
20/07/2025
سورۃ النساء، آیت 19:
“اَیُّهَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا! لَا یَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَاءَ كَرْهًا…”
ترجمہ:
“اے ایمان والو! تمہارے لیے حلال نہیں کہ تم زبردستی عورتوں کو (وراثت میں) لے لو…”
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“بکر (کنواری) لڑکی کا نکاح نہ کیا جائے جب تک اُس سے اجازت نہ لی جائے، اور بیوہ عورت کا نکاح اُس کے حکم کے بغیر نہ کیا جائے۔”
صحابہ نے عرض کیا: “یا رسول اللہ ﷺ! بکر کی رضا کیسے معلوم ہو گی؟”
آپ ﷺ نے فرمایا:
“اُس کی خاموشی اُس کی رضا ہے۔”
(صحیح بخاری: حدیث 5136 | صحیح مسلم: 1419)
حضرت خنساء بنت خذام رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:
“میرے والد نے میری شادی کر دی، حالانکہ میں اسے ناپسند کرتی تھی، تو میں نبی ﷺ کے پاس گئی۔
آپ ﷺ نے اُس نکاح کو منسوخ فرما دیا۔”
(صحیح بخاری: 5138)
_______________________________________
اسلام میں شادی کے لیے بیٹی/عورت کی رضا ضروری ہے۔
والدین یا ولی کو بیٹی پر زبردستی نکاح مسلط کرنے کا حق نہیں!!
ہمارا مذہب اسلام تو یہی کہتا ہے کہ شادی کے لئے مرد و عورت کی خود کی مرضی اور پسند ضروری ہے بلکہ شادی سے پہلے دیکھنے تک کی اجازت ہے
تو پھر اتنے ڈھیر سارے مردوں نے اکٹھے ہو کر ایک عورت کو اس کی پسند کی شادی کرنے پر اتنی بے دردی سے کیوں قتل کیا ؟؟
چیختے ہوۓ مسلسل گولیاں چلانے والے یہ مرد وحشی حیوان لگ رہے تھے
کس وقار اور بہادری سے نڈر ہو کے سر پہ چادر اوڑھے وہ عورت اپنی موت تک چل کے گی ہے 💔
جس بلوچ لڑکی کی آنر کلنگ ہوئی ہے
اس نے آخری دفعہ مرنے سے پہلے اپنی زبان میں کہا کہ
صرف گولی سے مارنا
موت ایک ایسی بھیانک چیز ہے کہ سامنے دیکھ کر بہادر سے بہادر انسان کے منہ سے کوئی لفظ نہیں نکلتا
لیکن اس خاتون نے موت سے چند لمحے قبل بھی ایسی بات کی اور چل کر مقتل کی طرف گئی
ورنہ مقتل کی طرف ایک ایک قدم من من کا ہوتا ہے تو قاتل گھسیٹ کر لیکر جاتے ہیں
وہ بہادری سے چل کر جا رہی تھی
، آنر کلنگ ہمارے معاشرے کی حقیقت ہے اسکے خلاف آواز اٹھائیں۔۔۔۔
ُم_ئنا_اجازت_اے_نمے