D E E P

D E E P �وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ�

57 روپیہ تولہ سے 3 لاکھ 71 ہزار روپیہ تولہ تک سونے کی قدر کا سفر۔ جو اس پیلی دھات نے 1947 سے اب 2025 تک طے کیا۔ In 1947 ...
29/04/2025

57 روپیہ تولہ سے 3 لاکھ 71 ہزار روپیہ تولہ تک سونے کی قدر کا سفر۔ جو اس پیلی دھات نے 1947 سے اب 2025 تک طے کیا۔

In 1947 ~ 1 Tola Gold = PKR 57
In 1952 ~ 1 Tola Gold = PKR 87
In 1953 ~ 1 Tola Gold = PKR 91
In 1954 ~ 1 Tola Gold = PKR 97
In 1955 ~ 1 Tola Gold = PKR 103
In 1956 ~ 1 Tola Gold = PKR 107
In 1957 ~ 1 Tola Gold = PKR 111
In 1958 ~ 1 Tola Gold = PKR 114
In 1959 ~ 1 Tola Gold = PKR 133
In 1960 ~ 1 Tola Gold = PKR 131
In 1961 ~ 1 Tola Gold = PKR 135
In 1962 ~ 1 Tola Gold = PKR 135
In 1963 ~ 1 Tola Gold = PKR 124
In 1964 ~ 1 Tola Gold = PKR 132
In 1965 ~ 1 Tola Gold = PKR 123
In 1966 ~ 1 Tola Gold = PKR 134
In 1967 ~ 1 Tola Gold = PKR 138
In 1968 ~ 1 Tola Gold = PKR 138
In 1969 ~ 1 Tola Gold = PKR 176
In 1970 ~ 1 Tola Gold = PKR 154
In 1971 ~ 1 Tola Gold = PKR 177
In 1972 ~ 1 Tola Gold = PKR 246
In 1973 ~ 1 Tola Gold = PKR 432
In 1974 ~ 1 Tola Gold = PKR 562
In 1975 ~ 1 Tola Gold = PKR 714
In 1976 ~ 1 Tola Gold = PKR 535
In 1977 ~ 1 Tola Gold = PKR 597
In 1978 ~ 1 Tola Gold = PKR 714
In 1979 ~ 1 Tola Gold = PKR 1,230
In 1980 ~ 1 Tola Gold = PKR 2,250
In 1981 ~ 1 Tola Gold = PKR 1,920
In 1982 ~ 1 Tola Gold = PKR 1,636
In 1983 ~ 1 Tola Gold = PKR 2,244
In 1984 ~ 1 Tola Gold = PKR 2,156
In 1985 ~ 1 Tola Gold = PKR 2,123
In 1986 ~ 1 Tola Gold = PKR 2,478
In 1987 ~ 1 Tola Gold = PKR 3,300
In 1988 ~ 1 Tola Gold = PKR 3,478
In 1989 ~ 1 Tola Gold = PKR 3,275
In 1990 ~ 1 Tola Gold = PKR 3,320
In 1991 ~ 1 Tola Gold = PKR 3,705
In 1992 ~ 1 Tola Gold = PKR 3,345
In 1993 ~ 1 Tola Gold = PKR 4,127
In 1994 ~ 1 Tola Gold = PKR 4,700
In 1995 ~ 1 Tola Gold = PKR 4,722
In 1996 ~ 1 Tola Gold = PKR 5,500
In 1997 ~ 1 Tola Gold = PKR 5,100
In 1998 ~ 1 Tola Gold = PKR 6,150
In 1999 ~ 1 Tola Gold = PKR 6,100
In 2000 ~ 1 Tola Gold = PKR 6,150
In 2001 ~ 1 Tola Gold = PKR 6,550
In 2002 ~ 1 Tola Gold = PKR 7,200
In 2003 ~ 1 Tola Gold = PKR 8,300
In 2004 ~ 1 Tola Gold = PKR 9,500
In 2005 ~ 1 Tola Gold = PKR 10,600
In 2006 ~ 1 Tola Gold = PKR 13,500
In 2007 ~ 1 Tola Gold = PKR 15,200
In 2008 ~ 1 Tola Gold = PKR 23,500
In 2009 ~ 1 Tola Gold = PKR 29,500
In 2010 ~ 1 Tola Gold = PKR 38,500
In 2011 ~ 1 Tola Gold = PKR 54,700
In 2012 ~ 1 Tola Gold = PKR 63,300
In 2013 ~ 1 Tola Gold = PKR 49,500
In 2014 ~ 1 Tola Gold = PKR 47,000
In 2015 ~ 1 Tola Gold = PKR 44,450
In 2016 ~ 1 Tola Gold = PKR 49,800
In 2017 ~ 1 Tola Gold = PKR 56,200
In 2018 ~ 1 Tola Gold = PKR 68,000
In 2019 ~ 1 Tola Gold = PKR 70,700
In 2020~ 1 Tola Gold = PKR 113,700
In 2021~ 1 Tola Gold = PKR 125,900
In 2022 ~ 1 Tola Gold = PKR 127,000
In 2023 ~ 1 Tola Gold = PKR 206,500
In 2024 ~ 1 Tola Gold = PKR 252,500
In 2025 as of 20 Feb - PKR 308,000
In 2025 as of 23 Apr - PKR 371,000

