Jagta Punjab

Jagta Punjab We are the Creator to Highlight Public Issues and Knock the Authorities Door.

حکومت پنجاب کے 30 افسران کے تقرر و تبادلےحکومت پنجاب نے مختلف محکموں میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر...
07/03/2026

حکومت پنجاب کے 30 افسران کے تقرر و تبادلے

حکومت پنجاب نے مختلف محکموں میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 30 افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد فاروق قمر کو ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ محمد عامر نذیر کو ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ محمد شفیق کو ایڈیشنل کمشنر ریونیو بہاولپور اور خالد ارشد مرزا کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن گوجرانوالہ مقرر کیا گیا ہے۔

عمران بشیر کو ایڈیشنل ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی پنجاب جبکہ محمد قیوم قدرت کو ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات کیا گیا ہے۔ عمران عصمت کو ریجنل ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔

محمد یاسر کی خدمات چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ اشفاق الرحمن کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ سید ساجد ترمذی کو ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے۔

مزید برآں فرحان مجتبیٰ کی خدمات ڈی جی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ محمد قاسم کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ نصرا للہ رانجھا کو چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب صاف پانی اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔

دیگر تبادلوں میں غلام مصطفیٰ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولپور، نعیم صادق چیمہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خانیوال، ماجد بن احمد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میانوالی تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح محمد اویس کو ڈپٹی سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس، حسن نذیر کو ڈپٹی سیکرٹری زکوٰۃ و عشر جبکہ محمد عارف کو ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اکبر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ حسنین خالد کو پراجیکٹ ڈائریکٹر ایکوا کلچر شرمپ فارمنگ مقرر کیا گیا ہے۔ فیصل عباس کو ڈائریکٹر پروگرام چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

دیگر تقرریوں میں محمد حسام طارق کو ڈپٹی سیکرٹری داخلہ، ملیحہ سحر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی، عبدالقدیر کو ڈپٹی سیکرٹری داخلہ اور رائے ذوالفقار علی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھکر تعینات کیا گیا ہے۔
Jagta Punjab Rizwan Aslam Gondal Sanjh News Aaina News Alert Suno News -Capital City Police Lahore Sardar Ayaz Sadiq Ameer Ahmad Mayo سرعابد حسین جلووانہ Ajmal Akber

20/02/2026

بڑا گوشت 800 روپے اور چھوٹا گوشت 1600 روپے، میڈم سی ایم، براہ کرم رمضان پیکج کو نظر انداز کرتے ہوئے ان قیمتوں پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔

11/02/2026
کیا لاہور میں مارچ کے مہینے دوبارہ بسنت ہونی چاہیئے؟لاہور میں بسنت کے انعقاد کے بعد اب ایک نیا سوال سامنے آ گیا ہے۔کیا م...
11/02/2026

کیا لاہور میں مارچ کے مہینے دوبارہ بسنت ہونی چاہیئے؟

لاہور میں بسنت کے انعقاد کے بعد اب ایک نیا سوال سامنے آ گیا ہے۔
کیا مارچ کے مہینے دوبارہ بسنت کروانا درست فیصلہ ہوگا؟
عوام کی رائے کیا ہے؟
کیا سیکیورٹی خدشات دوبارہ جنم لیں گے یا بسنت کو محفوظ طریقے سے منایا جا سکتا ہے؟
اس ویڈیو میں جانیں عوامی آواز، ماہرین کی تجاویز، اور ممکنہ فوائد و نقصانات کی مکمل تفصیل۔

Address

Lahore Punjab
Lahore
54000

Telephone

+923454400002

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jagta Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jagta Punjab:

Share