Khaas Collection

Khaas Collection ♥ WELCOME To SOH ♥
This Page is All About Love,Peace & Entertainment. You Will Always Find 24 Hours Fun + Entertainment Here :)

21/07/2024

Very Beautiful, Heart touching Naat By a School Kid
Nabi Ka Lab par jo zikr ha Be Misal Aya


21/07/2024

Blind Boy Reciting Beautiful Naat | Magical Voice | Kyun Kisi Ke Dar Pe Jain Ap (SAW) Ke Hoty Hue


04/07/2024

#والدین ۔۔

26/06/2024

لاالہ الا اللہ۔❤️❤️

25/06/2024

صل اللہ علیہ وسلم۔۔❤️

ایک گاؤں میں غریب نائی رہا کرتا تھا جو ایک درخت کے نیچے کرسی لگا کے لوگوں کی حجامت کرتا ۔مشکل سے گزر بسر ہورہی تھی۔ اس ک...
25/06/2024

ایک گاؤں میں غریب نائی رہا کرتا تھا جو ایک درخت کے نیچے کرسی لگا کے لوگوں کی حجامت کرتا ۔

مشکل سے گزر بسر ہورہی تھی۔ اس کے پاس رہنے کو نہ گھر تھا۔ نہ بیوی تھی نہ بچے تھے۔ صرف ایک چادر اور ایک تکیہ اس کی ملکیت تھی ۔ جب رات ہوتی تو وہ ایک بند سکول کے باہر چادر بچھاتا، تکیہ رکھتا اور سو جاتا.

ایک دن صبح کے وقت گاوں میں سیلاب آ گیا۔

اس کی آنکھ کھلی تو ہر طرف شور و غل تھا۔
وہ اٹھا اور سکول کے ساتھ بنی ٹینکی پر چڑھ گیا. چادر بچھائی، دیوار کے ساتھ تکیہ لگایا اور لیٹ کر لوگوں کو دیکھنے لگا ۔

لوگ اپنا سامان، گھر کی قیمتی اشیا لے کر بھاگ رہے تھے. کوئی نقدی لے کر بھاگ رہا ہے، کوئی زیور کوئی بکریاں تو کوئی کچھ قیمتی اشیا لے کر بھاگ رہا ہے۔

اسی دوران ایک شخص بھاگتا آ رہا تھا اس نے سونے کے زیور پیسے اور کپڑے اٹھا رکھے تھے۔ جب وہ شخص اس نائی کے پاس سے گزرا اوراسے سکون سے لیٹے ہوئے دیکھا توغصے سے بولا !

" اوئے ساڈی ہر چیز اجڑ گئی اے۔
ساڈی جان تے بنی اے، تے تو ایتھے سکون نال لما پیا ہویا ایں"۔۔

یہ سن کرنائی بولا !
لالے اج ای تے غربت دی چس آئی اے"

جب میں نے یہ کہانی سنی تو ہنس پڑا مگر پھر ایک خیال آیا کہ شاید روز محشر کا منظر بھی کچھ ایسا ہی ہوگا۔

جب تمام انسانوں سے حساب لیا جائے گا۔
ایک طرف غریبوں کا حساب ہو رہا ہو گا ۔
دو وقت کی روٹی، کپڑا ۔حقوق اللہ اور حقوق العباد ۔

ایک طرف امیروں کا حساب ہو رہا ہو گا ۔
پلازے، دکانیں، فیکٹریاں، گاڑیاں، بنگلے، سونا اور زیوارات
ملازم ۔ پیسہ ۔ حلال حرام ۔ عیش و آرام ۔ زکوۃ ۔ حقوق اللہ۔ حقوق العباد۔۔۔۔
اتنی چیزوں کا حساب کتاب دیتے ہوئے پسینے سے شرابور اور خوف سے تھر تھر کانپ رہے ہوں گے۔

تب شاید اسی نائی کی طرح غریب ان امیروں کو دیکھ رہے ہو گے۔
چہرے پر ایک عجیب سا سکون اور شاید دل ہی دل میں کہہ رہے ہوں گے۔۔۔۔!

"اج ای تے غربت دی چس آئی اے ۔۔۔۔

"اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں ہر ہر نعمت کا شکر ادا کرنے کی اور اللہ کی رضا کے مطابق استعمال اور تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین....❤️

بے شک۔۔!! ❤️❤️
23/06/2024

بے شک۔۔!! ❤️❤️

*ائیر پورٹ کی کہانی اور ایمان کی اہمیت:*ائیر پورٹ پر ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ مسافر اپنے پاسپورٹ اور ٹکٹ کو بہت ہی احتیاط س...
22/06/2024

*ائیر پورٹ کی کہانی اور ایمان کی اہمیت:*

ائیر پورٹ پر ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ مسافر اپنے پاسپورٹ اور ٹکٹ کو بہت ہی احتیاط سے سنبھال کر رکھتے ہیں۔ کبھی وہ ان کو ہاتھ میں مضبوطی سے تھامے ہوتے ہیں، اور کبھی جیب یا بیگ میں رکھ کر بار بار چیک کرتے ہیں کہ وہ صحیح سلامت موجود ہیں یا کہیں گم نہ ہو جائیں۔ ہر کسی کو پتہ ہوتا ہے کہ اگر یہ اہم دستاویزات کہیں کھو جائیں تو وہ اپنی فلائٹ میں سوار نہیں ہو سکیں گے۔ جہاز میں سوار ہونے کے لیے کئی بار چیک ہوتا ہے اور جہاز سے اترنے کے بعد بھی ان کی ضرورت پڑتی ہے۔

