Hamayoun Jamshaid Thind

Hamayoun Jamshaid Thind Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hamayoun Jamshaid Thind, Digital creator, Lahore.

زندگی گزارنے کے کچھ اہم ترین اصول!1- کسی بھی انسان کی عادت نہ ڈالیں ..!2- یہاں کوئی بھی آپ کے ساتھ ہمیشہ نہیں رہنے والا!...
21/11/2024

زندگی گزارنے کے کچھ اہم ترین اصول!

1- کسی بھی انسان کی عادت نہ ڈالیں ..!
2- یہاں کوئی بھی آپ کے ساتھ ہمیشہ نہیں رہنے والا!
3- آج جو آپ کا دوست ہے وہ کل آپ کا دشمن بن جائے گا !
4- آپ کے راز وہ گولیاں ہیں جو اگر آپ دوسروں کو دیں گے تو ایک دن وہ ان گولیوں کو پستول میں بھر کر آپ پر چلا دیں گے، اور آپ کو مار ڈالیں گے!
5- صرف تین چیزیں ایسی ہیں جن پر آپ ہمیشہ بھروسہ کر سکتے ہیں اور یہ آپ کو مایوس نہیں کریں گی... آپ کی جیب ، آپ کی صحت اور سب سے بڑھ کر آپ کا خدا !
6- اپنی ضروریات ہمیشہ دوسروں سے خفیہ رکھیں!
7- آپ سے مسکرا کر بات کرنے والا ہر شخص آپ سے محبت نہیں کرتا!
8- ہر وہ شخص جو آپ سے کہتا ہے؛ "ڈئیر، پیارے، عزیز "، آپ سے سچی محبت نہیں کرتا (ٹی وی اینکرز روزانہ ہمیں "پیارے سامعین" کہہ کر مخاطب کرتے ہیں اور ہم میں سے کسی کو بھی نہیں جانتے، نہ ہم سے محبت کرتے ہیں )!
9- اپنی کئیر کریں ... اپنے ذہن اوردل کو اپنی خوشی کا ذریعہ بنائیں.. آپ کو کبھی افسوس نہیں ہوگا!
10- تھوڑے دیوانے بن کر زندگی سے لطف اندوز ہوں کیونکہ عقلمند لوگ جلدی مر جاتے ہیں!
11- اپنے چھوٹے چھوٹے مشاغل اور شوق پایہ تکمیل تک پہنچائیں ، چاہے وہ دوسروں کو معمولی ہی لگیں!
12- اپنے لیے کبھی بھی سہارا تلاش نہ کریں.!
13- آپ دوسروں کے ساتھ ہمدرد اور مہربان ہیں تو کبھی بھی یہ مت سوچیں کہ بدلے میں دنیا بھی آپ کے ساتھ حسن سلوک کرے گی !
14- ایک دن آپ کو احساس ہوگا کہ آپ اپنے سوچ سے سے زیادہ پریشان رہتے تھے... اور یہ کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے ہر اس چیز کا بہترین بندوبست کردیا ہے، اور وہ چیزیں آپ کو دیں، جن کی آپ نے کبھی امید اور خواہش بھی نہ کی تھی!

✍️

یہ دنیا کے مختلف ممالک کے بہترین کہاوتیں ہیں:(1) : "جو اپنے پڑوسی کے گھر کو ہلاتا ہے، اس کا اپنا گھر گرجاتا ہے" (سوئس کہ...
16/11/2024

یہ دنیا کے مختلف ممالک کے بہترین کہاوتیں ہیں:
(1) : "جو اپنے پڑوسی کے گھر کو ہلاتا ہے، اس کا اپنا گھر گرجاتا ہے" (سوئس کہاوت)

(2) : "اگر کوئی شخص پیٹ بھر کر کھا لے تو اسے روٹی کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا" (اسکاٹ لینڈ کہاوت)

(3) : "اگر تم مسکرانا نہیں جانتے تو دکان نہ کھولو" (چینی کہاوت)

(4) : "اچھی شکل سب سے مضبوط سفارش ہے" (انگلش کہاوت)

(5) : "نیکی کرنا احسان فراموش کے ساتھ ایسا ہے جیسے سمندر میں عطر ڈالنا" (پولینڈ کہاوت)

(6) : "اگر تم کسی قوم کی ترقی دیکھنا چاہتے ہو تو اس کی عورتوں کو دیکھو" (فرانسیسی کہاوت)