*دنیا کے ایک کامیاب شخص کی زندگی کے گیارہ فارمولے*✍️1۔ تنخوہ مت لیں‘ تنخواہ آپ کو کبھی دولت مند نہیں بنائے گی۔✍️2۔ آپ اپ...
28/04/2025

*دنیا کے ایک کامیاب شخص کی زندگی کے گیارہ فارمولے*

✍️1۔ تنخوہ مت لیں‘ تنخواہ آپ کو کبھی دولت مند نہیں بنائے گی۔

✍️2۔ آپ اپنی رقم سے کبھی سرمایہ کاری نہ کریں‘ سرمایہ کاری صرف دولت کی حفاظت کرتی ہے‘ یہ آپ کو دولت مند نہیں بناتی‘ آپ کو ہمیشہ سرمایہ کاری سے پہلے سرمایہ پیدا کرنا چاہیے۔

✍️3۔ آپ روزانہ خوشحالی کے دس آئیڈیاز سوچیں ‘ یہ دس آئیڈیاز آپ کےلئے خوشحالی کا خزانہ ثابت ہوں گے۔

✍️4۔آپ زندگی میں کبھی چائے‘ کافی اور ٹیکسی کی بچت نہ کریں‘ پیسے بچانے کےلئے بس پر سفر نہ کریں کیونکہ دنیا میں آج تک کوئی شخص بچت سے امیر نہیں ہوا‘امارت زیادہ پیسے کمانے سے آتی ہے بچت سے نہیں۔

✍️5۔آپ لکھنا سیکھیں‘ لکھنے سے انسانی دماغ میں اضافہ ہوتا ہے‘ آپ میں سوچنے سمجھنے کی اہلیت بڑھتی ہے اور سوچنے سمجھنے والے لوگ کبھی غریب نہیں رہتے۔

✍️6۔ آپ کے پاس اگر رقم ہے تو آپ کبھی اس رقم کا دو فیصد سے زیادہ سرمایہ کاری پر خرچ نہ کریں‘ 98 فیصد رقم اپنے پاس رکھیں‘ یہ 98فیصد رقم آپ کے اعتماد میں اضافہ کرے گی‘ میں نے زندگی میں بے شمار ایسے کروڑ پتی دیکھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے دولت سے نواز رکھا تھا‘انہوں نے اپنی دولت مختلف منصوبوں پر لگا رکھی تھی اور کروڑپتی ہونے کے باوجود ان کی جیبیں خالی تھیں۔

