Love Is Life

Love Is Life love is life

27/02/2022

*ایک دن میری شریک حیات نے عجیب سا شکوہ کیا، کہنے لگی.. آپ بڑے ظالم ہیں، ہماری شادی کو آٹھ نو سال گزر گئے لیکن آپ نے کبھی مجھے میکے میں رات نہیں گزارنے دی..؟ بندہ نے حیران ہو کے جواب دیا کہ بھلی مانسے... ہم نے وہاں رہنے کو کب منع کیا ہے، جائیں اور جتنا دل چاہے وہاں رہیں"*
*وہ خوش ہو کے بولیں، ٹھیک ہے پھر میں اگلے دو دن میکے ہی رہوں گی.. لیکن اپ کا ناشتہ اور آفس کی تیاری، دوپہر اور رات کا کھانا کون بنا کے دے گا؟*
*بندہ نے جواب دیا، آپ کو پتہ ہے کہ میں ہر طرح کا کھانا پکانے میں ماہر ہوں، کپڑے خود دھو بھی لیتا ہوں اور پریس بھی کر لیتا ہوں، اگر کچھ زیادہ مسئلہ ہوا تو بھائیوں کے گھر ساتھ ساتھ ہیں وہاں سے مینیج ہو جائے گا، آپ ریلیکس رہیں اور سکون سے میکے جائیں.*
*کچھ متفکر نظر آتے ہوئے بولیں، چلیں ٹھیک ہے..*
*کچھ ضروری ہدایات کے بعد وہ میکے چلی گئیں.، یاد رہے میرے سسرال کے گھر کا فاصلہ آدھے کلومیٹر سے بھی کم ہے.. رات گزر گئی، صبح کی نماز پڑھنے کے بعد واک کرنا میرے معمول میں شامل ہے.. واک کرنے کے بعد بندہ ناشتہ بنانے کا سوچ ہی رہا تھا کہ دروازہ پہ دستک ہوئی.دروازہ کھولا تو بیگم صاحبہ تھیں. حیرانگی کا جھٹکا لگا.. اتنی صبح سویرے واپسی کر لی.. خیریت؟*
*کہنے لگیں.. مجھے تو رات کو وہاں نیند بھی نہیں آئی، ساری رات یہی فکر رہی کہ اکیلے گھر میں رات کیسے گزار رہے ہوں گے؟ صبح کو ناشتہ کیسے بنائیں گے، آفس کی تیاری کیسے کریں گے؟ آپ کو تو اپنے کپڑوں اور جوتوں کا بھی پتہ نہیں ہوتا؟لیکن لگتا ہے آپ کو تو میرے بغیر کوئی فرق نہیں پڑنے والا.. کتنے سکون سے مسکرائے جا رہے ہیں.. ساتھ ساتھ ناشتہ کی تیاری بھی جاری تھی..*
*میں نے مسکراتے ہوئے کہا.. سچ بتاؤں؟*
*ہاں بتائیں..؟*
*نیند مجھے بھی نہیں آئی..""*
*میرا ماننا ہے کہ عورت سے سچی محبت صرف اس کا شوہر ہی کر سکتا ہے، اور مرد سے سچی محبت صرف اس کی بیوی ہی کر سکتی ہے.. محبت ہمیشہ وقت لیتی ہے، انڈرسٹینڈنگ مانگت ہے.جس کیلیے ایک دوسرے کا ساتھ لازمی ہے.. نکاح اور شادی اس کا بیسٹ وے ہے.. باقی تمام راستے گمراہی، بے راہروی اور رسوائی کا باعث ہیں..*
*لہذا مرد اور عورت کی محبت کی پہلی درسگاہ شادی ہی ہے.* منقول

جب فہد مصطفیٰ کہتا ہے😢😢😢😢"مجھے چاہیے لڑکیاں"کہاں ہیں لڑکیاں!😢😢😢😢تو لڑکیاں اپنی جگہ سے کھڑی ہوکر ہاتھ ہلا ہلا کر بتاتی ھی...
24/02/2022

جب فہد مصطفیٰ کہتا ہے😢😢😢😢
"مجھے چاہیے لڑکیاں"کہاں ہیں لڑکیاں!😢😢😢😢
تو لڑکیاں اپنی جگہ سے کھڑی ہوکر ہاتھ ہلا ہلا کر بتاتی ھیں کہ ہم یہاں یہاں بیٹھی ہیں،پھر وہ چن چن کر میک اپ کئے ھوئے کھلے بالوں والی لڑکیوں کو اشارہ کر کے نیچے بلاتا ہے،کسی کو عجیب یابرانہیں لگتا کسی لڑکی کے ساتھ بھائی ، ابو، ماما ،چاچا وغیرہ اورکسی کے ساتھ توخاوندبھی ھوتاھے
لڑکی کو فہدمصطفیٰ کے پاس بھیجنے والے حضرات بڑے خوش ھوتے ھیں کہ ہمارے لئیے انعام جیت کر لائے گی۔
اسی بے پردہ لڑکی کو اگر اس کے گلی محلے میں کوئی آنکھ بھرکر دیکھ لےتو اکثریت لوگ دیکھنے والے کی ماں بہن ایک کردیتے ھیں اکثریت لوگ تو دیکھنے والے کے ہاتھ پاؤں توڑے بغیرسکون نہیں کرتے
فہدمصطفیٰ کے پروگرام میں لائیو جوکچھ ہوتاھے

کیا اسے غیرت کا مرجانا کہہ سکتے ہیں؟
یعنی اگر مال مل رہا ہوتو ہم کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں-.
راۓ ضرور دیجئے گا -
جب پردے کا حکم ہوا تو دنیا کی بہترین عورتوں نے
دنیا کے بہترین مردوں سے بھی پردہ کیا.

18/03/2021

Address

Lahore
Lahore
3939

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Love Is Life posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Love Is Life:

Share

Category