31/03/2026
الحمد لله ربّ العالمين
ادارہ نہایت مسرت اور شکرِ خداوندی کے جذبات کے ساتھ اپنی پہلی علمی و تحقیقی کاوش "الروايات الصحيحة في إمامة الأئمة" اہلِ علم اور معزز قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہے۔
یہ کتاب عقیدۂ امامت جیسے نہایت اہم اور بنیادی موضوع پر ایک جامع، مدلل اور محققانہ تصنیف ہے۔ اس سے قبل اردو زبان میں اس اسلوب ، وسعتِ تحقیق اور اسنادی دقت کے ساتھ اس موضوع پر کوئی مستقل اور مفصل کتاب سامنے نہیں آئی جو اسے اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور قابلِ قدر اضافہ بناتی ہے۔
یہ گراں قدر تصنیف دو بنیادی حصوں پر مشتمل ہے:
پہلا حصہ:
اس حصے میں امام اور امامت کے مفہوم کو واضح کیا گیا ہے۔ امامت کی تعریف ، اس کی شرائط اور اس کی ضرورت کو عقلی و نقلی دلائل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔
مزید برآں، قرآنِ مجید کی اہم آیات جیسے آیتِ امامت، آیتِ تطہیر، آیتِ اولی الامر اور دیگر متعلقہ آیات کی روشنی میں عقیدۂ امامت کو مضبوط دلائل کے ساتھ ثابت کیا گیا ہے نیز ان آیات کی تفسیر میں اہلِ بیت علیہم السلام سے مروی احادیث کو پیش کیا گیا ہے
اسی حصے میں امامت کے خلاف اٹھائے جانے والے قدیم و جدید شبہات اور اعتراضات کا نہایت مدلل و مفصل جواب دیا گیا ہے
دوسرا حصہ:
کتاب کا دوسرا حصہ خالصتاً روایتی و حدیثی مواد پر مشتمل ہے، جس میں شیعہ مصادر سے ائمۂ اثنا عشر علیہم السلام کی فضیلت، صفات اور منصبِ امامت سے متعلق احادیث کو نہایت محنت اور تحقیق کے ساتھ جمع کیا گیا ہے۔ ہر امام کی امامت کو مستقل ابواب کے تحت بیان کیا گیا ہے
مزید برآں، ان روایات کی اسنادی تحقیق کے سلسلے میں مختلف جید علماء و محدثین کے اقوال و تحقیقات کو یکجا کیا گیا ہے نیز روایات کے ذیل میں علماء کی شرح بھی نقل کی گئی ہے جو ان روایات کے استدلال کو کامل کرتی ہے
یہ کتاب اپنے جامع اسلوب اور تحقیقی روش کے باعث اردو زبان میں ایک منفرد اور سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
ہم امیدوار ہیں کہ یہ تصنیف اہلِ تحقیق اور عام قارئین کے لیے عقیدۂ امامت کو سمجھنے کا ایک مستند اور قابلِ اعتماد ماخذ ثابت ہوگی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اسے مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام کی خدمت میں مؤثر ذریعہ بنائے۔ آمین۔
کتاب کا ہدیہ : 2200 روپے (فری ہوم ڈیلیوری)
کتاب حاصل کرنے کےلیے رابطہ نمبر:
0323-8512972