Current incidents

Current incidents here I'll provide you very current incidents and informative videos that will give you good knowledg

15/07/2025

16/06/2025

27/11/2023

پاکستان کی مڈل کلاس اور غریب عوام کو جینے کا حق نہیں کیا؟
معمولی سے خون کے ٹیسٹ جنکی قیمت 1800روپے ہے وہ 21,500روپے
میں آخر کیوں ۔مڈل کلاس اور غریب کیسے علاج کرائے گا
لازمی اس ویڈیو کو ہر پاکستانی شئیر کرے تاکے حکمرانوں تک پہنچے اور علاج سستا ہو
لازمی اس ویڈیو ہر پاکستانی کو فارورڈ کیجیے

I can design LinkedIn cover and Facebook cover photo for your LinkedIn profile and page.I'm experience in creat...
06/11/2023

I can design LinkedIn cover and Facebook cover photo for your LinkedIn profile and page.I'm experience in creating eye-catching and unique design.

I can design Facebook cover photo and LinkedIn cover for your page and linkedin profile.I'm experience in creat...
06/11/2023

I can design Facebook cover photo and LinkedIn cover for your page and linkedin profile.I'm experience in creating eye-catching and unique design.
#

29/08/2023
28/08/2023

سویڈن کا ایک وزیر قتل ہو گیا۔ وزرا اور ممبران اسمبلی میں عدم تحفظ کی سراسمیکی پھیل گئی۔ ایک ممبر نے پارلیمینٹ میں قرارداد پیش کی کہ حکومت تمام ممبران اسمبلی کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اہلکار فراہم کرے۔ قرارداد پر بحث کے بعد ووٹنگ ہوئی تو یہ بل اکثریتی رائے سے مسترد ہو گیا۔
آپ حیران ہونگے کہ ممبران پارلیمینٹ کی اکثریت نے اپنے ہی تحفظ اور فائدے کے خلاف ووٹ کیوں دیا۔ لیکن اس سے بھی زیادہ اچھنبے کی بات بل مسترد کرتے ہوئے سپیکر کی رولنگ تھی۔
ووٹوں کی گنتی کے بعد سپیکر نے اپنی ریوالونگ چیئر گھمائی اور دائیں طرف کھڑے پارلیمینٹ کے سیکریٹری سے پوچھا "کیا ہمارے پاس اتنے وسائل موجود ہیں کہ ہم اپنے ملک کے ہر بچے سے لیکر بوڑھے اور مرد زن کو سیکیورٹی اہلکار دے سکیں؟".
سیکریٹری نے سر جھگایا اور کہا "نو سر".
سپیکر نے کرسی کا رخ ممبران کی طرف کیا اور رولنگ پڑھنی شروع کی:
"اس میں کوئی شک نہیں کہ ممبران پارلیمینٹ کی جان قیمتی ھے لیکن یہ اسی طرح قیمتی ھے جس طرح اس ہال میں کھڑے نائب قاصد کی، یہ اسی طرح قیمتی ھے جس طرح باہر چوک میں کھڑے گداگر کی۔ ہمارے معاشی حالات اجازت نہیں دیتے کہ ہم ہر ایک شہری کو انفرادی طور پر سیکیورٹی اہلکار مہیا کر سکیں اور جب تک ہم اس قابل نہ ہو جائیں کہ ہر شہری کو سیکوریٹی مہیا کر سکیں تب تک ہم ممبران کو یہ سہولت کیونکر دے سکتے ہیں لہذا بل مسترد کیا جاتا ھے"
سپیکر نے ایک نظر ممبران اسمبلی پر ڈالی اور اپنی رولنگ جاری رکھتے ہوئے کہا "آپ لوگ سیاست میں با امر مجبوری نہیں بلکہ بائی چوائس آئے ہیں۔"
Copied

پاکستان کو افغانستان کےخلاف شاندار فتح اور ایک بار پھر ون ڈے انٹرنیشنل میں نمبر 1 مقام حاصل کرنے پر تہہ دل سے مبارکباد پ...
27/08/2023

پاکستان کو افغانستان کےخلاف شاندار فتح اور ایک بار پھر ون ڈے انٹرنیشنل میں نمبر 1 مقام حاصل کرنے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ،گرین شرٹس نے جانفشانی سےکھیل کر سب کے دل جیت لیے ان شاء اللہ آنیوالے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بھی قومی ٹیم بہترین کارکردگی سے قوم کوجیت کا تحفہ دے گی

