77news

77news عوام کی آواز آپکی ایک کال اور ہم بنیں گے آپکی آواز
03004332326 واٹس ایپ
(2)

رحیم یار خان کے علاقے منظور آباد میں آم توڑنے پر ب*چے پر ت*شدد کرنے والا ملز*م گر*فتار۔۔
07/05/2026

رحیم یار خان کے علاقے منظور آباد میں آم توڑنے پر ب*چے پر ت*شدد کرنے والا ملز*م گر*فتار۔۔

گوجرانوالہ ۔۔۔۔۔  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے افضال احمد کھرل نے شادی کا جھانسہ دیکر محبوبہ کے ساتھ زیادتی کرنے وال...
07/05/2026

گوجرانوالہ ۔۔۔۔۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے افضال احمد کھرل نے شادی کا جھانسہ دیکر محبوبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے عاشق مجرم علی سجاد کو جرم ثابت ہونے پر پانچ سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم سنا دیا استغاثہ کے مطابق تحصیل کامونکی کے موضع چھجو کی کی رہائشی انعم اپنے گاوں کے نوجوان علی شہزاد کے ساتھ محبت کرتی تھی اور وہ اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی اس بات کا علی نے فائدہ اٹھا کر انعم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے باعث وہ حاملہ ہو گئی لیکن علی کی رضامندی سے انعم نے حمل ضائع کروا دیا تھا تاہم اس کے باوجود شادی نہ کرنے پر انعم نے علی شہزاد کیخلاف مقدمہ کا اندراج کروا دیا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم علی شہزاد کو پانچ سال قید اور 40 ہزار جرمانہ کی ادائیگی کا حکم سنا دیا ہے عدم جرمانہ کی صورت میں اسے مزید 3 ماہ قید بھگتنا ہو گی جبکہ 50 ہزار روپے معاوضہ کی ادائیگی کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

07/05/2026

شریف شہری کو غلیظ گالی دینا ٹریفک وارڈن کو اجازت ہے؟ غنڈہ عناصر کے خلاف احکام بالا سے نوٹس کی اپیل کرتے ہیں

07/05/2026

مسجد سے چوری کرنے والے شخص کو موقع پر ہی عوام نے پکڑ کیا۔۔

07/05/2026

یہ بھی پیشہ کے اعتبار سے ڈاکٹرہیں لیکن زبان کا حساب آپ خود لگائیں۔۔۔

06/05/2026

اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے اور کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔۔

06/05/2026

پنجاب پولیس کے جوان نے ثابت کر دیا کہ قانون صرف غریب کمزور آدمی کیلئے ہے۔۔

06/05/2026

العطا کالونی ملتان میں راہگیر خاتون سے پرس چھیننے کی ناکام کوشش عورت کی بہادری احکام بالا سے نوٹس کی اپیل ۔۔

بدنام زمانہ ڈاکو چھوٹو گینگ کی اپیل خارج، غلام رسول عرف چھوٹو سمیت 3 ملزمان کی 6-6 بار سزائے موت برقرار راجن پور(مانیٹرن...
05/05/2026

بدنام زمانہ ڈاکو چھوٹو گینگ کی اپیل خارج، غلام رسول عرف چھوٹو سمیت 3 ملزمان کی 6-6 بار سزائے موت برقرار

راجن پور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت 3 ملزمان کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیلیں خارج کر دیں۔ عدالت عظمیٰ نے انسداد دہشت گردی عدالت اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے تینوں ملزمان کو 6-6 بارسزائے موت دینے کا حکم برقرار رکھا ہے۔واضح رہے کہ آج سے دس سال قبل اپریل 2016ء میں ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے میں بدنام زمانہ ڈاکو غلام رسول عرف چھوٹو کی سربراہی میں چھوٹو گینگ نے کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران 24 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ مذاکرات کے دوران ملزمان نے انتہائی بے دردی سے 6 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا تھااس واقعے کے بعد پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ "آپریشن ضرب آہن" شروع کیا۔ کئی دنوں کے محاصرے اور شدید مقابلے کے بعد چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ اس آپریشن میں غلام رسول عرف چھوٹو سمیت 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے 2019ء میں غلام رسول عرف چھوٹو، نادر عرف نادرا اور خالد عرف کھلو کو 6-6 پولیس اہلکاروں کے قتل، اغوا اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت 6-6 بار سزائے موت سنائی تھی۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے 2022ء میں ملزمان کی اپیلیں خارج کر کے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔سپریم کورٹ میں ملزمان نے سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ آج جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کے بعد اپیلیں خارج کر دیں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ "ملزمان نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بہیمانہ طریقے سے شہید کیا۔ ریکارڈ پر موجود شواہد، گواہان کے بیانات اور اعترافی بیانات سے جرم ثابت ہوتا ہے۔ ایسے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔فیصلے کے بعد شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو انصاف کی جیت قرار دیا۔ شہید اہلکار کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ "8 سال بعد آج ہمیں انصاف ملا ہے۔ ہمارے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں گیا۔جبکہ
آئی جی پنجاب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پولیس فورس کے مورال کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ "پولیس کے جوانوں پر حملہ ریاست پر حملہ ہے اور ایسے عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا ملنی چاہیے۔"واضح رہے کہ چھوٹو گینگ 2007ء سے جنوبی پنجاب کے کچے کے علاقے میں قتل، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ چھوٹو گینگ کچے میں خوف اور دھشت کی علامت بنا ہواتھا 2016ء کے ایک بڑے آپریشن کے بعد چھوٹو گینگ کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ #

لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین بلوچستان کے علاقے ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران زخمی ہونے کے بعد دو ماہ تک بہادر...
05/05/2026

لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین بلوچستان کے علاقے ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران زخمی ہونے کے بعد دو ماہ تک بہادری سے زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔
پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین ایک نڈر اور باحوصلہ سپاہی تھے جو محاذِ جنگ پر ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ وہ اپنے جوانوں کا بے حد خیال رکھتے اور ہر حال میں ان کے لیے مضبوط سہارا تھے۔
انہیں ایک مثالی کمانڈر کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے جنہوں نے قیادت ہمیشہ اگلے مورچوں سے کی اور فرض، وقار اور دیانت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
ان کی شہادت کو ملک کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سپورٹس  جم کال سنٹر اور آئی ٹی کمپنیوں کیلئے  رات 10بجے کی پابندی ختم کردی گئی ہے
05/05/2026

سپورٹس جم کال سنٹر اور آئی ٹی کمپنیوں کیلئے رات 10بجے کی پابندی ختم کردی گئی ہے

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 77news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share