Realistic Raza

Realistic Raza Welcome to Realistic Raza, your gateway to enthralling posts videos and insightful life lessons. My youtube channel is Realistic Raza.

04/09/2025

کچے کے ڈاکوؤں نے سندھ کے ضلع رحیم یار خان میں موٹروے پر قبضہ کر لیا ہے۔

فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں ‎‏حافظ قرآن بچی محلے میں کسی کے گھر کام کر کے واپس اپنے گھر‎‏جا رہی تھی کہ چند نامعلوم نوجو...
03/09/2025

فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں ‎‏حافظ قرآن بچی محلے میں کسی کے گھر کام کر کے واپس اپنے گھر‎‏جا رہی تھی کہ چند نامعلوم نوجوانوں نے اغواء کرکے تین دن تک بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔‎‏حالت غیر ہونے پر بچی کے ہاتھ پاوں باندھ کر سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔‎‏

درندوں کا معاشرہ

01/09/2025

جو لوگ لاس اینجلس کی آگ پر سورہ رحمان لگا کر دانت نکال رہے تھے وہ پاکستان کے سیلاب پر سورہ کوثر لگا کر پانی نکال رہے ہیں

جنہیں سمجھنے میں مشکل ہو، وہ یہ نقشہ دیکھیں کہ کس طرح دریاؤں کا جال پنجاب کی زمین میں رگوں کی طرح پھیلا ہوا ہے۔ یہ دریا ...
30/08/2025

جنہیں سمجھنے میں مشکل ہو، وہ یہ نقشہ دیکھیں کہ کس طرح دریاؤں کا جال پنجاب کی زمین میں رگوں کی طرح پھیلا ہوا ہے۔ یہ دریا خون کی طرح پانی اور زرخیزی پہنچاتے ہیں اور اسی پر اس دھرتی کی زندگی قائم ہے۔ جس خطے میں اتنے دریا ہوں، وہاں کوئی بھی نقشہ یا منصوبہ ان کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔

1. سندھ (Indus)

سب سے بڑا دریا سندھ ہے۔ یہ گلگت، سکردو اور کوہستان کے پہاڑوں سے اترتا ہوا ہزارہ اور اٹک کے مقام پر پنجاب میں داخل ہوتا ہے۔ یہ شروع سے آخر تک اپنی الگ راہ پر بہتا ہے اور دیگر دریاؤں سے کافی نیچے جا کر جا ملتا ہے۔

2. جہلم (Jhelum)

سندھ کے نیچے جہلم آتا ہے، جو کشمیر کے پہاڑوں سے نکلتا ہے۔ یہ دریائے جہلم جلد ہی اپنی پہچان کھو کر نیچے والے بڑے دریا چناب میں شامل ہو جاتا ہے۔

3. چناب (Chenab)

پہاڑوں سے نکل کر آنے والا یہ دریا پنجاب کے بیچوں بیچ بہتا ہے اور اپنی وسعت کی وجہ سے اکثر دوسرے دریاؤں کو اپنے اندر سمیٹ لیتا ہے۔

4. راوی (Ravi)

اس کے بعد راوی ہے جو امرتسر اور لاہور سے گزرتا ہوا بہتا ہے۔ ملتان کے قریب آ کر یہ جہلم اور چناب کے سنگم میں اپنی الگ ہستی کھو دیتا ہے۔ اس طرح یہاں تین دریا اکٹھے ہو جاتے ہیں۔

5. بیاس (Beas) اور ستلج (Sutlej)

راوی سے نیچے بیاس بہتا ہے جو بالائی علاقے میں ہی جا کر اپنے سے بڑے دریا ستلج سے مل جاتا ہے۔ یہ دونوں مل کر بہاولپور کے قریب پہلے سے جُڑے ہوئے دریا (جہلم، چناب، راوی) سے جا ملتے ہیں۔

6. پنجند (Panjnad)

یہ سب پانچوں دریا جب ایک جگہ اکٹھے ہوتے ہیں تو اسے پنجند کہا جاتا ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں "پنجاب" (پانچ آب) کے نام کی حقیقت سامنے آتی ہے۔

7. سندھ کا سنگم

ابھی تک سندھ دریا الگ سفر کرتا رہا ہے، لیکن پنجند کے کچھ فاصلے بعد یہ پانچوں دریا سندھ میں شامل ہو جاتے ہیں۔ پھر یہی سندھ ان سب کو اپنے ساتھ لیے سمندر تک چھوڑ آتا ہے۔

