Urdu Pakistan

Urdu Pakistan اردو پاکستان کے پیج کو فالو کریں۔

15/04/2025

چائنا کی مشین دیکر میں پریشان ہوگیا 😮😮

لندن: سابق وزیر اعظم اور جیل میں بند پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ سال نومبر میں ایک ایسے شخص سے طویل با...
14/04/2025

لندن: سابق وزیر اعظم اور جیل میں بند پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ سال نومبر میں ایک ایسے شخص سے طویل بات چیت کی تھی جو اب اعلیٰ حکام کے ساتھ حالیہ اہم بات چیت کا حصہ ہیں۔

دی نیوز کے مطابق یہ مذاکرات عمران خان کی رہائی اور پی ٹی آئی اور طاقتور حکام کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ممکنہ طریقے تلاش کرنے کے بارے میں ہیں۔

انتہائی موقر ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا ہے کہ امریکی پاکستانیوں کے ایک گروپ کے گزشتہ ماہ (مارچ) کے تیسرے ہفتے میں عمران خان کے ساتھ مذاکرات سے بہت پہلے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ایک ایسے شخص کے درمیان بات چیت کے کئی سیشنز منعقد ہوئے تھے، یہ شخص اب حالیہ مذاکرات اور بات چیت کا حصہ ہے۔

عمران خان اور طاقتور پاکستانی انتظامیہ کے درمیان تعطل کو ختم کرنے کیلئے جو کوششیں ہو رہی ہیں اُن میں فوُڈ اور ریئل اسٹیٹ کی امریکی پاکستانی شخصیت تنویر احمد، تحریک انصاف امریکا چیپٹر کے سینئر رہنما عاطف خان، سردار عبدالسمیع، ڈاکٹر عثمان ملک، ڈاکٹر سائرہ بلال اور ڈاکٹر محمد منیر شامل ہیں۔

جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے امریکی پاکستانی افراد دو دہائیوں سے عمران خان کے ذاتی دوست اور انہیں عطیات دیتے رہے ہیں، جب عمران خان وزیراعظم تھے تب بھی ملاقات کیلئے آتے رہتے تھے اور امریکا سے پاکستان آنے والے وفد کو جوڑنے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

اِن دو ملاقاتوں کے دوران جو کچھ ہوا؛ ان کے متعلق معتبر ذرائع نے دلچسپ معلومات شیئر کی ہیں۔

گزشتہ سال امریکی پاکستانیوں کے ساتھ نومبر میں ہوئی ملاقات کے دوران عمران خان نے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مفاہمت کی ضرورت کو سمجھا اور معاملات کے حل کیلئے تقریباً حامی ظاہر کی اور پھر انہیں یقین دلایا گیا کہ لاکھوں لوگ اسلام آباد لانگ مارچ میں شامل ہوں گے جس سے اس قدر افراتفری پیدا ہوگی کہ نظام کو فیصلہ کن مذاکرات کی طرف لایا جا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے 3 سینئر رہنماؤں نے عمران خان کو یقین دلایا کہ لاکھوں لوگ اسلام آباد پر دھاوا بول دیں گے اور پی ٹی آئی کی شرائط پر عمران خان کو رہا کرایا جائے گا۔ اُس وقت بشریٰ بی بی اس پورے منظرنامے میں شامل نہیں تھیں اور ان کی شمولیت کے حوالے سے بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان اس مارچ کی کامیابی کیلئے اس قدر پرامید تھے کہ انہوں نے امریکی پاکستانیوں کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے  وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اہم امور، خاص طور پر...
13/04/2025

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اہم امور، خاص طور پر علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی کانگریس کے وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے جب کہ تھامس سوزی اور جوناتھن جیکسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ پاک امریکا تعلقات کو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور یکساں اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مزید فروغ دیا جائےگا۔

امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا۔ وفد نے پاکستان کے علاقائی امن اور استحکام میں دیرینہ کردار کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستانی قوم کی ہمت، حوصلے اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی۔

امریکی قانون سازوں نے پاکستان کی خودمختاری کے لیے اپنے احترام کا اعادہ کرتے ہوئے سکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے شعبوں میں وسیع البنیاد دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینےکے عزم کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امریکی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے جو کہ باہمی مفادات اور قومی خودمختاری کے احترام پر مبنی ہو۔

ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پربھی دستخط کیےگئے جو کہ دوطرفہ تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

انسانی تاریخ کا سب سے طاقتور خلائی راکٹ، ایلون مسک کا اسپیس ایکس اسٹار شپ، 17 نومبر کو زمین کے مدار میں اپنی پہلی پرواز ...
19/11/2023