(7) : "ہم اکثر چیزوں کو ان کی حقیقت سے مختلف دیکھتے ہیں کیونکہ ہم صرف عنوان پڑھنے پر اکتفا کرتے ہیں" (امریکی کہاوت)

(8) : "دوسروں کی غلطیاں ہمیشہ ہماری غلطیوں سے زیادہ واضح ہوتی ہیں" (روسی کہاوت)

(9) : "تمہاری قناعت تمہاری نصف خوشی ہے" (اطالوی کہاوت)

(10) : "ہر انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے" (انگلش کہاوت)

(11) : "اپنے دماغ کو علم سے لیس کرو، بہتر ہے کہ جسم کو زیورات سے سجاؤ" (چینی کہاوت)

(12) : "خود پسندی جہالت کی پیداوار ہے" (اسپین کہاوت)

(13) : "وہ محبت جو تحفوں پر انحصار کرے، ہمیشہ بھوکی رہتی ہے" (انگلش کہاوت)

(14) : "اس عورت سے ہوشیار رہو جو اپنی فضیلت کے بارے میں بات کرتی ہے اور اس مرد سے جو اپنی دیانت داری کے بارے میں بات کرتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(15) : "اپنی بیوی کو محبت دو اور اپنی ماں کو اپنا راز بتاؤ" (آئرلینڈ کہاوت)

(16) : "پانچ سال تک اپنے بچے کو شہزادہ بناؤ، دس سال تک غلام کی طرح اور اس کے بعد دوست بن جاؤ" (ہندی کہاوت)

(17) : "انسان ہونا آسان ہے، مگر مرد بننا مشکل ہے" (روسی کہاوت)

(18) : "میرے خاندان نے مجھے بولنا سکھایا، اور لوگوں نے مجھے خاموش رہنا سکھایا" (چیکوسلوواک کہاوت)

(19) : "جو لوگوں کو علم کی نظر سے دیکھتا ہے ان سے نفرت کرتا ہے؛ اور جو انہیں حقیقت کی نظر سے دیکھتا ہے انہیں معاف کرتا ہے" (اطالوی کہاوت)

(20) : "غصہ ایک تیز ہوا ہے جو عقل کے چراغ کو بجھا دیتا ہے" (امریکی کہاوت)

(21) : "جو لوگ دیتے ہیں انہیں اپنے دینے کی بات نہیں کرنی چاہیے، جبکہ جو لوگ لیتے ہیں انہیں اس کا ذکر کرنا چاہیے" (پرتگالی کہاوت)

(22) : "بڑا درخت زیادہ سایہ دیتا ہے مگر کم پھل دیتا ہے" (اطالوی کہاوت)

(23) : "اپنی فکر کو پھٹی ہوئی جیب میں ڈال دو" (چینی کہاوت)

(24) : "زیادہ کھا لینا بھوک سے زیادہ نقصان دہ ہے" (جرمن کہاوت)

(25) : "ہر دن بوئے، ہر دن کھاؤ" (مصری کہاوت)

(26) : "اے انسان، موت کو نہ بھولو کیونکہ یہ تمہیں نہیں بھولے گی" (ترکی کہاوت)

(27) : "انتقام کی لذت ایک لمحے کی ہے، مگر معافی کا سکون ہمیشہ کے لئے رہتا ہے" (اسپین کہاوت)

(28) : "محبت اور خوشبو کو چھپایا نہیں جا سکتا" (چینی کہاوت)

(29) : "جس کی جیب خالی ہو، اسے اپنی زبان کو میٹھا بنانا چاہیے" (ملائیشیائی کہاوت)

(30) : "پانی کے چھوٹے قطرے بھی ندی بنا سکتے ہیں" (جاپانی کہاوت)

(31) : "اللہ پرندوں کو رزق دیتا ہے مگر انہیں اسے پانے کے لیے پرواز کرنا پڑتا ہے" (ہالینڈ کہاوت)

(32) : "محبت تب تک باقی رہتی ہے جب تک پیسہ ہوتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(33) : "جو اپنے دوست کو قرض دیتا ہے، وہ دونوں کو کھو دیتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(34) : "جو کوئی خوبصورت عورت سے شادی کرتا ہے اسے دو آنکھوں سے زیادہ کی ضرورت ہوتی ہے" (انگلش کہاوت)

