Bindas Pakistan

Bindas Pakistan This page is created only for support to Pakistan Tehreek E Insaf
👈❤پاکستان تحریک انصاف زندہ باد❤👉

02/03/2026

نون لیگی حکومت ایران کیساتھ کھڑی ھے،عربوں کیساتھ بیٹھی ھے،امریکہ کیساتھ لیٹی ھے!
لاخخ لعنت👋

02/03/2026

دوحا میں زوردار دھماکوں کی آوازیں

دبئی، ابو ظبی میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

02/03/2026

شہباز شریف,مریم نواز،نون لیگ حکومت نے ٹرمپ کو نوبل آمن کا عالمی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا
لاخخخ لعنت پٹواریوں

01/03/2026

پاکستان میں جیو نیوز سمیت متعدد نجی چینلز، فیسبک پیجز اور ویب سائٹس ہیک کر لی گئی ہیں اور اس کے پیچھے اسرائیل کے ہیکرز کا ہاتھ ہے

01/03/2026

پاکستان کا سب سے بڑا چینل جیو نیوز ہیک کر لیا گیا۔

01/03/2026

سوال؟
سوائے ایران کے کونسا اسلامی ملک آج تک ڈٹ کے کھڑا رہا اسرائیل،امریکہ،کفار کے آگے؟

علی خامنہ ای صاحب کی شہادت افسوسناک ہے۔ شیعہ دنیا کے لیے بالخصوص یہ دردناک ہے۔ وہ صرف ایران کے سپریم لیڈر نہیں تھے وہ شی...
01/03/2026

علی خامنہ ای صاحب کی شہادت افسوسناک ہے۔

شیعہ دنیا کے لیے بالخصوص یہ دردناک ہے۔ وہ صرف ایران کے سپریم لیڈر نہیں تھے وہ شیعہ مسلمانوں کے لیے گرینڈ مراجع یا آیت اللہ تھے۔تشیع کا نظام اور روزمرہ معاملاتِ دین و دنیا گرینڈ مفتی یا مراجع یا آیت اللہ کے فتوے پر چلتا ہے۔ عرب تا عجم پھیلی شیعہ دنیا کی اکثریت نجف میں موجود آیت اللہ علی سیستانی، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی، آیت اللہ بشیر نجفی، آیت اللہ علی خامنہ ای (سپریم لیڈر آف ایران)، آیت اللہ کاظم حائری، آیت اللہ محمد تقی مدرسی کی مقلد ہے۔ مراجع کا فتویٰ مذہب تشیع میں امام زمانہ کے حکم کے مساوی ہے۔

اگر زندہ مراجعین کی جانب سے امریکا کے خلاف جہاد کا فتویٰ آتا ہے تو عرب دنیا اور دیگر خطوں میں نئی امریکا مخالف تنظیمیں جنم لے سکتی ہیں۔ پرانی تحریکیں دوبارہ سانس لے سکتی ہیں، اور نئی جہادی شناختیں وجود میں آ سکتی ہیں۔
ایران اس وقت اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ جب کوئی ریاست یہ طے کر لے کہ اب معاملہ وجود کی بقا کا ہے تو پھر ردِعمل کی نوعیت بدل جاتی ہے۔ ایسے مرحلے پر حکمتِ عملی اور خودکشانہ جرات کے درمیان فاصلہ کم ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خلیجی ریاستیں بھی براہِ راست ایرانی میزائلوں کی زد میں آ چکی ہیں۔

متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین میں قائم امریکی اڈوں پر میزائل داغے گئے اور بعض نے اپنے اہداف کو نشانہ بھی بنایا۔ ریاض کی جانب داغے گئے میزائلوں کو سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کیا۔ مگر یہ حقیقت اپنی جگہ موجود ہے کہ خطہ اب مکمل جنگی کیفیت میں ہے۔ آبنائے ہرمز جو خلیجی ممالک کی معاشی شہ رگ ہے عملاً بند ہو چکی ہے۔ عالمی منڈیوں کا استحکام خطرے میں ہے اور تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ عالمی معیشت کو شدید جھٹکا دے سکتا ہے۔

ایران بھر میں پانچ سو اہم اہداف کو نشانہ بنانے کے ساتھ قیادت کو بھی ہدف بنایا گیا۔ تہران میں اس کمپاؤنڈ پر حملہ ہوا جہاں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای قیام کرتے تھے۔ نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ سپریم لیڈر حملے میں شہید ہو چکے ہیں جبکہ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق وہ پہلے حملے کا مرکزی ہدف تھے ٹرمپ نے ایرانی عوام کو پیغام دیا ہے “جب ہم ختم کریں گے تو اپنی حکومت سنبھال لینا، یہ تمہاری ہو گی۔”

