پہاڑوں کی کہانیاں

پہاڑوں کی کہانیاں کستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات، موسم، ٹریفک اور روڈ اپڈیٹس — مقامی لوگوں، ٹور پلانرز اور سیاحوں کی نظر سے۔ پہاڑ، دریا، وادیاں — سب کچھ ایک جگہ!

25/06/2025

ہائی الرٹ⚡
لاہور میں کچھ گھنٹوں تک موسلادھار بارش متوقع اور یہ بارش سارا دن جاری رہے گی اج نہ سونا لاہوریوں جاگ جاؤ 🌨

100 ملی میٹر سے زائد متوقع 🚨🚨

#پاکستان #لاھور #بارش #مونسون

22/06/2025

اور 🌧️⛈️🌩️

22 سے 23 جون کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے پری مونسون بارشوں کا امکان⛈️🌩️☔

بارشوں کا سلسلہ گزشتہ روز بعد دوپہر سے بالائ علاقوں میں داخل ہو چکا ہے اس دوران خطہ پوٹھوار سمیت خیبرپختونخوا بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تیز آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئ 😍🌲💧⛈️

مزید 22 سے 23 جون کے دوران کشمیر، گلگلت ، مری، گلیات، اسلام آباد در اولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودها، بھکر حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گوجر انوالہ ، گجرات، سیالکوٹ نارووال، لاہور، فیصل آباد فتح، جنگ، ، ہری پور ایبٹ آباد مانسہر وہ چترال، دیر سوات، مالا کند، بٹ گرام شانگلہ، کوہستان ، پشاور، مردان ، موالی، نوشهر و چارسده، باجوز، میمند ، خیره اور کزئی، کرم، کو بات ، انوں، گرگ، ڈیرہ اسما عیل خان اور وزیرستان میں آندھی جھگڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقکے سے بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر تیز بارش / ژالہ باری کی بھی توقع 🌩️🌧️⛈️

22 سے 23 جون کے دوران ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، اور ساہیوال میں آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتقھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع🌩️🌧️⛈️

#بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 22 سے 23 جون کے دوران، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، اور گردونواح میں گرج چمک تیز آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان 🌧️⛈️⛈️

22 سے 24 جون کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں جن سکھر لاڑکانہ دار اور جیب آپو میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان🌩️🌧️⛈️

#انتباہ 🌩️⚠️
اسلام آباد سمیت بالائی وسطی حصوں میں آندھی / جھکڑ / گرج چمک اور تیز / موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر سے دور رہیں ⚠️🌩️🌧️

اس دوران موجود و شدید گرمی کی لہر میں وقتی طور پر کمی کا امکان۔🤲😍

#مونسون #اپڈیٹ🌲⚡⛈️🌩️☔💧

20/06/2025

ناران میں سوہنی آبشار کے قریب گلیشیئر گرنے کا واقعہ

حادثے میں 35 سالہ طاہر، 13 سالہ ابو بکر اور 22 سالہ طیب جاں بحق

تینوں افراد کا تعلق لاہور سے تھا
زاہد چن زیب کا حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جاں بحق افراد کی میتیں ناران سے لاہور منتقلی کے لیے انتظامات جاری

مشیر سیاحت کی KDA اور ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی کی تعریف

سیاحوں کو غیر مستحکم علاقوں میں جانے اور سیلفیاں لینے سے گریز کی ہدایت

سیاحتی مقامات پر احتیاطی تدابیر کی اہمیت اجاگر کی جائے گی
مشیر سیاحت و ثقافت

حکومت کی جانب سے سیاحتی مقامات پر حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوں، مگر احتیاط کو ترجیح دیں

19/06/2025

20 جون سے 23 جون کے درمیان اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال جہلم ، میانوالی ، سرگودھا ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال ، لاہور ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، بہاولپور ، بہاولنگر اور ساہیوال میں بارشوں کی پیشگوئی

18/06/2025

مہاندری پل ناران کی تازہ صورت حال

#ناران #مہاندری #پاکستان

عطا آباد جھیل پر واقع لیکسس ہوٹل کا ایک حصہ سیل ۔ 15 لاکھ روپے جرمانہہنزہ (جلیل احمد):ہنزہ کی معروف ٹورسٹ پوائنٹ عطاآباد...
17/06/2025

عطا آباد جھیل پر واقع لیکسس ہوٹل کا ایک حصہ سیل ۔ 15 لاکھ روپے جرمانہ
ہنزہ (جلیل احمد):ہنزہ کی معروف ٹورسٹ پوائنٹ عطاآباد جھیل میں گٹر کا پانی چھوڑنے کے حوالے سے بین القوامی وی لاگر کے وائرل وی لاگ اور ہنزہ نیوز کی ویڈیو رپورٹ کے بعد مدتوں سے سویا اور بااثر افراد کے لئے آنکھیں مکمل طور پر بند کرنے والے متعلقہ ادارہ اچانک جاگ گے۔ دباؤ میں آکر لیکسس ہوٹل کا ایک حصہ گلگت بلتستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور ضلعی انتظامیہ نے سیل کر دیا۔