01/04/2023

اسلام علیکم۔ جو لوگ آنلان کام کرنا چاہتے ہیں انویسٹمنٹ کر کے اوربغیر انویسٹمنٹ کرکے مجھ سے انباکس میں رابطہ کریں ۔بہت ہی اچھی سائٹ ہے اور اس میں یہ بھی چکر نی ہے کہ آپ نے آگے بند ے ایڈ کر نے ہیں ایک دفعہ رابطہ کر لیں اس لنک سے رجسٹر کر کے مجھ سے رابطہ کر لیں میں آپ کو گروپ میں ایڈ کر دوں گا وہاں پہ آپ کی رہنمائی ہوتی رہے گی

18/07/2022

اچھے لیپ ٹاپ کی نشانیاں
--+++---+++---+++--
ریم: کم از کم 8 جی بی یا زیادہ سے 16 جی بی
اگر ریم 8 جی بی ہو تو ایک سلاٹ میں ہونی چاہئے اور ایک سلاٹ خالی ہو اس میں 8 جی الگ سے خرید کر ڈالی جا سکتی ہے یعنی ریم بعد میں زیادہ کی جا سکتی ہے

ہارڈ ڈسک یعنی میموری ssd ہونی چاہئے جبکہ hdd تین گنا slow ہوتی ہے اور بیٹری بھی زیادہ استعمال کرتی ہے اس لیے صرف ssd ہی کام کے لیے بہتر ہے

جنریشن جتنی زیادہ اتنا ہی جدید یعنی 4th جنریشن سے 5th بہتر اور 5th سے 6th بہتر
سب سے جدید اس وقت تک 11th جنریشن ہے

پروسیسر کی 3 اقسام:
core i3، i5 & i7.
جبکہ
i7 is the best

اگر آپ نے
گرافیکل کام کرنا ہے تو

کم از کم 2gb گرافک کارڈ بھی ضروری ہے

بیٹری 🔋 lithium سیلز کی ہونی چاہئے
لیپ ٹاپ کی بیٹری جتنے mAh کی ہوتی ہے وہ بھی دیکھ لیں
یوزڈ used میں لیپ ٹاپ لیں تو تسلی کر لیں کہ کتنے mAh بیٹری بقایا ہے

Second hand
لیپ ٹاپ لیتے ہوئے زیادہ تر دھوکہ ڈسپلے میں ہوتا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یعنی اصل ڈسپلے نکال کر کوئی لوکل ڈالا ہوتا ہے، اس کو چیک کرنے کا طریقہ

اگر آپ نے استعمال شدہ لیپ ٹاپ لینا ہے تو یہ معلومات آپ کے لیے ہے

دکان دار پرانا لیپ ٹاپ بیچتے ہوئے ایسا وال پیپر لگاتے ہیں کہ لوگ ڈسپلے دیکھ کر ہی خوش جاتے ہیں اور وال پیپر بھی اس طرح کا ہوتا ہے کہ ڈیمج پگزل پر نظر نہیں جاتی

ڈسپلے چیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ

لیپ ٹاپ کی brightness فل کر لیں اس کے بعد
آپ نے نوٹ پیڈ اوپن کرکے اسے ساری سکرین پر پھیلا دینا ہے اس سے ساری سکرین سفید ہو جائے گی

اس طرح سکرین میں اگر کوئی پگزل ڈیمج ہے یا کسی جگہ سے سکرین پر دباؤ آیا ہوا ہے تو وہاں سے کالے نشان نظر آ جائیں گے

دوسرا آپ نے جو لیپ ٹاپ لینا ہے اسے انٹرنیٹ پر سرج کر کے اس کی specification میں دیکھ لیں کہ مطلوبہ لیپ ٹاپ کو کونسا ڈسپلے لگا ہے lcd ہے یا led
اگر lcd ہو تو سکرین کو سائیڈو سے دیکھنے سے ڈسپلے ٹھیک نظر نہیں آتا یہ lcd کی نشانی ہے
اور led زیادہ بہتر ڈسپلے ہے

دوسرا اہم سوال ہے بٹنوں کا
کیا کوئی بٹن خراب تو نہیں

جو لیپ ٹاپ خریدنا ہو اس لیپ ٹاپ سے گوگل پر سرچ کریں
Keyboard tester

یہ 1 mb کا سوفٹویر ہے ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اسے اوپن کریں
اور لیپ ٹاپ کے بٹنوں کو ایک ایک کر کے دباتے جائیں

