DarWesh

DarWesh islamic

آدا تین لاکھ کئے اور بدلے میں تیس لاکھ ملے👉😲😳ایک مرے ہوئے دوست کا قرضہ آدا کیا 👉😲🥀ایک سعودی تاجر کا بیان ہے کہ میں اور م...
05/05/2025

آدا تین لاکھ کئے اور بدلے میں تیس لاکھ ملے👉😲😳
ایک مرے ہوئے دوست کا قرضہ آدا کیا 👉😲🥀
ایک سعودی تاجر کا بیان ہے کہ میں اور میرا دوست سعود شہر بریدہ میں تجارت کرتے تھے ۔ ایک دن میں جمعے کی نماز کے لیے بریدہ کی مسجد الکبیر میں گیا، نماز جمعہ کے بعد جنازے کا علان ہوا ، نماز جنازہ ادا کی گئی ، لوگوں نے ایک دوسرے سے پوچھنا شروع کر دیا کہ یہ جنازہ کس کا ہے، پتہ چلا کہ یہ میرے دوست سعود کا ہی جنازہ ہے جو گزشتہ رات ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا۔ 🙏😥
یہ سن کر مجھے انتہائی صدمہ پہنچا۔ سن 1998 کی بات ہے چند مہینے گزرنے کے بعد وہاں کے ایک دوکان دار نے مجھ سے بات کی کہ مرحوم سعود کے ذمہ میرے تین لاکھ ریال ہیں تو آپ میرے ساتھ چلیں اور اُ ن کے بیٹوں سے بات کریں ۔ یہ بات پہلے سے میرے علم میں تھی کہ سعود کے ذمے قرض ہے ۔ ہم مرحوم کے بیٹوں سے گھر جا کر ملے، بات چیت ہوئی تو انھوں نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے رقم دینے سے انکار کر دیا ۔ اور کہا کہ ہمارے باپ نے صرف 6 لاکھ ریال چھوڑے ہیں اگر ہم 3 لاکھ ریال دے دیں گے تو پھر ہمارے پاس کیا بچے گا ۔ اس دور میں بہت سا لین دین اعتماد پر ہوتا تھا۔ ہم واپس آگئے اور یوں بہت وقت گزرتا گیا لیکن ہر وقت مجھے سعود کی یاد ستاتی ، یہی سوچتا رہتا کہ ناجانے قرض نہ چکانے پر قبر میں اس پر کیا بیت رہی ہوگی ۔🙏😥😭
ایک دن میں نے اپنے پیارے دوست کا قرض اتارنے کا عزم کر لیا اس ارادے کے بعد پھر مجھے دو دن تک نیند نہیں آئی ۔ جب بھی میں سونے کے لیے آنکھیں بند کرتا تو سعود کا مسکراتا چہرا میرے سامنے آجاتا ، گویا وہ میرے مدد کا منتظر ہو ۔ تیسرے دن میں نے اپنے عزم کو عملی جامہ پہناتے ہوئےاپنی دوکان کا سارا سامان فروخت کیا اور جمع پونجی اکھٹی کی تو 4 لاکھ پچاس ہزار ریال جمع ہوگئے ۔
فوراً 3 لاکھ ریال سے دوست کا قرض اتار کر آیا جس سے مجھے بہت دلی سکون ملا اس ادائیگی کے دو ہفتے بعد وہی شخص جس کو میں نے 3 لاکھ ادا کیے تھے ، میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ آپ نے اپنا سب کچھ بیچ کر یہ رقم دی ہے لہذا میں ایکا لاکھ ریال سے دستبردار ہوتا ہوں ، اس نے مجھے ایک لاکھ ریال واپس کر دیا اور مارکیٹ میں دوسرے تاجروں سے بھی اس کا تذکرہ کیا ۔
چند دن گزرے کے ایک تاجر کا فون آیا اس نے پیشکش کی کہ میرے پاس دو دوکانوں پر مشتمل ایک اسٹور ہے جو میں آپ کو بلا معاوضہ دینا چاہتا ہوں ، میں نے اُس کی پیشکش کو قبول کر لیا ۔😘🥀
مزدور لگا کر دوکانوں کی صفائی کی اسی دوران سامان سے بھرا ہوا ایک ٹرک دوکان کے سامنے آ کر رُکا اور ایک نوجوان اتر کر آیا کہنے لگا میں فلا ں تاجر کا بیٹا ہو ۔ یہ سامان بابا نے بھیجا ہے اور کہا ہے کہ سامان بیچ کر نصف قیمت آپ ہمیں لوٹا دیں اور باقی ہماری طرف سے تحفہ ہے ۔ اور آئندہ جتنے مال کی ضرورت ہو ہم سے اُدھا پر لے کر فروخت کے بعد پیمنٹ کر دیا کریں ۔ 🥀
یہ وہ لوگ تھے جنھیں میں جانتا بھی نہیں تھا ۔ چاروں طرف سے میرے ساتھ تعاون کے لیے کھڑے ہو گئے اور تھوڑے ہی عرصے میں میرا بزنس دگنا ہو گیا ۔👉😳😲
2014 کے رمضان میں 3 ملین ریال میں نے اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کی ۔ یہ کوئی افسانہ نہیں بلکہ حقیقی واقعہ ہے ۔سیدِکائنات رحمتہ اللعالمین کا فرمان کس قدر سچا ہے کہ جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگا رہتا ہے اللہ تعالی بھی اس کی مدد میں لگا رہتا ہے ۔ اللہ تعالی ہمیں بھی ایسی خیر و برکت عطا فرمائے. آمین