ای پی اے ڈائریکٹر خادم حسین کے مطابق ناقص انتظامات پر ہوٹل 30 کمروں کے ایک حصے کو سیل اور 15 لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا۔ ہوٹل نے ماحولیاتی تحفظ کے ضوابط اور سیفٹی سٹینڈرڈز کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عطاآباد جھیل کے کنارے واقع تمام ہوٹلز کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ صفائی، ماحولیاتی تحفظ اور سیفٹی کے اصولوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ علاقے کی قدرتی خوبصورتی اور ماحول کو محفوظ رکھا جا سکے۔

#عمل #بعد #میں

🇬🇧 مری کے جنگلوں میں چھپی ایک انگریزوں کی پرانی قبرستان – کیا آپ نے اس کے بارے میں کبھی سنا؟لارنس کالج مری کے قریب، درخت...
14/06/2025

🇬🇧 مری کے جنگلوں میں چھپی ایک انگریزوں کی پرانی قبرستان – کیا آپ نے اس کے بارے میں کبھی سنا؟

لارنس کالج مری کے قریب، درختوں کے سائے میں چھپی ہوئی ایک خاموش سی جگہ ہے… ایک پرانی برٹش قبرستان۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں برطانوی دور کے فوجی، افسران اور ان کے خاندانوں کو دفن کیا گیا تھا۔

یہ قبرستان عام سیاحوں کی نظروں سے چھپی رہتی ہے، شاید اس لیے کہ یہ شہر کی چہل پہل سے کچھ دور، خاموش درختوں کے نیچے واقع ہے۔ لیکن جو لوگ یہاں تک پہنچتے ہیں، وہ اس پرانے وقت میں واپس چلے جاتے ہیں۔

قبریں ایک صدی سے بھی زیادہ پرانی ہیں — کچھ پر تاریخیں 1800s کی بھی درج ہیں۔ اور حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ جگہ اب تک محفوظ ہے، صاف ستھری اور حیرت انگیز حد تک خوبصورت۔

خاص طور پر خزاں کے موسم میں، جب درختوں کے زرد پتّے ان پرانی قبروں پر گرتے ہیں، تو منظر کسی فلم کے سین جیسا لگتا ہے۔ سنہری روشنی، خاموشی، اور تاریخ کی گونج… سب کچھ مل کر اس جگہ کو جادوئی بنا دیتے ہیں۔

📍اگر آپ مری جاتے ہیں اور قدرت سے ہٹ کر تاریخ اور خاموش کہانیوں کو محسوس کرنا چاہتے ہیں، تو یہ جگہ ایک بار ضرور دیکھنے والی ہے۔



کیا آپ میں سے کسی نے اس قبرستان کے بارے میں سنا یا یہاں کا وزٹ کیا ہے؟

14/06/2025

‏پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا  13 سے 16 جون کےدوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی...
13/06/2025

‏پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

13 سے 16 جون کےدوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی

اعلان برائے سیاح حضراتاطلاع دی جاتی ہے کہ ڈپٹی کمشنر دیامر کی ہدایت پر ناران-کاغان روڈ کو عوامی مفاد میں 15 جون سے18 جون...
13/06/2025

اعلان برائے سیاح حضرات
اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈپٹی کمشنر دیامر کی ہدایت پر ناران-کاغان روڈ کو عوامی مفاد میں 15 جون سے18 جون 2025 تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔
یہ فیصلہ NHA کی جانب سے مانسہرہ تا ناران مہانڈری پل کو کشادہ اور محفوظ بنانے کے منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔ مرمتی اور تعمیراتی کام اتوار کی شام سے شروع ہو کر چار روز تک جاری رہے گا۔
تمام مقامی و غیرملکی سیاح حضرات سے گزارش ہے کہ ان ایام میں ناران، کاغان اور گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں اور متبادل طور پر شاہراہِ قراقرم ہائی وے بیشام کے راستے کا استعمال کریں۔
انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام عوامی سلامتی اور سہولت کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے، جس پر عوام سے بھرپور تعاون کی توقع ہے۔
نوٹ:
زیرپوانیٹ چلاس سے سفر کرنے سے پہلے متعلقہ انتظامیہ یا ضلعی کنٹرول روم سے معلومات ضرور حاصل کریں۔
دیامر پولیس کنڑول روم 05812930037
منجانب ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن ریٹائرڈ عطاء الرحمن کاکڑ

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پہاڑوں کی کہانیاں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share