یہ منظر ہمیں ہماری آخرت کی یاد دلاتا ہے، جہاں ہمارے ایمان اور اعمالِ صالحہ ہی ہمارے پاسپورٹ اور ٹکٹ ہیں۔ جیسے ائیر پورٹ پر مسافر اپنے ٹکٹ اور پاسپورٹ کا بار بار جائزہ لیتے ہیں، ہمیں بھی اپنے ایمان اور اعمال کو بار بار چیک کرتے رہنا چاہیے۔ ہمیں خود سے سوال کرنا چاہیے کہ جو فرائض اللہ تعالیٰ نے ہم پر عائد کیے ہیں، کیا ہم انہیں پورا کر رہے ہیں؟ یہ فرائض چاہے حقوق اللہ میں ہوں یا حقوق العباد میں۔

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: "اپنے اعمال کا محاسبہ کرو اس سے پہلے کہ تمہارا محاسبہ کیا جائے، اور اپنے اعمال کو تولو اس سے پہلے کہ وہ تولے جائیں"۔ اسی طرح ہمیں اپنی نمازوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے، کیونکہ روزِ قیامت سب سے پہلا سوال نماز ہی کے بارے میں ہوگا۔

جیسے ائیر پورٹ پر مسافر اپنے پاسپورٹ اور ٹکٹ کو چیک کرتے ہیں، اسی طرح ہمیں بھی آج ہی اپنے ایمان اور اعمال کا جائزہ لینا چاہیے۔ ہمارا ایمان اور ہمارے نیک اعمال ہی جنت کے دروازے کھولنے کی چابی ہیں۔ یہ ایک یاد دہانی ہے سب سے پہلے میرے اپنے لیے اور پھر آپ سب کے لیے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کا ایمان سلامت رکھے اور ہمیں حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین! 🤲🏻

امید ہے کہ یہ پیغام آپ کو اپنے ایمان اور اعمال کا محاسبہ کرنے کی ترغیب دے گا تاکہ ہم سب اپنی آخرت کی تیاری بہتر طریقے سے کر سکیں۔

جزاکم اللہ خیرا ❤

22/06/2024

گھڑی میں تین سوئیاں ہوتی ہیں، جن میں ایک سوئی سیکنڈ کے نام سے مشہور ہے۔
یہ سیکنڈ والی سوئی اپنا وجود تو رکھتی ہے، مگر اس کا ذکر نہیں کیا جاتا۔ سب یہی کہتے ہیں کہ دس بج کر 15 منٹ ہوگئے ہیں کھبی کسی نے یوں نہیں کہا کہ دس بج کر پندرہ منٹ اور چار سیکنڈ ہوئے ہیں۔ جبکہ یہ سیکنڈ والی سوئی دونوں سے زیادہ محنت اور مشقت کرتی ہے اور ان دونوں کو بھی آگے بڑھنے میں مدد کرتی ہے۔
ہمارے زندگی میں بہت سارے لوگ اسی سیکنڈ والی سوئی کی مانند ہوتے ہیں، جیسا کہ ہمارے والدین اور اساتذہ کرام ، جن کا ذکر تو کہیں نہیں ہوتا، لیکن ہمارے آگے بڑھنے میں ان کا کردار ضرور ہوتا ہے۔
اللہ پاک ہمارے والدین اور اساتذہ کرام کو اپنے حفظ و امان میں رکھے جو دنیا فانی سے کوچ کر گئے ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمیـــــــــــــــــن یارب العالمـــــــــین

Eid Mubarak..!!❤️
17/06/2024

Eid Mubarak..!!❤️

عورت پاؤں کی جوتی ہے؟🖤🌼 کسی محفل میں ایک شخص نے کہا کہ عورت پاؤں کی جوتی ہے جب چاہو بدل لو! محفل میں ایک بزرگ بھی موجود ...
16/06/2024

عورت پاؤں کی جوتی ہے؟🖤🌼
کسی محفل میں ایک شخص نے کہا کہ عورت پاؤں کی جوتی ہے جب چاہو بدل لو!
محفل میں ایک بزرگ بھی موجود تھے لوگوں نے ان سے رائے مانگی اور بابا جی نے کہا اس شخص نے بلکل درست کہا ہے کہ عورت واقعی پاؤں کی جوتی ہی ہوتی ہے.
بابا جی کی توثیف سے لوگ مایوس ہوئے اور اس شخص کا سینہ مزید چوڑا ہو گیا لوگوں نے بابا جی سے کہا حضرت اپنی رائے کی وضاحت فرمائیں.
بابا جی نے کہا عورت واقعی اس شخص کے لئے جوتی ہے جو خود کو "پاؤں" کی مانند سمجھتا ہے
عورت سر کا تاج اس شخص کے لئے ہوتی ہے جو خود کو بادشاہ سمجھتا ہے

انسان کو محبت ہو ہی جاتی یے لیکن محبت کی منزل سڑک ، پارک یا ہوٹل نہیں بلکہ نکاح، عزت، اور
گھر کی چار دیواری ہے
اُمِ_عُیون
اگر آپ عورت کو ملکہ بنا کر رکھیں گے تو آپ بادشاہ والی عزت بھی پائیں گے۔۔

‏اگر سارے کندھے باپ کے کندھوں کی طرح ہوتے تو یقیناً دنیا بہت خوبصورت جگہ ہوتی !!
16/06/2024

‏اگر سارے کندھے باپ کے کندھوں کی طرح ہوتے تو یقیناً دنیا بہت خوبصورت جگہ ہوتی !!

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khaas Collection posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share