میری رات دن میں چُھپی چُھپیمیرادن چھپا کسی رات میںمیری زندگی ایک رازہےکوئی راز ہے میری بات میںمیں جہاں کہی بھی الجھ گئ و...
10/03/2025

میری رات دن میں چُھپی چُھپی
میرادن چھپا کسی رات میں
میری زندگی ایک رازہے
کوئی راز ہے میری بات میں
میں جہاں کہی بھی الجھ گئ
وہی گرتے گرتے سنبھل گئی
مجھے ٹھوکروں سے پتہ چلا
میراہاتھ ہے کس کے ہاتھ میں۔۔۔۔۔۔!

Beshak
10/03/2025

Beshak

اپنے رب کو راضی کرلو اسی رمضان میںزندگی محتاج نہیں ہوتی اگلے رمضان کی….
06/03/2025

اپنے رب کو راضی کرلو اسی رمضان میں
زندگی محتاج نہیں ہوتی اگلے رمضان کی….

روزہ آدھی طریقت ہےحضرت جنید بغدادی کا قول ہے کہ روزہ آدھی طریقت ہے. اگر ہم روزہ کی اصل روح کو دیکھیں، روزے سے حاصل ہونے ...
06/03/2025

روزہ آدھی طریقت ہے

حضرت جنید بغدادی کا قول ہے کہ روزہ آدھی طریقت ہے. اگر ہم روزہ کی اصل روح کو دیکھیں، روزے سے حاصل ہونے والے روحانی فوائد کو دیکھیں تو تقریباً وہ سبھی چیزیں شامل ہیں جن پر ہم طریقت کے راستے پہ کوشش کرتے ہیں.

روزہ صبر و برداشت پیدا کرتا ہے. روزہ انسان کو سکھاتا ہے کیسے حق تعالی کے احکام کی پیروی کی جاتی ہے. روزہ انسان کے اندر تابعداری و فرمانبرداری جیسی صفات پیدا کرتا ہے، روزہ انسان میں عبادات کا شوق پیدا کرتا ہے اور برائی سے روکتا ہے. روزے سے انسان اپنے نفس کی خواہشات کو قابو کر لیتا ہے. روزے سے انسان زکر کے اصل معنی کا پاتا ہے. روزے سے انسان کی روح کو طاقت حاصل ہوتی ہے. اور بے شمار ایسی چیزیں ہیں جو ایک روزہ دار کو حاصل ہوتی ہیں جو اللہ کی رضا کہ لیے روزہ رکھ رہا ہوتا ہے.

آپ زرا تصور کریں کہ آپ کے پاس نعمتیں موجود ہیں کھانے کی اشیاء دسترس میں ہیں، لیکن ایک حکم کی اطاعت میں آپ ان سب سے رک رہے ہو. ایک حکم آپ کو روک رہا ہے جس سے آپ حلال پاکیزہ چیزوں کے استعمال سے بھی بچ رہے ہو.
آپ زرا سوچیں وہ کیا بات ہے جو آپ سحری کے وقت کے بعد کھانے نہیں دے رہی. وہ کیا چیز ہے جو آپ کو افطار سے قبل بھوک اور پیاس کی شدت ہوتے ہوئے بھی آپ پانی و خوراک کے استعمال سے بچ رہے ہو.
آپ خود پہ سختی کس لیے کر رہے ہو؟
آپ روزہ میں گناہوں سے بچ رہے ہو. نیکی کی طرف رغبت بھی پیدا ہو رہی ہے، نمازوں کا بھی باقائدگی سے اہتمام کیا جا رہا ہے. نوافل اور زکر ازکار بھی ہو رہے ہیں.
مزید کامل روزہ میں زبان، سوچ، خیال ہر چیز کو پاک رکھنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہو. کوئی بری بات نہ نکلے، کوئی بری سوچ نہ لائیں، ہر عمل پہ نگاہ رکھ رہے ہو. یہ سب کیسے ممکن ہو رہا ہے؟؟