ازل سے ابد تک کا سفر

یہ سلسلہ ہزاروں سال سے جاری ہے۔ دریا اپنی دھار میں زمینیں بناتے بھی ہیں اور مٹاتے بھی ہیں، مگر ساتھ ہی اس خطے کے کھیتوں کو سیراب اور آباد رکھتے ہیں۔ ہم انسان دراصل اس عظیم کھیل میں محض تماش بین ہیں، اصل معمار یہ دریا ہیں جو پنجاب کی دھرتی کو جیتے جاگتے رکھتے ہیں۔

طاہر راجپوت

پنجاب لاہور کا نام نہیں، پنجاب کسی پارک ویو جیسی بیکار سکیم کا نام نہیں، علیم خان گیا بھاڑ میں، اس کو لائسنس دینے والے ب...
30/08/2025

پنجاب لاہور کا نام نہیں، پنجاب کسی پارک ویو جیسی بیکار سکیم کا نام نہیں، علیم خان گیا بھاڑ میں، اس کو لائسنس دینے والے بھی، پنجاب کا ہر کسان اس وقت متاثر ہوا ہے۔ ان پر بات کریں ان کی امداد کی بات کریں۔

صبح سے علیم خان علیم خان سن کر کان پک گئے ہیں۔

جبکہ اصل متاثرین جو کہ کسان ہیں جو کہ نارووال، شکرگڑھ، ظفرووال، سیالکوٹ، پسرور، سمبڑیال، منڈی بہاوالدین، وزیر آباد، گجرات، چنیوٹ اور دیگر شہروں سے ہیں ان کے لئے حکومتی امداد کی بات کریں۔ ان کی داد رسی کریں۔

علیم خان تو ارب پتی ہے جنہوں نے وہاں جگہ لی وہ بھی کروڑوں کے مالک ہیں۔ انہیں معلوم تھا دریائی جگہ ہے پھر بھی لی، اصل غریب مارا جا رہا ہے، جس کی بھینسیں تھی، جس کے مویشی تھے اور جس کی فصلیں تھی۔ ان کی بات کریں۔ ان کی داد رسی کریں۔

میرا سوہنا پنجاب ڈوب گیا ہے میں دکھی ہوں۔

🚨🚨  ‼️ ‏نارووال، شکر گڑھ، لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب ،اوکاڑہ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، تدندلیانوالہ/فیصل آباد، جھنگ، قص...
28/08/2025

🚨🚨 ‼️ ‏نارووال، شکر گڑھ، لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب ،اوکاڑہ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، تدندلیانوالہ/فیصل آباد، جھنگ، قصور، پاکپتن، ملتان، وہاڑی، خانیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، سمبڑیال، گجرات، کھاریاں، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ، سرگودھا، اور کوٹ مومن کے علاقوں میں اگلے 12 گھنٹوں میں دریائے کے اردگرد رہنے والے علاقوں کو بڑے سیلاب کا خطرہ ہے،
نوٹ‼️ دریا کی ارد گرد لوگوں سے گزارش ہے کہ نقل مکانی کر لیں
#ملتان میں دریاۓ چناب کے ساتھ رہنے والے تیاری مکمل کر لیں
ہیڈ مرالہ سے 9 لاکھ کیوسک اور دریاۓ راوی سے سوا 2 لاکھ کیوسک کا ریلہ آ رہا ہے
#گجرات #وزیرآباد کو ملانے والا دریائے چناب کا پل خطرہ سے دو چار، سیلابی ریلا پل سے ٹکرانے کے قریب
آج رات #چنیوٹ اور #جنگ کو شدید خطرہ ہے خدارا حالات کو سنجیدہ لیں

27/08/2025

پنجاب میں کسی دریاء کے ساتھ مضبوط بند نہیں باندھا گیا، آج سارا پنجاب ڈوب رہا ہے تو گورنمنٹ پنجاب ستر سال تک کیوں سوتی رہی اور سندہ کی
طرح دریاؤں کے ساتھ مضبوط
بند کیوں نہ باندھے گئے ..؟؟

/نعت خواں صہب اپنا نمبر جہاز کی سیٹ پر لکھ آئے ہیں تا کہ لوگوں کو رابطہ میں آسانی رہے🤩
24/08/2025