انسانی تاریخ کا سب سے طاقتور خلائی راکٹ، ایلون مسک کا اسپیس ایکس اسٹار شپ، 17 نومبر کو زمین کے مدار میں اپنی پہلی پرواز کے لیے روانہ ہوگا۔
لانچ 20 اپریل کو ناکام کوشش کے بعد ہوا، جہاں سٹار شپ راکٹ لفٹ آف کے چار منٹ بعد پھٹ گیا۔ واقعے کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اسٹار شپ کے مزید تجربات روک دیے۔ ایلون مسک نے اب اعلان کیا ہے کہ اسٹار شپ 17 نومبر کو لانچ کی جائے گی۔
آزمائشی پرواز میں اسٹار شپ کے بوسٹر کو لانچ کے تین منٹ بعد الگ کرنا، 150 میل کی بلندی پر زمین کے گرد چکر لگانا، اور کامیاب ہونے کی صورت میں ہوائی کے ساحل پر اترنا شامل ہے۔

لاڑکانہ: محکمہ آثار قدیمہ نے کہا ہے کہ سندھ کی قدیم تہذیب موہن جو دڑو سے قدیم سکے دریافت ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق موہن...
18/11/2023

لاڑکانہ: محکمہ آثار قدیمہ نے کہا ہے کہ سندھ کی قدیم تہذیب موہن جو دڑو سے قدیم سکے دریافت ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موہن جو دڑو کی قدیم تہذیب کے آثار سے کچھ قدیم سکے دریافت ہوئے ہیں، جن کے بارے میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سکے آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کے مرمتی کام کے دوران ایک مٹکے سے دریافت ہوئے۔

ہماری پالیسی یہ ہوگی کہ انڈسٹری میں لگنے والے پیسے کے بارے میں پوچھا نہ جائے کہ کہاں سے آرہا ہے۔نواز شریف
18/11/2023

ہماری پالیسی یہ ہوگی کہ انڈسٹری میں لگنے والے پیسے کے بارے میں پوچھا نہ جائے کہ کہاں سے آرہا ہے۔نواز شریف

چین نے اسے دنیا کا سب سے جدید ترین انٹرنیٹ نیٹ ورک قرار دینا شروع کر دیا ہے، جو موجودہ نیٹ ورکس سے کئی گنا زیادہ تیزی سے...
18/11/2023

چین نے اسے دنیا کا سب سے جدید ترین انٹرنیٹ نیٹ ورک قرار دینا شروع کر دیا ہے، جو موجودہ نیٹ ورکس سے کئی گنا زیادہ تیزی سے کام کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔

یہ نیٹ ورک - جو ہر سیکنڈ میں تقریباً 1.2 ٹیرا بِٹ (یا 1,200 گیگا بِٹ) سفر کر سکتا ہے - چینی ٹیک مینوفیکچرر ہواوے کے مطابق، ایک سیکنڈ میں 150 فلموں سے ڈیٹا منتقل کرنے کے لیے کافی تیز ہے۔

سابق صوبائی وزیر عبدالباری خان پتافی کی طرف سے دی گئی سڑک کا منصوبہ گاؤں نتھو گبول سے خمیسو گبول تک جاری ہے۔
14/11/2023

سابق صوبائی وزیر عبدالباری خان پتافی کی طرف سے دی گئی سڑک کا منصوبہ گاؤں نتھو گبول سے خمیسو گبول تک جاری ہے۔

بریکنگ نیوزبدنام زمانہ ڈاکوؤں ثناء شر کو گھوٹکی پولیس نے گرفتار کر لیا
05/11/2023

بریکنگ نیوز
بدنام زمانہ ڈاکوؤں ثناء شر کو گھوٹکی پولیس نے گرفتار کر لیا

"وعدوں سے وفا تک کا سفر" سردار عبدالباری خان پتافی کی جانب سے گاؤں قبول حسین شاہ کھیری کے قریب چک شہباز پور کو دیے گئے پ...
05/11/2023

"وعدوں سے وفا تک کا سفر"
سردار عبدالباری خان پتافی کی جانب سے گاؤں قبول حسین شاہ کھیری کے قریب چک شہباز پور کو دیے گئے پل کا کام آج مکمل کر لیا گیا۔

بھارت کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
05/11/2023

بھارت کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

" کراچی کو 6 ماہ میں قدموں پر کھڑا کریں گے، اس ملک کے وارث اس ملک کو سنمبھالنے آرہے ہیں کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول ص...
05/11/2023

" کراچی کو 6 ماہ میں قدموں پر کھڑا کریں گے، اس ملک کے وارث اس ملک کو سنمبھالنے آرہے ہیں کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی

Address

Lahore
05499

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share