جو جو بٹن ٹھیک ہو گا وہ سکرین پر سبز رنگ میں بدلتا جائے گا

پروسیسر کو چیک کرنے کے لیے آپ نے گوگل میں سرچ کرنا ہے
CPU Z
اس چھوٹے سے سافٹویئر کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اوپن کرنا ہے

اوپن کرنے کے بعد پہلے ہی آپشن میں CPU کی معلومات درج ہوں گی

اس CPU معلومات میں نام والے کالم کے سامنے درج نمبر آپ کو جنریشن کا بتائیں گے

غور سے سمجھیں
مثلاً
Inter core i3,
اس کے بعد اگر تین ہندسے اور لکھے ہوں تو پروسیسر فرسٹ جنریشن ہے
اگر چار ہندسے ہوں تو سیکنڈ یا اس سے اگلی جنریشنز ہیں

مثلاً
Intel core i3.,,,, 803
یعنی i3 کے بعد تین ہندسے آئے تو مطلب فرسٹ جنریشن
Intel core i3.,,,, 2304
اس مثال میں i3 کے بعد چار ہندسے آئے تو یہ دوسری جنریشن

اسی طرح
Intel core i3.,,,, (3)405
Inter core i3.,,,, (4)505
ان دو مثالوں میں بھی چار ہندسے ہیں لیکن پہلی مثال میں شروع کا ہندسہ 3 ہے تو تیسری جنریشن
دوسری مثال میں شروع کا ہندسہ 4 ہے تو چوتھی جنریشن

یاد رہے کہ پہلے ہندسے کو سمجھانے کے لیے گول بریکٹ لگائی ہے

CPU. Z
اسی سوفٹویر کی مدد سے آپ cache اور mother board کی معلومات بھی لے سکتے ہیں

اور یہی سوفٹویر آپ ram کی معلومات اور گرافک کارڈ کی معلومات بھی دے گا

اگر لیپ ٹاپ میں گرافک کارڈ نہیں ہوگا تو معلومات بھی نظر نہیں آئیں گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہارڈ ڈسک اور بیٹری 🔋 چیک کرنے کا طریقہ
استعمال شدہ لیپ ٹاپ خریدتے وقت ہارڈ ڈسک اور بیٹری چیک کرنے کا طریقہ

آپ نے گوگل پر سرچ کرنا ہے
hard disk sentinel
اس سوفٹویر کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اوپن کریں
Health
اور
Performance
کی پرسنٹیج ظاہر ہو جائیں گی
اگر ہارڈ ڈسک میں کوئی پرابلم ہو
تو health اور performance لیول 100 پرسنٹ نہیں ہوتا
نیچے نوٹ بھی لکھا ہوتا ہے ہارڈ ڈسک ٹھیک ہو تو بتا دیا جاتا ہے اگر پرابلم یعنی bad sector ہوں تو نوٹ میں لکھے ہوتے ہیں

Temperature option
اسی سوفٹویر کے ٹمپریچر آپشن میں آپ ہارڈ ڈسک کا درجہ حرارت معلوم کر سکتے ہیں

Smart option
ہارڈ ڈسک کے باقی سارے ٹیسٹ
سمارٹ آپشن میں دیکھ سکتے ہیں
سمارٹ آپشن میں ٹیسٹ ویلیو 0 ہونی چاہئے
اگر ہارڈ ڈسک مرمت شدہ ہو یعنی مکینک نے bad sector نکالے ہوں تو ویلیو 0 نہیں ہوتی

Information option
اس آپشن میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کی ہارڈ کس قسم کی ہے
ایس ایس ڈی ہے یا ایچ ڈی ڈی وغیرہ

بیٹری 🔋 چیک کرنے کا طریقہ

سٹارٹ سٹارٹ مینو پر رائٹ کلک کر کے ونڈوز پاور شیل اوپن کریں

اس میں آپ نے یہ لکھنا ہے 👇
powercfg/betteryreport/output
آگے لکھنا ہے
-c:\bettery.html-
یعنی یہ آپ نے پاتھ لکھنا ہے اس کے بعد enter کلک کرکے بیٹری رپورٹ محفوظ کر لیں

سی ڈرائیو میں آپ کی بیٹری رپورٹ محفوظ ہے اسے اوپن کرکے بیٹری کی معلومات دیکھ لیں۔
اس رپورٹ میں پتہ چل جاتا ہے کہ جب لیپ ٹاپ نیا بنا تھا تو بیٹری کتنی تھی
استعمال ہونے کے ابھی کتنی بیٹری بقایا بچی ہے۔

