Urdu Bazaar

Urdu Bazaar Assalamualaikum! Welcome to the Urdu Bazaar channel. The purpose of creating Urdu Bazaar is that we can provide you information about Urdu.

Our channel contains Urdu, Novels, Islamic information, Quran Hadith and interesting poetry.

“میں ڈاکو ضرور آں پر بےغيرت نئیں آں۔” مولانا محمد امین صفدر اوکاڑوی رحمۃ اللّٰہ علیہ نےاپنی کتاب میں لکھا، فرماتے ہیں: م...
07/10/2023

“میں ڈاکو ضرور آں پر بےغيرت نئیں آں۔”
مولانا محمد امین صفدر اوکاڑوی رحمۃ اللّٰہ علیہ نےاپنی کتاب میں لکھا، فرماتے ہیں:
مجھے وہاڑی کے ایک گاؤں سے بڑا محبت بھرا خط لکھا گیا کہ مولانا صاحب ہمارے گاؤں میں آج تک سیرة النبى صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر بیان نہیں ہوا۔ ہمارا بہت دل کرتا ہے،آپ ہمیں وقت عنایت فرما دیں ہم تیاری کر لیں گے۔
میں نے محبت بھرے جزبات دیکھ کر خط لکھ دیا کہ فلاں تاریخ کو میں حاضر ہو جاؤں گا۔ دیے گئے وقت پر میں فقیر ٹرین پر سے اتر کر تانگہ پر بیٹھ کر گاؤں پہنچ گیا
تو آگے میزبانوں نے مجھے ہدیہ پیش کر کے کہا مولانا صاحب آپ جا سکتے ہیں، ہم بیان نہیں کروانا چاہتے۔
وجہ پوچھی تو بتایا کہ ہمارے گاؤں میں %90 قادیانی ہیں وہ ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں کہ
نہ تو تمہاری عزتیں
نہ مال
نہ گھربار محفوظ رہیں گے۔
اگر سیرة النبى (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم) پر بیان کروایا تو۔
مولانا ہم کمزور ہیں غریب ہیں تعداد میں بھی کم ہیں اس لیے ہم نہیں کرسکتے۔
میں نے لفافہ واپس کر دیا اور کہا بات تمہاری ہوتی یا میری ہوتی تو واپس چلا جاتا۔
بات مدینے والے آقا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کی آ گئی ہے۔
اب بیان ہو گا ضرور ہو گا۔
وہ گھبرا گئے کہ حضرت آپ تو چلے جائیں گے مسئلہ تو ہمارے لیے ہو گا۔
میں نے کہا،
“اس گاؤں کے آس پاس کوئی ڈنڈے والا یعنی بااثر یا غنڈہ ہے؟
” انہوں نے بتایا کہ گاؤں سے کچھ دُور نُورا ڈاکو رہتا ہے !
پُورا علاقہ اس سے ڈرتا ہے۔
میں نے کہا چلو مجھے لے چلو نُورے کے پاس جب ہم نورے کے ڈیرے پر پہنچے دیکھ کر نورا بولا اج خیر اے! مولوی کیویں آگئے نے؟
میں نے کہا کہ بات حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کی آ گئی ہے تم کچھ کرو گے؟
میری بات سن کر نورا بجلی کی طرح کھڑا ہوا اور بولا، “
میں ڈاکو ضرور آں پر بےغيرت نئیں آں۔”
وہ ہمیں لے کرچل نکلا مسجد میں 3 گھنٹے بیان کیا میں نے۔
اور نورا ڈٹ کر کھڑا رہا۔
آخر میں نورے نے یہ کہا کہ اگر کسی نےمسلمانوں کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو نورے سے بچ نہیں سکے گا۔
میں واپس آگیا کچھ ماہ بعد میرے گھر پر ایک آدمی آیا
سر پر عمامہ چہرے پرداڑھی زبان پر درود پاک کا ورد ۔۔۔!
میں نے پوچھا،
“کون ہو..؟ ”
وہ رو کر بولا
“مولانا … میں نورا ڈاکو آں۔
جب اس دن میں واپس گھر کو لوٹا جا کر سو گیا. آنکھ لگی ہی تھی
پیارے مصطفٰی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم میرے خواب میں تشریف لائے۔
میرا ماتھا چوما اور فرمایا،
“آج تو نے میری عزت پر پہرہ دیا ہے، میں اور میرا اللّٰہ تم سے خوش ہو گئے ہیں۔
اللّٰہ نے تیرے پچھلے سب گناہ معاف فرما دیئے ہیں.”
مولانا صاحب اس کے بعد میری آنکھ کھلی تو سب کچھ بدل چکا تھا اب تو ہر وقت آنکھوں سے آنسو ہی خشک نہیں ہوتے مولانا صاحب میں آپ کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں آپ کی وجہ سے تو میری زندگی ہی بدل گئی میری آخرت سنور گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔

