
26/02/2023
باباگوروناک ہاکی اکیڈمی صفدرآباد برانچ نے ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد سیریز اپنے نام کر لی۔ گورنمنٹ ہائی سکول صفدرآباد کی گراؤنڈ پر پانچ میچوں کی سیریز بابا گورونانک ہاکی اکیڈمی صفدرآباد نے 2-3 سے جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز رہا جس میں چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ مقررہ وقت پر مقابلہ 2-2 سے برابر رہا اور اس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض اسد جاوید اور ارسلان نے سرانجام دیے۔ میچ کے مہمان خصوصی ڈائرکٹر آپریشن سید غلام مجتبیٰ شاہ صاحب، نازش علی، رانا انوار الحق ایڈوکیٹ ،بلال خالد بٹ اور کاشف علی صاحب تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر سید غلام مجتبیٰ شاہ کا کہنا تھا کہ دیہی علاقے اصل میں قومی کھیل ہاکی کی نرسریاں ہیں اور ان علاقوں میں تھوڑی توجہ دینے سے ہاکی کا ٹیلنٹ سامنے لایا جاسکتا ہے اور وہ ان دیہی علاقہ جات میں گراس روٹ پر لانگ اور شارٹ ٹرم منصوبہ جات پر کام کر رہے ہیں جس کے انتہائی حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اس موقع پر علی رضا اور رانا انوارالحق ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک لاکھ روپے کا سپانسر مہیا کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ملک وقوم کا نام روشن ہو سکے