✍️7۔ آپ کبھی ایسا کاروبار نہ کریں جس میں زیادہ مقابلہ ہو‘ ایسا کاروبار کریں جس میں آپ اپنی اجارہ داری قائم کر سکیں۔

✍️8۔ چوبیس گھنٹے میں آٹھ گھنٹے سونا سب سے اچھی سرمایہ کاری ہے۔

✍️9۔ آپ ہمیشہ ان لوگوں کو وقت دیں جو آپ سے محبت کرتے ہیںنہ کہ ان لوگوں کو جن کے لئے آپ بے وقعت ہیں یا جن کو آپ کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

✍️10۔ آپ سارا دن ان نعمتوں پر شکر ادا کریں‘اللہ تعالیٰ نے جو آپ کو عنایت کر رکھی ہیں‘ شکر انسان کی توانائی میں اضافہ کرتا ہے۔ *شکر کرنے کے بہت فوائد ملتے ہیں آزمودہ ہے*

✍️11۔ آپ اپنے اوپر ‘ اپنے جسم پر‘ اپنے ذہن پر اور اپنے تجربے پر اعتماد کریں‘ آپ صحیح اور غلط کے بارے میں دوسروں سے پوچھنے کے بجائے اپنے آپ سے سوال کریں‘ دنیا میں آپ کا آپ سے بڑا کوئی دوست نہیں‘ آپ اپنے آپ کو دھوکا نہیں دے سکتے.

کیا آپ نے کبھی اپنے گھر کے دروازے کو غور سے دیکھا ہے؟ہو سکتا ہے کہ آپ کے لیے یہ ایک عام سی چیز ہو، لیکن دوسروں کے لیے… ی...
28/04/2025

کیا آپ نے کبھی اپنے گھر کے دروازے کو غور سے دیکھا ہے؟

ہو سکتا ہے کہ آپ کے لیے یہ ایک عام سی چیز ہو، لیکن دوسروں کے لیے… یہی دروازہ آپ کی شخصیت کا پہلا تعارف ہوتا ہے۔

جب کوئی آپ کی گلی سے گزرتا ہے، تو وہ آپ کے پورے گھر کو نہیں، صرف دروازہ دیکھتا ہے اور وہی دروازہ اس کے ذہن میں آپ کے بارے میں ایک تاثر قائم کرتا ہے۔

جب مہمان آپ کے گھر آتے ہیں، تو وہ سب سے پہلے جس چیز کو محسوس کرتے ہیں، وہ ہے دروازے کی حالت، اس پر لگی گھنٹی، اور یہ کہ وہ دروازہ کتنی جلدی اور کیسے کھلتا ہے۔

یہ سب کچھ مل کر آپ کی شخصیت کی ایک خاموش مگر گہری تصویر پیش کرتا ہے۔

آپ کے گھر کا دروازہ دراصل ان چھ خوبیوں کا عکاس ہوتا ہے:
1. آپ کی سلیقہ شعاری
2. صفائی ستھرائی کے اصول
3. رہن سہن اور طرزِ زندگی
4. آپ کی مالی ترتیب اور نظم
5. تعلیم و تربیت کا عکس
6. اور بعض اوقات آپ کا خاندانی پس منظر بھی

دروازہ صرف لکڑی، لوہے یا شیشے کا ٹکڑا نہیں ہوتا، یہ ایک احساس ہوتا ہے۔ یہ آنے والے کو خوش آمدید کہتا ہے، اور باہر سے گزرنے والوں کو بتاتا ہے کہ یہاں کیسے لوگ رہتے ہیں۔

اس لیے دوستو، گھر کو سنوارنے کے ساتھ ساتھ دروازے کو بھی وقت دیں۔ اسے صاف رکھیں، خوبصورت بنائیں، اور ایسا بنائیں کہ جو بھی دیکھے، ایک مثبت رائے قائم کرے، ایک اچھی ابتدا، آپ کے دروازے سے ہی شروع ہو سکتی ہے۔

12/12/2024

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when D E E P posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share