08/08/2026
تتلے عالی ، گوجرانوالہ : مدرسہ کے استاد کا شرمناک کرتوت ، کم عمر لڑکی کو حاملہ کیا اور پھر ساتھ لے کر بھاگ گیا ۔۔۔۔مقامی باخبر ذرائع کے مطابق یہاں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں علاقہ میں ایک مدرسے کے قاری نعیم صدیقی پر نابالغ بچیوں سے زیا۔دتی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم نے مقدس پیشے کی آڑ میں مدرسہ بنایا اور لوگوں سے کہا کہ وہ اپنی بچیوں کو یہاں تعلیم کے لیے بھیجیں۔ الزامات کے مطابق مذکورہ استاد بچیوں کو امتحان میں فیل کرنے کی د۔ھمکیاں دے کر ڈراتا تھا اور پھر انہیں اپنی ہوس کا نشانہ بناتا ۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ متاثرہ بچیوں کو ڈرا د۔ھمکا کر یا معمولی لالچ دے کر اپنے دوستوں کے حوالے کرتا تھا اور اس کے بدلے پیسے وصول کرتا تھا۔کچھ دن پہلے دو نابالغ بچیوں سے زیا۔دتی کا واقعہ پیش آیا۔ ایک بچی لاہور کے رہائشی غریب والدین کی بیٹی ہے اس کے گھر والوں کو معاملہ دبانے کے لیے دس لاکھ روپے دیے گئے۔ دوسری بچی کا نام بسمہ انور ہے جسکی عمر 15 سے 16 سال کے درمیاں بتائی جارہی ہے تتلے عالی گوجرانوالہ کی رہائشی ہے۔ اس کے والدین کو پتہ چلا کہ بچی حاملہ ہے تو بجائے کوئی کارروائی کرنے کے انہیں بھی نقد رقم اور پلاٹ دینے کا وعدہ کرکے چپ کرایا گیا ، ملزم کی جانب سے ملزم سے بیس لاکھ روپےدے دیے گئے جب کہ پلاٹ انتقال کروانے میں ٹال مٹول کی گئی اور اس دوران ملزم بچی کو ساتھ لے کر نامعلوم مقام پر چلا گیا۔علاقہ مکینوں نے سی سی ڈی اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ مقامی پولیس اور سی سی ڈی ان الزامات کے تحت کیا تفتیش کرتی ہے اور اس الزامات پر مبنی اس کہانی کی حقیقت کیا نکلتی ہے ، اگر الزامات درست ہیں تو امید کی جاتی ہے کہ ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔۔۔۔