10/01/2024
سوشل میڈیا میں کچھ نہیں رکھا۔ اور نہ یہاں پر موجود آپ کے فرینڈز کو آپکی حقیقی زندگی کی کوئی پرواہ ہے۔ یہ وہ دنیا ہے جہاں جو خود کو جیسا دکھانا چاہے ویسا دکھاتا ہے۔ اور آپ اس کے نہیں در حقیقت اسکی خوابی دنیا کے فین ہوتے ہیں۔ اور اس کے اس خوابی کردار کو اپنا آئیڈیل مان کر خود کو احساس کمتری اور ڈپریشن کا شکار بنا لیتے ہیں۔
اس سال کی ایک بہترین نصیحت کروں آپکو؟؟
چھ ماہ کے لئے سب سوشل میڈیا چھوڑ دیں۔ تھوڑی سی محنت خود پر کرکے اپنے بل بوتے پر اپنا چھوٹا سا نام کما لیں۔ پھر دیکھئے گا۔۔۔۔ جن کے ساتھ سیلفی بنانے اور جن کی پوسٹ پر کمنٹس کرکے ان کے لائیکس کے چکر میں آپ بھاگتے پھرتے ہیں، یہی لوگ اپنے لائیکس اور کمنٹس کے لئے آپ کی پوسٹیں لگائیں گے۔۔
#صدیقی