
30/06/2025
ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو کے تحقیقی مجلّے بازیافت کا چھیالیسواں شمارہ برائے جنوری تا جون 2025، بروقت آن لائن کر دیا گیا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد سے Y درجے میں منظور بازیافت، ششماہی بنیادوں پر شائع ہونے والا تحقیقی مجلّہ ہے جو جنوری 2002ء سے بلا تعطل شائع ہوتا آ رہا ہے۔ اس مجلّے کا یہ بھی امتیاز ہے کہ نہ صرف یہ پاکستان میں اردو زبان و ادب سے متعلق شائع ہونے والے تحقیقی رسائل میں اوّلیت رکھتا ہے بلکہ بین الاقوامی انڈیکسنگ اداروں کے معیارات کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے۔ مدیر اعلی پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، مدیران ڈاکٹر محمد نعیم اور ساجد صدیق نظامی کی ادارت میں شائع ہونے والے بازیافت کے زیرِ نظر شمارے میں متنوّع موضوعات پر قومی و بین الاقوامی محققین کے مضامین شامل کیے گئے ہیں۔ اس شمارے کے مشمولات، مجلّے کی ویب گاہ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
http://111.68.103.26/journals/index.php/Bazyaft/issue/current