Daily Muslim World

Daily Muslim World Daily (Roznama) Muslim World is one of the most widely circulated National urdu Newspaper Contact for Advertisement and Queries. Phone
Cell : 03334167010

Daily Muslim World is a ABC، Central Media List Certified daily Newspaper.

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک)سکھ فار جسٹس تنظیم کا بھارت میں عیسائیوں کیلئے محفوظ وطن ’’ٹرمپ لینڈ‘‘ کا مطالبہ سامنے آ گیا۔اقوامِ...
28/12/2025

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک)سکھ فار جسٹس تنظیم کا بھارت میں عیسائیوں کیلئے محفوظ وطن ’’ٹرمپ لینڈ‘‘ کا مطالبہ سامنے آ گیا۔اقوامِ متحدہ کے تسلیم شدہ حقِ خود ارادیت کے تحت سکھ فار جسٹس تنظیم نے شمال مشرقی بھارت میں ایک محفوظ عیسائی وطن ٹرمپ لینڈ کا نقشہ جاری کردیا ہے، سکھ فار جسٹس جو عالمی خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کر رہا ہے ، نے باضابطہ طور پر ’ٹرمپ لینڈ کی تجویز پیش کی ہے ۔تنظیم کے مطابق یہ مجوزہ خطہ امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے نام سے منسوب کیا جائے گا، سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی صدر سے اس معاملے میں براہِ راست مداخلت کی اپیل بھی کی ہے ۔گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ جب دنیا کرسمس منا رہی تھی، اس وقت بھارت میں عیسائی برادری کو منظم تشدد، حملوں اور جبر کا سامنا تھا، مودی کے دور حکومت میں نہ صرف عیسائیوں بلکہ بھارتی پنجاب میں سکھوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ خطہ سیون سسٹرز اسٹیٹس کے نام سے جانا جاتا ہے جہاں عیسائی آبادی مقامی اور تاریخی طور پر علیحدہ ہیں۔ سیون سسٹر اسٹیٹس ناگالینڈ، میزورم، میگھالیہ، منی پور، تریپورہ اور آسام اور اکثریتی عیسائی آبادی پر مشتمل ہیں، ’ٹرمپ لینڈ کو ایک محفوظ عیسائی کوریڈور کے طور پر تجویز کیا گیا ہے تاکہ لاکھوں عیسائیوں کو پناہ دی جا سکے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ یہ عیسائی آبادی اس وقت ظالم بھارتی ریاستی پالیسیوں کے نتیجے میں ظلم و ستم کا شکار ہیں، مودی کے بھارت میں بائبل کی تبلیغ جرم، گرجا گھروں کو نذرِ آتش، عیسائی بستیوں پر حملے جب کہ لوگوں کو بے گھر اور خوفزدہ کیا جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو شہریت دینے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، جسٹس م...
27/12/2025

سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو شہریت دینے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ یہ دیکھنا چاہیے کوئی شخص دیوار پھلانگ کر آیا یا دروازے سے آیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مرد افغان شہری کو پاکستان اوریجن کارڈ کے اجرا سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ یکم دسمبر 2023 کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہم نے اپیل دائر کر رکھی ہے، ہائی کورٹ نے کہا مرد افغانی شہری، پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پی او سی کارڈ جاری کیا جائے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ ہمیں پی او سی کارڈ کے اجرا سے مسئلہ نہیں، پشاور ہائی کورٹ نے یہ بھی کہہ دیا پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے افغان شہری کو پاکستانی شہریت دی جائے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ شہریت کس گراؤنڈ پر دی جاسکتی ہے، کل کتنے درخواست گزار ہیں؟ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کُل 117 درخواست گزار ہیں، جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ یہ تو وہ درخواست گزار ہیں جو سامنے آگئے ہیں۔

نادرا کے وکیل نے کہا کہ پاکستانی خاتون شہری سے شادی کرنے والے افغان شہری کے لیے درست ویزا کی شرط بھی ہے، جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ یہ دیکھنا چاہیے کوئی شخص دیوار پھلانگ کر آیا یا دروازہ سے آیا۔

27/12/2025

بھارتی اخبار نے 2025 کو بھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
2025 بھارت کیلئے صدی کا مشکل ترین سال ثابت ہوا، مئی میں بھارتی کارروائی کے بعد طیاروں کے نقصانات پر خاموشی نے بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا: دی ہندو

وزیراعلیٰ پنجاب کا سکھ برادری کو ہیلمٹ کے قانون سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلانمریم نواز کا اقلیتی کارڈ کی تعداد 75 ہزار س...
26/12/2025