یہ سب اس ایک حکم کی اطاعت میں ہے. روزہ کے ادب میں ہے، روزہ کی کاملیت حاصل کرنے کے لیے ہے. یہ آپ خود کر رہے ہو، اپنی خواہش اپنی خوشی اور اپنی مرضی کو کسی کے حکم کے تابع کر رہے ہو. ایک حکم کی بناء پر یہ سب کر رہے ہو. یہ سب اطاعت و فرمانبرداری ہے. یہی طریقت ہے کہ بندہ رب تعالی کے حکم کے مطابق اس کی رضا کے لیے اپنی زندگی کو ویسا بنا دے جیسا اللہ چاہتا ہے.

ضرورت اسی چیز کی ہے کہ آپ کی رمضان کے بعد کی زندگی بھی رمضان جیسی ہو جائے. اللہ کے احکامات کی پیروی، اللہ کی رضا کو مدنظر رکھنا، اللہ کی محبت میں اپنے اعمال کو نگاہ میں رکھنا، اللہ کے لیے اپنا محاسبہ کرنا اپنا تزکیہ کرنا، خود کو پاک و صاف کرنا، گناہوں سے بچانا، اللہ کی محبت میں نیک اعمال اختیار کرنا، یہی اگر آپ کی زندگی میں ہو تو آپ کی طریقت کامل ہے.

آپ کی زندگی حالت روزہ کی طرح ہونی چاہیے. جس طرح کی بندگی کا رنگ آپ نے رمضان میں اختیار کیا ہے، ویسا ہی رنگ کو اپنی ساری زندگی پر لاگو کرنا ہے. اسی وجہ سے پھر موت عید ہوتی ہے ، عرس ہوتا ہے.
اسی وجہ سے روزہ کو آدھی طریقت کہا گیا ہے.

اللہ کریم ہم سب کو رمضان کے روزوں سے فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے.
آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲🏻

نصیب والوں میں میرا بھی نام ہو جائےجو زندگی کی مدینے میں شام ہو جائے
05/03/2025

نصیب والوں میں میرا بھی نام ہو جائے
جو زندگی کی مدینے میں شام ہو جائے

05/03/2025

04 رمضان المبارک ، 1446
05 مارچ ، 2025

"گزارش ہے کہ درود شریف زیادہ سے زیادہ پڑھیں ۔ اگر آپ کو وقت نہیں ملتا، دفتر جاتے ہیں، بازار یا کھیت میں جہاں جائیں، راستے میں درود شریف پڑھتے رہیں۔ وضو کی بھی قید نہیں، وضو ہو تو نور علیٰ نور ہے۔ بصورتِ دیگر شریعت کے لحاظ سے ممنوع نہیں ہے ، آپ پڑھ سکتے ہیں۔"

05/03/2025
تم قبر میں ہزاروں سال تک کیا کرو گے؟ ڈاکٹر مصطفی محمود لکھتے ہیں:میں تمہیں ایک طریقہ بتاتا ہوں جو میرے ساتھ بہت کارآمد ث...
02/01/2025

تم قبر میں ہزاروں سال تک کیا کرو گے؟

ڈاکٹر مصطفی محمود لکھتے ہیں:

میں تمہیں ایک طریقہ بتاتا ہوں جو میرے ساتھ بہت کارآمد ثابت ہوا اور جس سے میں اپنے اللہ سے تعلق پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے لگا ہوں۔

قبر خوفناک ہے، ظاہر ہے کہ نیک لوگوں کے علاوہ۔

میں نے اس کے بارے میں سوچا، اور اب میری عمر 54 سال ہے، اور میں دنیا سے اور اس کی چیزوں سے تنگ آ چکا ہوں۔ اچھا، تو جب میں قبر میں جا کر اکیلا رہوں گا، سینکڑوں ہزاروں سال تک، تو میں کیا کروں گا؟