یہ بیان رجیم چینج پالیسی کا اعلان ہے مگر سوال یہ ہے کہ کیا بیرونی حملہ داخلی بغاوت کو جنم دے گا؟ یا قوم پرستی کی لہر ایرانی رجیم کو مزید مضبوط کر دے گی؟۔ تاریخ دونوں مثالیں پیش کرتی ہے۔ طویل جنگیں اور معاشی تباہی عوام کو نظام کے خلاف کھڑا کرتی ہیں مگر بیرونی جارحیت اکثر اندرونی صفوں کو متحد بھی کر دیتی ہے۔ ایران میں سپریم کونسل اور ریاستی ڈھانچے کی موجودگی میں چین آف کمانڈ برقرار ہے۔ اگر قیادت جاں بحق بھی ہو جائے تو متبادل قیادت فوری طور پر سامنے آ سکتی ہے۔ ایسے میں بیرونی فوجی مداخلت کے بغیر رجیم چینج آسان دکھائی نہیں دیتا اور امریکا زمینی افواج اتارنے کے لیے فی الحال تیار نظر نہیں آتا۔اصل جنگ اعصاب کی ہے۔ ایرانی عوام کے لیے بھی اور امریکا کے لیے بھی۔امریکہ کھل کر رجیم چینج کی خواہش ظاہر کر چکا ہے اور ایران کے پاس کوئی آپشن موجود نہیں رہا۔

امریکا چاہتا تھا کہ ایران نہ صرف یورینیم افزودگی روکے بلکہ اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کی رینج دو ہزار کلومیٹر سے کم کر کے تین سو کلومیٹر تک محدود کر دے اور خطے میں پراکسی گروپس کی حمایت بھی ختم کرے۔اطلاعات کے مطابق ایران آخری مرحلے میں افزودگی روکنے پر آمادہ ہو گیا تھا، مگر میزائل رینج کم کرنا اس کے لیے قومی سلامتی کے بنیادی ستون کو توڑنے کے مترادف تھا۔ ایران کے دفاعی نظریے میں میزائل پروگرام ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ چنانچہ جنگ کے میدان تک کا سفر ناگزیر ہوتا چلا گیا۔

آبنائے ہرمز کی بندش عالمی توانائی سپلائی کے لیے خطرناک اشارہ ہے۔ اگر یہ صورتحال طول پکڑتی ہے تو نہ صرف تیل بلکہ عالمی تجارت، شپنگ انشورنس، اور سرمایہ کاری سب متاثر ہوں گے۔پاکستان اس بحران سے لاتعلق نہیں رہ سکتا۔ ایران ہمارا ہمسایہ ہے۔ اگر ایران میں نظام بدلتا ہے یا خانہ جنگی جنم لیتی ہے تو اس کے اثرات بلوچستان تک پہنچ سکتے ہیں۔ سرحد پار عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت یا پراکسی سرگرمیوں میں اضافہ پاکستان کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔آبنائے ہرمز کی بندش اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان جیسے درآمدی ملک کے لیے معاشی دھچکا ہو گا۔ پہلے ہی دباؤ کا شکار معیشت مزید مشکلات میں گھر سکتی ہے۔

آج سے دو سال قبل جب حماس نے اسرائیل پر آتش بازی کی تھی اس وقت لکھا تھا اور ویڈیو میں بھی کہا تھا کہ حماس کا یہ قدم غزہ کو ہڑپ کروا جائے گا۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب جب حماس نے آتش بازی کی اسرائیل نے محدود نقصان اٹھایا اور اس کی آڑ میں مزید زمین پر قابض ہو گیا۔کمنٹس میں سخت جملے موصول ہوئے۔ لوگ اسے حماس کے “دلیرانہ اقدام” کے طور پر دیکھتے تھے۔ بہادری اور بیوقوفی کے درمیاں پتلی لکیر ہوا کرتی ہے۔

آج دو سال بعد غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ پچھہتر ہزار فلسطینی جوان، بزرگ، عورتیں بالخصوص بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ حزب اللہ، حماس ، یمنی حوثیوں کی قیادت جاں بحق ہو چکی ہے اور یہ مسلح تنظیمیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔ ایران اپنی بقا کی جنگ میں مصروف ہے۔ریاستوں کے جذبات نہیں ہوتے، ان کے مفادات ہوتے ہیں، نقصانات ہوتے ہیں۔ ریاستیں انسانی بدن نہیں ہوتیں وہ فیصلہ سازوں کی اجتماعی دانش کا نام ہوتی ہیں۔جنگیں صرف نظریاتی ٹکراؤ یا آئیڈیالوجی وار نہیں ہوتیں۔ وہ ٹیکنالوجی، عسکری صلاحیت، انٹیلی جینس، دوستوں دشمنوں، سیاسی حکمتِ عملی اور معیشت کا حساب کتاب بھی ہوتی ہیں۔جو ریاستیں اپنے مفاد کا درست حساب نہ لگا سکیں وہ نقصان اُٹھاتی ہیں۔

Written by Syed Mehdi Bukhari ✍️

01/03/2026

ایران کو بیرونی نہیں اندرونی جاسوسی بغاوت نے نقصان پہنچایا
ورنہ اتنئ اوقات نہیں تھی کفار کی!

01/03/2026

ایران کےسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید
ایران کےسرکاری میڈیانےتصدیق کردی

28/02/2026

بریکنگ نیوز
آبنائے ہرمز کو انقلاب پاسدران ایران نے بند کردیا
آب چیخیں نکلینگی خلیج کی

28/02/2026

پاکستان امریکہ کے ساتھ لپٹ کر اسلام کا دفاع کرے گا اور ٹرمپ کو کلمہ حق کی تبلیغ دے گا نون لیک✅💓

Address

Model Town Lahore
Lahore
52470

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bindas Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share