کمشنر بہاول پورسے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کامطالبہ کیا

کمرشل بجلی بلوں میں شامل ماہانہ فکسڈ سیلز ٹیکس کا خاتمہفکسڈ سیلز ٹیکس کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری اپنے کمرشل بجلی کے ب...
10/08/2022

کمرشل بجلی بلوں میں شامل ماہانہ فکسڈ سیلز ٹیکس کا خاتمہ
فکسڈ سیلز ٹیکس کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
اپنے کمرشل بجلی کے بلوں میں فکسڈ سیلز ٹیکس کی کٹوتی کروا لیں۔اور جنہوں نے بل جمع کروا دیئے ہیں وہ بھی پریشان نہ ہوں اگلے ماہ کے بل میں ایڈجسٹ ہوجائے گا.

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سردار عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔
02/08/2022

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سردار عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔

Address

Gulshan E Ravi
Lahore
54500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna62 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna62 News:

Share

Category