اے میرے پیارے اللّٰہ ہمیں بھی پیارے حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت اور آ طاعت نصیب فرما آمین ثم آمین🤲🤲

درود ان پر سلام ان پر یہ ایک سچا واقعہ ہے ٹیلی ویژن پر ایک پروگرام عالم آن لائن آیا کرتا تھا اس پروگرام میں ہم نے یہ واق...
06/10/2023

درود ان پر سلام ان پر یہ ایک سچا واقعہ ہے ٹیلی ویژن پر ایک پروگرام عالم آن لائن آیا کرتا تھا اس پروگرام میں ہم نے یہ واقعہ ان صاحب کی زبانی سنا جن کے ساتھ یہ پیش آیا الفاظ کا ردو بدل ہوسکتا ہے اس کے لیے پیشگی معذرت تو آئیں واقعہ کی طرف میزبان:- تو حاجی صاحب ہمارے ناظرین کو بتائیں ہوا کیا تھا ؟ السلام علیکم۔ میرا نام محمد بشیر ہے عمر 62 سال میں گوجرانوالہ گھنٹہ گھر کے پاس سن 1970 سے چاول کی ریڑھی لگایا کرتا تھا ۔۔۔ وقت گزرتا گیا شادی ہوئی ﷲ نے دو بیٹیاں عطا کیں اپنی حثیت کے مطابق ان کی پرورش کی دونوں بچیاں جوان تھیں لیکن میری حالات ایسے نہیں تھے کہ ان کی شادی کر سکتا۔ گھنٹہ گھر کے پاس ہی ایک مغل صاحب کی کپڑے کی دوکان تھی سن 2008 کی بات ہے وہ میرے پاس آئے اور کہا بشیر صاحب مجھے اپنے دونوں بیٹوں کے لیے آپ کی بیٹیوں کا رشتہ چاہیئے۔ میرے لیے حیرت کی بات تھی مجھ غریب پر یہ کرم کیسے ۔خیر گھر جاکر بیوی سے مشورہ کرکے ہم نے ہاں کردی ۔
سال گزر گیا وہ شادی کا تقاضہ کرنے لگے اور میرے پاس 10000 روپے بھی نہیں تھے کہ میں بچیوں کو رخصت کرسکتا۔ بیوی کہنے لگی آپ ﷲ پر بھروسہ رکھیں شادی کا دن طے کردیں ۔ ہم نے تاریخ طے کردی 25 نومبر 2009۔۔ شادی کو 7 دن رہ گئے تھے میں پریشان اب کیا ہوگا شادی کیسے ہوگی میرے پاس تو کچھ بھی نہیں مغرب کا وقت تھا انہیں سوچوں میں غرق صحن میں بیٹھا تھا کہ دروازے پر کسی نے دستک دی میں اٹھ کر باہر گیا دروازہ کھولا سامنے ایک باریش نوجوان کھڑا تھا جس کو آج سے پہلے میں نے کبھی نہیں دیکھا تھا میں نے پوچھا آپ کون۔؟ نوجوان بولا کیا بشیر صاحب کا گھر یہی ہے جو چاول کی ریڑھی لگاتے ہیں؟ جی میں ہی بشیر ہوں۔میں نے جواب دیا کیا ہم اندر بیٹھ کر تھوڑی دیر بات کر سکتے ہیں ؟ میں اسے گھر کے صحن میں لے آیا سوالیہ نظروں سے اس کی طرف دیکھنے لگا اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے بولا میں کراچی سے آیا ہوں اور دو دن سے آپ کو تلاش کررہا ہوں مجھے بتائیں آپ ایسا کیا عمل کرتے ہیں کہ مجھے وہاں (مدینہ پاک سے حکم ملتا ہے گوجرانولہ جاو ہمارے غلام کی مدد کرو اس کی بیٹیوں کی شادی ہے) یہ سن کر میری دھاڑ نکل گئی میں دھاڑیں مار مار کر رونے لگا عرض کی بیٹا میں تو بہت گنہگار ہوں ہاں پچھلے 45 سال سے بلا ناغہ سرکار ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پڑھا کرتا ہوں اور تو کچھ نہیں وہ نوجوان رونے لگا بولا جن پر آپ درود پڑھتے ہیں انہوں نے ہی مجھے بھیجا ہے۔۔۔ اس کے ہاتھ میں بریف کیس تھا وہ مجھے دیا مجھے گلے سے لگایا بنا اپنا نام پتہ بتائے مجھے مل کر رخصت ہوگیا۔۔ میں نہیں جانتا وہ کون تھا کہاں سے آیا بعد میں بریف کیس کھول کر دیکھا اس میں تیس 30 لاکھ روپے تھے اور ایک خط کہ آپ بچیوں کی شادی کریں یہ مدد وہاں سے ہے۔ میں نے بچیوں کی شادیاں بھی کیں پھر حج بھی کیا مدینہ حاضری بھی ہوئی اور آج میرا کاروبار بھی بہت اچھا ہے اللہ تعالیٰ نے خود قرآن مجید میں سورۃ احزاب میں ارشاد فرمایا ہے:
*﴿إِنَّ اللَّهَ وَمَلـٰئِكَتَهُ يُصَلّونَ عَلَى النَّبِىِّ ۚ يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا صَلّوا عَلَيهِ وَسَلِّموا تَسليمًا ﴿٥٦﴾*... ( سورة الاحزاب)
*''بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم بھی آپؐ پر درود و سلام بھیجو۔*''
*اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ* *كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ* *.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*
*اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ* *كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ .إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ...*.
*اللہ پاک ہم سب کو اپنے نبیﷺ پر کثرت سے درود بھیجنےوالا بنائے (آمین)

