19/06/2026
لندن سے شیئر کی گئی نئی تصاویر کے بعد عماد عرفانی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئے ہیں، جہاں مداح ان کی شکل و صورت کا موازنہ نوجوان عمران خان سے کر رہے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ عماد عرفانی کی شخصیت، ہیئر اسٹائل اور انداز کافی حد تک نوجوان عمران خان سے مشابہت رکھتے ہیں۔
یہ تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں اور بے شمار تبصروں کا مرکز بن چکی ہیں۔ کئی مداحوں کا خیال ہے کہ اگر عمران خان کی زندگی پر کبھی فلم بنے تو عماد عرفانی اس کردار کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں۔