Roaming with Bilal

Roaming with Bilal Explore, experience, and embrace the wonders of Pakistan with Roaming with Bilal.

15/06/2026

مسلسل پتھریلی، کھڑی اور خطرناک چڑھائیوں سے گزرتے ہوئے آخرکار بائیک پر پِسّن اسٹیڈیم پہنچ ہی گئے۔ 🏍️⛰️یہ سفر آسان نہیں تھا، راستے کے کئی حصے ایسے تھے جہاں ہر موڑ پر احتیاط اور ہمت دونوں کی ضرورت پڑی۔ ٹریک کے تین سب سے مشکل حصوں کی مکمل تفصیل ویڈیو میں شامل ہے، تاکہ آپ بھی اس ایڈونچر کی اصل سختی اور خوبصورتی کو محسوس کر سکیں۔مگر جب منزل سامنے آئی تو ساری تھکن لمحوں میں ختم ہو گئی۔ پہاڑوں کے درمیان واقع پِسّن اسٹیڈیم اپنی دلکش خوبصورتی، خاموش فضا اور حیرت انگیز لوکیشن کی وجہ سے واقعی ایک یادگار مقام ہے۔مکمل ویڈیو ضرور دیکھیں اور بتائیں کہ کیا آپ بھی اس مشکل مگر شاندار ٹریک پر بائیک لے جانا پسند کریں گے؟ 🏔️🔥

13/06/2026

🏏⛰️ 8,500 فٹ بلندی پر واقع پِسّن کرکٹ اسٹیڈیم تک ہمارا یہ سفر آسان نہیں تھا۔ پتھریلے راستے، سخت چڑھائیاں اور مشکل آف روڈ ٹریک کے باوجود ہم اپنی منزل تک پہنچ گئے اور قدرت کے حیرت انگیز مناظر سے لطف اندوز ہوئے۔مکمل وی لاگ دیکھنے کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل وزٹ کریں یا نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔ 🎥👇🔗 **Full Vlog on YouTube** 👇🏻👇 https://youtu.be/S-uncax7GxY?si=tKpt9d5vMB_ri4mK

11/06/2026

یہ میاچر، کھو نگر کیمپنگ سائٹ کا علاقہ ہے، جو اپنے منفرد درختوں کی وجہ سے ایک الگ ہی پہچان رکھتا ہے۔ 🌲

یہاں ہر درخت دوسرے سے مختلف دکھائی دیتا ہے، جیسے قدرت نے ہر ایک کو جداگانہ انداز میں تراشا ہو۔
ویڈیو میں آپ ان درختوں کی خوبصورتی اور انوکھا پن واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔
پرسکون ماحول اور دلکش مناظر اس جگہ کو مزید خاص بنا دیتے ہیں۔
یہی راستہ آگے مشہور کھو نگر ویو پوائنٹ کی طرف جاتا ہے، جہاں سے نظارے اور بھی حسین ہو جاتے ہیں۔ 🏔️✨

10/06/2026

مناپن سے اوپر کی طرف جاتے ہوئے ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت گاؤں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ 🏔️

سرسبز کھیت، پھلوں سے لدے باغات اور پس منظر میں برف پوش چوٹیاں ان بستیوں کا حسن دوبالا کر دیتی ہیں۔
ہر گاؤں کی اپنی ایک الگ پہچان اور دلکشی ہے، مگر مجھے سب سے زیادہ آبی نگر پسند آیا۔
پرسکون ماحول، خوبصورت مناظر اور سادگی سے بھرپور زندگی اسے خاص بنا دیتی ہے۔ ✨

کچھ سال پہلے ہمیں بھی فوٹوگرافی کا شوق ہوّا کرتا تھا  جو کے اب ویڈیوگرافی میں بدل چکا ہے 😆😍۔۔کرمبر لیک بروغل ویلی 😇
10/06/2026

کچھ سال پہلے ہمیں بھی فوٹوگرافی کا شوق ہوّا کرتا تھا جو کے اب ویڈیوگرافی میں بدل چکا ہے 😆😍۔۔
کرمبر لیک بروغل ویلی 😇

09/06/2026

کھو نگر راکاپوشی ویو پوائنٹ سے واپسی کا سفر چڑھائی سے بھی زیادہ آزمائش بھرا تھا۔ 🏍️

شدید اترائی، تنگ راستہ اور ساتھ گہری کھائیاں ہر لمحہ محتاط رہنے پر مجبور کرتی رہیں۔
ایک چھوٹی سی غلطی بھی بڑی مشکل پیدا کر سکتی تھی۔
مگر انہی راستوں کا تو اصل مزہ ہے جو دل میں خوف بھی پیدا کریں اور چہرے پر مسکراہٹ بھی۔
پہاڑوں کے بیچ گزرا یہ ہر لمحہ یادگار بن گیا۔ ⛰️✨

09/06/2026

کھو نگر راکاپوشی ویو پوائنٹ کی طرف جاتا یہ تنگ اور خطرناک راستہ ہر موڑ پر ایڈونچر کا احساس دلاتا ہے 🚵‍♂️ایک طرف گہری کھائیاں، دوسری طرف فلک بوس پہاڑ اور راکاپوشی کا شاندار دیدار…ایسے راستے ہی بائیک ٹور کو یادگار بنا دیتے ہیں۔ 🏔️..

09/06/2026

قراقرم ہائی وے پر سفر کرتے ہوئے ہنزہ سے پہلے اچانک سامنے دنیا کے خوبصورت ترین پہاڑوں میں سے ایک راکاپوشی اپنا دیدار کرواتا ہے، اور وہ لمحہ واقعی سفر کو یادگار بنا دیتا ہے۔اسی مقام پر روڈ کے ایک کنارے پر پرانے سلک روٹ کی باقیات بھی نظر آتی ہیں، وہی تاریخی راستہ جہاں سے کبھی راولپنڈی سے گلگت اور ہنزہ تک سفر ہوا کرتا تھا۔ویڈیو میں اس تاریخی راستے کی جھلک بھی نظر آئے گی اور سڑک کنارے لگا اس کا بورڈ بھی۔ 🌍🏔️

09/06/2026

نلتر ویلی کی چڑھائیاں اتنی زیادہ اسٹیپ ہیں کہ اوپر جاتے ہوئے اندازہ ہی نہیں ہوتا، مگر واپسی کی اترائی بتاتی ہے کہ آپ بائیک پر کتنی بلندی تک پہنچ گئے تھے۔
پتھریلے راستے، خاموش جنگل اور خطرناک موڑ… اس ٹریک کا اپنا ہی مزہ ہے 🏍️⛰️

09/06/2026

نلتر بالا سے آگے سترنگی لیک کی طرف جاتا یہ راستہ ہر آف روڈ بائیک رائیڈر کے لیے کسی ایڈونچر سے کم نہیں۔پتھریلے ٹریک، خاموش پہاڑ اور قدرت کے حسین رنگ اس سفر کو یادگار بنا دیتے ہیں۔مکمل ویڈیو دیکھیں اور اس خطرناک مگر خوبصورت روٹ کا مزہ لیں۔ 🏍️⛰️

Address

Nasheman Iqbal, Phase 1
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Roaming with Bilal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Roaming with Bilal:

Share