/نعت خواں صہب اپنا نمبر جہاز کی سیٹ پر لکھ
آئے ہیں تا کہ لوگوں کو رابطہ میں آسانی رہے🤩

*اگر گاڑی کا ٹائر تیز رفتاری میں پھٹ جائے یا پنکچر ہو جائے تو کیا کیا جائے*.....ڈرائیور حضرات ضرور پڑھیں گزارش ہے.....کچ...
24/08/2025

*اگر گاڑی کا ٹائر تیز رفتاری میں پھٹ جائے یا پنکچر ہو جائے تو کیا کیا جائے*.....ڈرائیور حضرات ضرور پڑھیں گزارش ہے.....
کچھ عرصہ قبل ہمارے سابقہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائن ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ وجہ تیز رفتاری میں ٹائر پھٹنا بنی۔ گاڑی بم پروف تھی مگر پھر بھی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

مجھے یہ بات واضح کرنی ہے کہ ایسی صورت میں اگر ڈرائیور اپنے اوسان بحال رکھے تو بہت بڑے حادثے سے بچا جا سکتا ہے۔
اسکے لئے چھ سادہ سے سٹیپس ہیں جس سے دو منٹ کے اندر اندر گاڑی کو محفوظ حالت میں روکا جا سکتا ہے۔

1۔ ٹائر پھٹنے پر گھبرائیے نہیں اور خود کو فوری طور پر چوکس کریں اور اعصاب کو نارمل کریں اور اعتماد کے ساتھ اس سیچوایشن کو سنبھالیں۔ کیونکہ اس وقت آپکی گاڑی بے قابو ہو رہی ہوگی تو آپکا قابو میں رہنا لازمی ہے۔ سب کچھ آپکے کنٹرول میں ہے اور اب آپ نے گاڑی کو بھی قابو کرنا ہے۔
۔2 سٹیرنگ وھیل کو مضبوطی سے دونوں ہاتھوں سے پکڑ لیں۔ کسی بھی قسم کے کٹ مارنے یا موڑنے کی کوشش نہ کریں۔( اگر ممکن ہو تو ہیزرڈ لائیٹ کا بٹن دبا دیں۔ مگر ضروری نہیں ہے) اپنے شیشوں کی مدد سے پیچھے کی ٹریفک پر توجہ مرکوز کریں اور سڑک پر دھیان رکھیں۔ گاڑی کی حرکت کو محسوس کریں کہ وہ کس جانب پل کر رہی ہے یا کھنچ رہی ہے۔ جس طرف کا ٹائر پھٹا ہے گاڑی اسی طرف کو مڑے گی یا کھنچے گی۔ لہذا آپکی سٹیرنگ پر گرفت مضبوط ترین ہونی چاہیئے۔
3۔ دھیرے دھیرے ایکسلریٹر سے پاوں ہٹائیں اور کبھی بھی بریک نہ لگائیں ۔۔ بریک نہیں لگانی! کیونکہ 95 فیصد امکان ہے کہ جونہی آپ بریک لگائیں گے گاڑی الٹ جائے گی۔ گاڑی کی سپیڈ خود کم ہوتی جائے گی اور آپ کو اس وقت یہ خیال رکھنا ہوگا کہ سڑک پر موجود دیگر گاڑیوں سے خود کو کیسے بچانا ہے۔( رم کے نقصان پر توجہ نہ دیں کیونکہ آپ کی جان قیمتی ہے رم نہیں)۔

4۔ اپنے سٹیرنگ کو قابو میں رکھیں مضبوطی کے ساتھ اور نظر اور توجہ سڑک پر رکھیں۔

5۔ اس وقت تک آپکی سپیڈ اوریجنل سپیڈ کے تناسب سے کافی کم ہو کر لگ بھگ 60 کلومیٹر تک آ پہنچے گی۔ یہ وقت ہے جب آپ آہستہ آہستہ بریک لگا سکتے ہیں مگر یک دم نہیں ۔۔ مقصد ہے سپیڈ کو کم کرنا نہ کہ روکنا۔ اب آپ گاڑی کو سڑک کے کنارے کی طرف لے جانے کی پوزیشن میں ہیں اور اشارہ بھی دے دیں تاکہ پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو آپ کی حرکت کا اندازہ ہو سکے۔ گاڑی کو اپنے بائیں جانب لے جا کر روکنے کیلئے تیار ہو جائیں۔