‏مزار پر جاتے ہوئے ایک آدمی کی چابی گر گئی،پیچھے سے ایک بزرگ آرہے تھے انہوں نےچابی اٹھالی اور کافی دیر تک انتظار کیا کہ ...
04/10/2023

‏مزار پر جاتے ہوئے ایک آدمی کی چابی گر گئی،پیچھے سے ایک بزرگ آرہے تھے انہوں نےچابی اٹھالی اور کافی دیر تک انتظار کیا کہ کوئی آئےاور اپنی چابی لے لیکن کوئی نہیں آیا ‏بزرگ نے چابی اٹھائی اوردرخت پر لٹکا کرمزار کےاندرچلے گئے ۔ ‏پیچھے سے آنے والے شخص نےدیکھا کہ یہاں ایک چابی ٹانگ کرمزار کےاندر جایا جاتاہے ‏اب یہ روایت مشہور ہو گئی کہ مزارمیں جانے سے پہلے اگر ایک چابی درخت پر لٹکا دی جائے تو منتیں پوری ہوتی ہے. ‏درخت کا حال بھی آپ کے سامنے ہے اور قوم کا حال بھی آپ کے سامنے ہے ۔۔۔۔

24/09/2023

Assalamualaikum!
Welcome to the Urdu Bazaar channel.
The purpose of creating Urdu Bazaar is that we can provide you information about Urdu. Our channel contains Urdu, Novels, Islamic information, Quran Hadith and interesting poetry.

        ❤️
31/08/2023

❤️

       ❤️
31/08/2023

❤️

Address

Lahore
51000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Bazaar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share