وزیراعلیٰ پنجاب کا سکھ برادری کو ہیلمٹ کے قانون سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان
مریم نواز کا اقلیتی کارڈ کی تعداد 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا بھی اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون سے مستثنیٰ قرار دے دیا، ساتھ ہی انہوں ںے اقلیتی کارڈ کی تعداد 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے اقلیتی برادری کا حصہ سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان کیا۔ انہوں ںے کہا کہ سکھ برادری کو پگڑی پہننے کی وجہ سے ہیلمٹ سے مستثنی کردیا گیا ہے، پگڑی کے سبب انہیں ہیلمٹ پہننے میں مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان وہ ملک ہے، پنجاب وہ صوبہ ہے جس نے واقعی اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج بنالیا ہے، حکومت کی کامیابی کا معیار اقلیتوں کا محفوظ ہونا ہے، اگر کوئی اقلیتوں کو نقصان پہنچائے گا یا ان کا حق مارے گا تو ریاست پوری قوت سے ٹکرائے گی۔
کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور اقلیتی کارڈ کی تعداد 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں اقلیتوں کے لئے قبرستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ اقلیت دوست پنجاب نہ صرف مریم نواز شریف کا بلکہ پاکستان میں رہنے والے ہر شہری کا خواب ہونا چاہیے، پنجاب کو اقلیت دوست بنانے کی ذمہ داری ہم سب مسلمانوں پر زیادہ ہے کیونکہ ہم اکثریت میں ہیں، کرسمس کے لیے شہروں کو سجایا گیا، جگہ جگہ میری کرسمس لکھا گیا، سب سے بڑا کرسمس ٹری اور سانتا کلاز لبرٹی چوک میں لگائے گئے ہیں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کوئی اقلیتوں کے ساتھ زیادتی کرے گا تو میں اقلیت کی طرف سے گواہ بنوں گا، اس سے بڑی اور کیا بات ہوسکتی ہے، دھی رانی پروگرام، راشن کارڈ، ہونہار اسکالر شپ، کسان کارڈ سمیت کسی پراجیکٹ میں نہیں پوچھا جاتا کہ تعلق کس مذہب سے ہے، کرسچن برادری سے مریم نامی بچی کو اسکالر شپ ملا تو خوشی کی انتہاء نہ رہی اور بات سن کر آنکھیں بھر آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں سے ٹکر لینے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گی، پنجاب اقلیتوں کے لئے بہتر اور محفوظ جگہ ہے، اقلیتی برادری کے کسی رکن سے زیادتی ہوئی تو مریم نوا زشریف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہوگی، اقلیتوں کا دفاع نہ کرنے والی حکومت کو گھر چلے جانا چاہیے۔

facebook

23/12/2025
سعودی عرب (تیز خبر آن لائن)عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز نے سعودی ...
23/12/2025

سعودی عرب (تیز خبر آن لائن)عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں دو پرتعیش ولاز خرید لیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز نے ریڈ سی انٹرنیشنل منصوبے کے زیر انتظام نوجوما، رِٹز کارلٹن ریزرو میں دو پرتعیش ولاز خرید لیے ہیں۔
یہ رہائش گاہیں ریڈ سی ریزیڈنسز کا حصہ ہیں، جو نجی جزیروں پر قائم ہیں اور زمین سے تقریباً 26 کلومیٹر دور واقع ہیں، جہاں صرف کشتی یا سمندری جہاز کے ذریعے ہی رسائی ممکن ہے۔
نوجوما میں مجموعی طور پر 19 مکمل طور پر علیحدہ ولاز موجود ہیں، جنہیں رازداری، سکون اور قدرتی ماحول سے قربت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے اس مقام کو ہر لحاظ سے غیر معمولی قرار دیا اور کہا کہ پہلی ہی آمد پر انہیں اور جارجینا کو اس جزیرے کی فطری خوبصورتی سے خاص لگاؤ محسوس ہوا۔
جوڑے نے ایک تین بیڈ روم والا اور ایک دو بیڈ روم والا ولا خریدا ہے جس کے ساتھ وہ اس ریزورٹ کے ابتدائی مالکان میں شامل ہو گئے ہیں۔
اس سرمایہ کاری کے ذریعے انہیں مکمل پرائیویسی اور آرام میسر ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق ریڈ سی انٹرنیشنل میں ایک ولا کی کم از کم قیمت 15.5 ملین سعودی ریال (تقریباً ایک ارب 15 کروڑ روپے) سے زائد ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ رونالڈو نے دونوں ولاز کی کتنی قیمت ادا کی ہے۔
ریڈ سی انٹرنیشنل کے سی ای او جان پیگانو کے مطابق رونالڈو کی خریداری اس مقام کی منفرد کشش کی عکاس ہے، جہاں لگژری، فطرت اور پائیداری کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے۔
یہ منصوبہ 2040 تک مثبت ماحولیاتی اثرات کے ہدف کے تحت مکمل طور پر قابلِ تجدید توانائی پر مبنی ہے، جبکہ یہ مقام مشہور شخصیات اور نجی چھٹیاں گزارنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک مثالی انتخاب سمجھا جا رہا ہے۔

‏مسجدِ نبوی ﷺ کے معروف مؤذن شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان انتقال کر گئےمسجدِ نبوی ﷺ میں عبادت گزاروں کو نماز کے لیے پکارن...
23/12/2025

‏مسجدِ نبوی ﷺ کے معروف مؤذن شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان انتقال کر گئے

مسجدِ نبوی ﷺ میں عبادت گزاروں کو نماز کے لیے پکارنے والی دل سوز آواز، معروف مؤذن شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان انتقال کر گئے۔