کیا تم نے کبھی اس کا تصور کیا ہے؟

اس لیے میں نے مندرجہ ذیل طریقے پر عمل کرنا شروع کیا:

دیکھو میں مر جاؤں گا، اور میرے پاس ایک خالی، بالکل تاریک قبر ہوگی۔

اس قبر کو سامان کی ضرورت ہوگی، لہٰذا میں ہر استغفار کو تصور کرنے لگا جیسے میں اسے اپنے قبر کی طرف بھیج رہا ہوں تاکہ وہ وہاں میرا انتظار کرے اور میرے تنہائی کا ساتھی بنے۔

اللہ کی قسم، میں مذاق نہیں کر رہا۔

میں نے اپنی قبر کو مکمل ڈیکوریٹ کر دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

قبر کے ایک کونے کو میں ہزاروں تسبیحات سے بھر رہا ہوں۔

یہاں میرے سر کے قریب قرآن ہو گا جسے میں روز پڑھتا تھا آرام دہ بستر کا سبب بنیے گا۔

ہر رکوع کو میں یہ تصور کر کے ادا کرتا ہوں کہ میں اسے قبر میں اپنا ذخیرہ بنا رہا ہوں۔

ہر کوئی مجھے چھوڑ کر اپنے گھروں کو چلا جائے گا، اور میں اکیلا رہ جاؤں گا شاید ہزاروں سالوں تک۔ میرے بچے چند سالوں میں مجھے بھول چکے ہوں گے۔

لہذا، مجھے قبر میں ساتھھیوں، روشنیوں، اور جنت کے جیسے مناظر کی ضرورت ہوگی۔

میں تسبیحات، ذکر، قرآن، نماز اور صدقہ سب کو اپنے ساتھ تصور کرتا ہوں کہ وہ میرے دوست ہوں گے، میرے ساتھ وہاں ہنس رہے ہوں گے اور باتیں کر رہے ہوں گے۔

نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنا میں نے اپنے معمولات کا ایک اہم عمل بنا لیا ہے، یہ وہاں ہماری محفلوں میں بھی شامل ہوگا ٹھنڈے پانی کی طرح، خوبصورت لباس کی طرح۔

میں یہ چاہتا ہوں کہ میری قبر کی زندگی اس دنیا کی زندگی سے بھی زیادہ خوبصورت زندگی ہو۔ ان شاء اللہ۔

کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ میں وہاں جا کر غیبت، چغلی، حسد اور دیگر دنیاوی گناہوں کے نتیجے میں بدبو دار کپڑوں، دیمک لگے فرنیچر اور سخت پتھریلے بستر کے بجائے اپنی قبر کو بہترین چیزوں سے آراستہ کروں۔

میں نے دنیا میں اپنا گھر بنانے کے لیے ساری زندگی جان توڑ محنت کی لیکن یہ گھر تو میرے ورثاء کا ہوجائے گا، اصل میں تو میری ساری محنت اپنے لیے ہے ہی نہیں، سارے فائدے تو اور لوگ اٹھائیں گے۔ تو میں نے سوچا کہ بس بہت ہوگیا ہے، مجھے اپنا گھر بنانا ہے جہاں صرف میں ہی ہوں گا اور ایک طویل عرصہ گزارنا ہے۔

اگر میرے تمام اعمال دنیا کی ضروریات کے لیے تھے اور اپنی قبر کے لیے کچھ بھی نہیں تھا، تو پھر تو میرے قبر والے گھر کے لیے سوائے عذاب کے فرنیچر، مستقل اندھیرے، اور سخت حساب کے کچھ بھی نہ ہوگا۔ اور میں ایسے گھر میں اکیلا کیسے رہوں گا!

میری آپ کو بھی نصیحت یہ ہے کہ آج سے:

اپنی قبر کو اپنا بینک اکاؤنٹ بناؤ۔ اس میں زیادہ سے زیادہ ڈپازٹ کرو اور لانگ ٹرم والی پالیسی لو۔

اپنی عبادات کا خوب خیال رکھو۔ اللہ کی قسم، جب تم قبر میں ہوگے، تو تم مجھے وہاں سے بھی شکریہ ادا کرو گے۔