(35) : "جس کی پشت پر تنکا ہوتا ہے، وہ ہمیشہ آگ سے ڈرتا ہے" (فرانسیسی کہاوت)

(36) : "جس نے منزل تک پہنچنے کا عزم کر لیا، اس نے ہر رکاوٹ کو معمولی سمجھا" (فرانسیسی کہاوت)

(37) : "جو خود کو بھیڑ سمجھتا ہے، بھیڑیا اسے کھا جائے گا" (فرانسیسی کہاوت)

کونسی کہاوت پسند آئی؟

09/11/2024
جب ہم کسی چیز سے پریشان ہوتے ہیں تو ہمارا دماغ خود بخود مختلف منفی سوچوں میں اُلجھ جاتا ہے۔ اس سے ہماری توانائی ضائع ہوت...
08/11/2024

جب ہم کسی چیز سے پریشان ہوتے ہیں تو ہمارا دماغ خود بخود مختلف منفی سوچوں میں اُلجھ جاتا ہے۔ اس سے ہماری توانائی ضائع ہوتی ہے اور ہماری زندگی میں تناؤ بڑھ جاتا ہے۔
آپ نے جو بات کہی ہے، وہ بہت درست ہے:
* ہر چیز پر ردعمل ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں: ہر چھوٹی سی بات پر ردعمل ظاہر کرنا ہمارے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ کبھی کبھی ہمیں چاہیے کہ ہم خاموش رہیں اور صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
* سانس لینے کی ضرورت ہوتی ہے: جب ہم پریشان ہوتے ہیں تو ہماری سانس تیز ہو جاتی ہے۔ گہری سانس لینے سے ہم اپنے دماغ کو آرام دلا سکتے ہیں اور اپنی توجہ کو موجودہ لمحے پر مرکوز کر سکتے ہیں۔
* اسے جانے دو: کبھی کبھی کچھ باتیں ہمارے کنٹرول میں نہیں ہوتیں۔ ان باتوں کو جانے دینا ہی بہتر ہوتا ہے۔
* اپنا سکون برقرار رکھو: اپنی صحت اور خوشی سب سے اہم ہیں۔ اس لیے ہمیں اپنے لیے وقت نکالنا چاہیے اور اپنا خیال رکھنا چاہیے۔
یہ سب کرنے کے لیے آپ کچھ آسان سی باتیں کر سکتے ہیں:
* مراقبہ کریں: مراقبہ کرنے سے آپ اپنے دماغ کو آرام دلا سکتے ہیں اور اپنی توجہ کو مرکزیت پر لے جا سکتے ہیں۔
* یوگا کریں: یوگا کرنے سے آپ جسمانی اور ذہنی طور پر دونوں صحت مند رہ سکتے ہیں۔
* قدرت سے قریب رہیں: قدرتی ماحول میں وقت گزارنے سے آپ کا دماغ پرسکون ہو جائے گا۔
* کسی دوست یا رشتہ دار سے بات کریں: اپنی بات کسی قریبی شخص سے شیئر کرنے سے آپ کو بہتر محسوس ہوگا۔
* کوئی نیا ہنر سیکھیں: کوئی نیا ہنر سیکھنے سے آپ کا دھیان دوسری چیزوں پر جائے گا اور آپ پریشانیوں کو بھول جائیں گے۔
یاد رکھیں: یہ ایک سیکھنے کا عمل ہے اور اس میں وقت لگتا ہے۔ آپ ہر وقت پرسکون نہیں رہ سکتے لیکن آپ اس پر کام کر سکتے ہیں۔

11/10/2024

قل خوانی اۤل علی اولادِنبی عاشق رسول
رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا پیر سید محمد خضر حیات
شاہ گیلانی
آستانہ عالیہ پیر چھتر شریف فتح پور
#پیرخضرحیات #چھترشریف #فتحپور #لیہ

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَمیرے پیر ومرشد پیر سید خضر حیات شاہ گیلانی صاحب اللہ پاک کو پیارے ہوگۓ ہیں او...
07/10/2024

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَ
میرے پیر ومرشد پیر سید خضر حیات شاہ گیلانی صاحب اللہ پاک کو پیارے ہوگۓ ہیں اور اس دنیا فانی سے پردہ فرما گۓ ہیں. 🥹🥹🥺

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamayoun Jamshaid Thind posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share