شیخ فیصل نعمان کو 2001 میں مسجدِ نبوی ﷺ کا مؤذن مقرر کیا گیا تھا۔ وہ ایسے معزز خاندان سے تعلق رکھتے تھے جو نسل در نسل مسجدِ نبوی ﷺ میں اذان کی خدمت انجام دیتا آ رہا تھا۔

مرحوم نے تقریباً 25 برس تک خلوص، عاجزی اور لگن کے ساتھ مسجدِ نبوی ﷺ کے مؤذن کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

22/12/2025

اے پی ایل ایف نے متنازعہ پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے نفاذ کو روکنے کیلیے LHC چیف جسٹس عالیہ نیلم کے فیصلے کو تاریخی اور قانون وآئین کی حکمرانی قرار دیا: کاشف مرزا صدر آل پاکستان لائرز فیڈریشن

لاہور ہائی کورٹ کی معزز چیف جسٹس عالیہ نیلم کو پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے نفاذ کو روکنے کے جرات مندانہ اور اصولی فیصلے پر تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں: کاشف مرزا صدر آل پاکستان لائرز فیڈریشن

تاریخی فیصلہ عدلیہ کے قانون کی حکمرانی اور آئین پاکستان کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے: کاشف مرزا

ہم چیف جسٹس کے فل بنچ کی تشکیل اور آرڈیننس کے تحت املاک واپس کرنے کے فیصلے کو سلام پیش کرتی ہے، جو انصاف اور آئین کے تئیں غیر متزلزل وابستگی کا مظاہرہ کرتی ہے: کاشف مرزا

یہ فیصلہ قانون کی حکمرانی، آئین اور پاکستانی شہریوں کے حقوق کی فتح ہے، کاشف مرزا

اے پی ایل ایف آئین کی پاسداری اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں: کاشف مرزا صدر آل پاکستان لائرز فیڈریشن

حکومتِ پنجاب کا یہ متنازعہ آرڈیننس آئینِ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے، عدالتی خودمختاری، اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔

انتظامی افسران کو پراپرٹی تنازعات کے حل کیلیے عدالتی اختیارات دینا نہ صرف عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے بلکہ آئین کے آرٹیکل 175(3) کی بھی خلاف ورزی ہے۔سینئر قانون دان کاشف مرزا

انتظامی افسران کو سول عدالتوں کے اختیارات تفویض کرنا آئین کی روح کے خلاف ہے اور اس اقدام سے نہ صرف عدلیہ کی آزادی متاثر ہو گی بلکہ انصاف کی فراہمی کا عمل بھی غیر شفاف ہوگا۔

عدلیہ کے اختیارات انتظامیہ کو دینا آئین شکنی ہے: سینئر قانون دان کاشف مرزا

متنازعہ آرڈیننس دراصل ایک متوازی عدلیہ قائم کرنے کے مترادف ہے، جس سے شہریوں کے آئینی حقوق اور انصاف کے عالمی اصول مجروح ہوتے ہیں: سینئر قانون دان کاشف مرزا

انتظامی افسران کو ماورائے آئین اختیارات دینا شفاف ٹرائل، عدالتی نگرانی، اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے اصولوں کے منافی اور آئین کے آرٹیکل 175، 202 اور 203 کے منافی ہے۔

اس متنازعہ آرڈیننس سے سول کورٹس کے اختیارات متاثراور شہریوں کو انصاف کے حصول میں مشکلات پیش آئیں: کاشف مرزا

عدلیہ کے اختیارات انتظامیہ کو دینے سے “طاقت کی تقسیم” کا آئینی توازن بگڑ گیا: کاشف مرزا

متنازعہ پنجاب پروٹیکشن آف اِمّو ایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے: کاشف مرزا

عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جز ہے، اسے کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جا سکتا: کاشف مرزا

ریاض (تیز خبر آن لائن) سعودی عرب میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر 12 ہزار کے قریب غیرقانونی تارکین وطن کو ...
22/12/2025

ریاض (تیز خبر آن لائن) سعودی عرب میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر 12 ہزار کے قریب غیرقانونی تارکین وطن کو بےدخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 12 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو مملکت سے بےدخل کیا گیا، ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی 17 ہزار 880 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ 12 ہزار661 غیر قانونی تارکین قوانین کی پامالی پر ان کے ملک واپس بھیجا گیا، 11 سے 17 دسمبر کے درمیان مجموعی طور پر 11 ہزار190 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار801 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش پر بےدخل کیا گیا
اس کے علاوہ 2 ہزار 889 افراد کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا، غیرقانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار509 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔
حراست میں لیے جانے والے 55 فیصد افراد ایتھوپین، 44 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جو بھی غیر قانونی تارکین کو مملکت میں داخل ہونے کے سلسلے میں سہولت فراہم کرے گا، اسے 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے کے ساتھ گاڑی اور جائیداد کی ضبطی کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
علاوہ ازیں 40 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، انھیں سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 15 افراد کو بھی پکڑا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی مملکت میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں جن پر سختی سے عملدرآمد کیا جاتا ہے۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Muslim World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share