اپنی قبر کے گھر کا اس دنیا کے گھر سے زیادہ خیال رکھو۔

ابھی تم اپنے گھر والوں کے درمیان ہو، پہن رہے ہو، کھا پی رہے ہو، آرام سے گھر والوں کے درمیان سو رہے ہو، اور تمہیں تمہاری تمام ضروریات میسر ہیں، پھر بھی تم اپنے حالت سے نالاں رہتے ہو، ہر وقت کوئی نہ کوئی شکایت کرتے رہتے ہو۔

تو سوچو جب تم زمین کے نیچے ہوگے اور سینکڑوں ہزاروں سالوں کے لیے ہوگے تو وہاں تمہارے ساتھ کون ہوگا؟

تمہارے پسندیدہ سیاستدان، کھلاڑی، اداکار، تاجر۔۔۔۔۔ یہ تو تمہیں یہاں بھی نہیں جانتے اور نہ ہی انہیں تمہاری اتنی فکر ہے، تم ہی ان سب کے پیچھے بیوقوفوں کی طرح اپنا وقت ضائع کرتے ہو۔

تمہارے وہ بچے جن کی شادیوں پر تم لاکھوں روپے فضولیات پر خرچ کردیتے ہو، یقین کرو یہ خرچ تمہارے لیے وبال بن چکا ہوگا، اور بچے مکر جائیں گے کہ ہمارے باپ نے اور ہماری ماں نے خود ہمارے لیے بھی اور اپنے لیے بھی مصیبت کھڑی کی۔

لہٰذا، اپنا خیال خود رکھو۔

اپنی ہر تسبیح اور ہر عمل کا خیال رکھو اور اس سے کہو کہ وہ مجھ سے پہلے قبر میں جا کر میرا انتظار کرے۔ میری قبر کو خوشبوؤں سے مہکائے، شاندار باغیچہ بنائے، ہوادار کمرے ہوں، مہنگا ترین فرنیچر ہو، اور میرے ہمدرد دوست ہوں۔

ہم وہاں ملیں گے، اور میرا وہ گھر، میرا بہترین ساتھی اور بہترین رہنے کی جگہ ہوگی۔

اللھم، ہمیں حسن خاتمہ عطا فرما۔

اللھم، ہماری آخرت کو بہتر بنا دے اور ہمیں قبر کے عذاب سے بچا۔

اللھم، ہمیں اپنا ذکر، شکر، اور حسن عبادت کی توفیق عطا فرما تاکہ تو ہم پر اپنی رضا اور جنت الفردوس میں نعمتیں نازل کرے، جہاں ہم تیرے نبی محمد ﷺ کی صحبت میں ہوں، جن پر بے شمار درود و سلام ہو۔

تو پھر اپنا گھر بنانا شروع کرو۔

تلاشِ ذات میـں صــاحب یہ واقــعـہ بھی ھـوامیــں اپنـــے آپ ســـے بارہا جُــــدا بھی ھـواکہیں عیـاں ہــے اور کہیں ہـے چُھ...
04/11/2024

تلاشِ ذات میـں صــاحب یہ واقــعـہ بھی ھـوا
میــں اپنـــے آپ ســـے بارہا جُــــدا بھی ھـوا

کہیں عیـاں ہــے اور کہیں ہـے چُھپا بھی ھوا
وہ بھـیـد ہــے لیکن ہم پر ہــے کُھـلا بھی ھوا

میـری ہـی ذات چار سُـو ہــے دِکھی مـجھ کو
میں جُستجُو میـں تیــری اِیک آئینہ بھی ھوا

خـود ہـی میـں شـیـطان بن کـــے ھـوا مُنــکر
خـود ہـی میـں اپنـی ذات میں خـدا بھی ھوا

کھــوجــتـا تھا جِـن دِنــوں تُجـھــــے چار سُــو
اُنہـی دِنـوں میــں خود ســے آشـنا بھی ھوا

خودی کی ڈھونڈ میں وہ مَرحلے بھی گُزرے
کئـی دفعـہ میـرا تُجـھ ســے سامنا بھی ھوا

رنگ ہیـں بــــے رنگ کــــے مـجـھ پـر عــیـــاں
اُسی رنگ سـے میں کیا سے کیا بھی ھوا

تیری ہی ذات مجھے خود میں ہے دِکھائی دی
میں اپنی ذات میں اِسطرح سے فنا بھی ہُوا

تیــری تلاش میں تیــری جُستجُو میں حبیب
میـں بارہا ٹــوٹا، میـں بــــے پـنــاہ بھـی ھوا🌾
🖤
______________________
سیدزادی۔۔۔💝

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DarWesh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category