31/05/2022

دیسی مہینوں کا تعارف اور وجہ تسمیہ
1- چیت/چیتر (بہار کا موسم)
2- بیساکھ/ویساکھ/وسیوک (گرم سرد، ملا جلا)
3- جیٹھ (گرم اور لُو چلنے کا مہینہ)
4- ہاڑ/اساڑھ/آؤڑ (گرم مرطوب، مون سون کا آغاز)
5- ساون/ساؤن/وأسا (حبس زدہ، گرم، مکمل مون سون)
6۔ بھادوں/بھادروں/بھادری (معتدل، ہلکی مون سون بارشیں)
7- اسُو/اسوج/آسی (معتدل)
8- کاتک/کَتا/کاتئے (ہلکی سردی)
9۔ مگھر/منگر (سرد)
10۔ پوہ (سخت سردی)
11- ماگھ/مانہہ/کُؤنزلہ (سخت سردی، دھند)
12- پھاگن/پھگن/اربشہ (کم سردی، سرد خشک ہوائیں، بہار کی آمد)

برِصغیر پاک و ہند کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس خطے کا دیسی کیلنڈر دنیا کے چند قدیم ترین کیلنڈرز میں سے ایک ہے۔ اس قدیمی کیلنڈر کا اغاز 100 سال قبل مسیح میں ہوا۔ اس کیلنڈر کا اصل نام بکرمی کیلنڈر ہے، جبکہ پنجابی کیلنڈر، دیسی کیلنڈر، اور جنتری کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔

بکرمی کیلنڈر کا آغاز 100 قبل مسیح میں اُس وقت کے ہندوستان کے ایک بادشاہ "راجہ بِکرَم اجیت” کے دور میں ہوا۔ راجہ بکرم کے نام سے یہ بکرمی سال مشہور ہوا۔ اس شمسی تقویم میں سال "چیت” کے مہینے سے شروع ہوتا ہے۔

تین سو پینسٹھ (365 ) دنوں کے اس کیلینڈر کے 9 مہینے تیس (30) تیس دنوں کے ہوتے ہیں، اور ایک مہینا وساکھ اکتیس (31) دن کا ہوتا ہے، اور دو مہینے جیٹھ اور ہاڑ بتیس (32) بتیس دن کے ہوتے ہیں۔

1: 14 جنوری۔۔۔ یکم ماگھ
2: 13 فروری۔۔۔ یکم پھاگن
3: 14 مارچ۔۔۔ یکم چیت
4: 14 اپریل۔۔۔ یکم بیساکھ
5: 14 مئی۔۔۔ یکم جیٹھ
6: 15 جون۔۔۔ یکم ہاڑ
7: 17 جولائی۔۔۔ یکم ساون
8: 16 اگست۔۔۔ یکم بھادروں
9 : 16 ستمبر۔۔۔ یکم اسوج
10: 17 اکتوبر۔۔۔ یکم کاتک
11: 16 نومبر۔۔۔ یکم مگھر
12: 16 دسمبر۔۔۔ یکم پوہ

بکرمی کیلنڈر (پنجابی دیسی کیلنڈر) میں ایک دن کے آٹھ پہر ہوتے ہیں، ایک پہر جدید گھڑی کے مطابق تین گھنٹوں کا ہوتا ہے.
ان پہروں کے نام یہ ہیں۔۔۔
1۔ دھمی/نور پیر دا ویلا:
صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کا وقت

2۔ دوپہر/چھاہ ویلا:
صبح کے 9 بچے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت

3۔ پیشی ویلا: دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کا وقت

4۔ دیگر/ڈیگر ویلا:
سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت

5۔ نماشاں/شاماں ویلا:
شام 6 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک کا وقت

6۔ کفتاں ویلا:
رات 9۔بجے سے رات 12 بجے تک کا وقت

7۔ ادھ رات ویلا:
رات 12 بجے سے سحر کے 3 بجے تک کا وقت

8۔ سرگی/اسور ویلا:
صبح کے 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کا وقت

لفظ "ویلا” وقت کے معنوں میں برصغیر کی کئی زبانوں میں بولا جاتا ہے. راجپوت۔ گجر ۔ آرائیں۔ اور جاٹ لوگوں کی خاص کر یہی زبان بولی جاتی تھی۔۔۔۔

طالب دعا بدر

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Current incidents posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Current incidents:

Share