6۔ اب آپ بالآخر محفوظ ہیں اور گاڑی کو روک سکتے ہیں۔ گاڑی کو روکیں اور انجن بند کر دیں۔ ہیزرڈ لائٹ جلا دیں۔ اور اتر کر گاڑی کے پھٹے ہوئے ٹائر کا جائزہ لیں۔ کئی بار رگڑ لگنے سے ٹائر کو آگ بھی لگ سکتی ہے۔ اگر ایسا ہے تو سب مسافروں کو گاڑی سے اتار دیں اور اگر آپ کے پاس آگ بجھانے کا آلہ ہے تو فوری طور پر اس کی مدد سے آگ بجھائیں۔ ورنہ پانی یا مٹی سے بھی یہ کام کیا جا سکتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے آگ بجھانا ممکن نہ ہو تو گاڑی سے دور ہٹ جائیں اور کسی بھی دوسری گاڑی سے مدد طلب کریں کہ شاید آگ بجھانے کا آلہ مل جائے۔ پینک یا خوف زدہ نہ ہوں کیونکہ ابھی ابھی آپ نے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی جان بچا لی ہے۔ اگر آگ نہیں لگی تو گاڑی اور ٹائر کو ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر ٹائر بدلیں۔

آخری بات ۔ یاد رکھیں کہ ڈرائیور کا تجربہ کار ہونا اور مضبوط اعصاب کا ہونا لازمی ہے۔ اناڑی ڈرائیور ہمیشہ خوف زدہ ہو کر بریک لگاتے ہیں اور گاڑی الٹ جاتی ہے جس سے جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔ یہ بات یاد رکھیں کہ ایسے موقع پر گاڑی میں موجود سب لوگ ڈرے ہوئے ہونگے۔ کسی کی مت سنیں اور صرف سڑک پر اور گاڑی پر توجہ مرکوز رکھیں۔۔کیوں کہ ڈرائیور آپ ہیں وہ نہیں ۔

ہو سکتا ہے آپ کےاس انفارمیشن کو share کرنےکی وجہ سے کئی قیمتی جانیں بچ جائیں۔
اللہ پاک ہمیں اپنی حفظ و امان میں رکھیں اور کسی بھی قسم کے حادثے سے محفوظ رکھیں۔ آمین۔

نوٹ : گاڑی کے ٹائروں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا تھوڑے سے بھی کمزور ہو جائیں تو فوری طور پر بدل دیں۔ آپ کی جان قیمتی ہے۔ ٹائر تو گھستے ہیں، سو بدلنے تو پڑتے ہیں ۔۔ !

18/08/2025

جس خاندان میں بھائیوں میں اتفاق اور ہمدردی ہو اس خاندان کی نسلیں بھی عروج تک پہنچ جاتی ہیں

‏ایک پیر صاحب نے بھنگ پی ہوۓ اپنے مرید سے پوچھا  :شریعت کیاهے۔۔؟مرید بھی بھنگ میں تھا ۔ بولا: آپ اپنی بیوی کے ساتھ پیارک...
17/08/2025

‏ایک پیر صاحب نے بھنگ پی ہوۓ اپنے مرید سے پوچھا :شریعت کیاهے۔۔؟
مرید بھی بھنگ میں تھا ۔ بولا: آپ اپنی بیوی کے ساتھ پیارکرتے ہیں اور میں اپنی کے ساتھ، یه شریعت هے.
پیر نے کہا: شاباش! اور طریقت کیا هے؟
مرید: آپ اپنے طریقے سے پیارکرتے ہیں اور میں اپنے طریقے سے. یه طریقت هے.‏
پیر : قسمت کیا ہے؟
مرید : آپ بوڑھے کی بیوی نئی اور خوبصورت ہے اور مجھ جوان کی قبول صورت ۔۔یہ قسمت ہے ۔
پیر خوش ھو گیا تو پھرمعرفت کیا هے؟
پیر نے اگلا سوال کیا.
مرید بولا: آپ کو اپنی بیوی پسند هے اورمجھے بھی آپکی یه معرفت هے.
پیر گھبرا کر : اور حقیقت کیاهے؟
مرید: میری بیوی مجھے پسند کرتی ہے اور آپ کی بیوی بھی مجھے ہی پسند کرتی هے..۔۔.یہ حقیقت ہے! ،
۔پیر شاک میں ۔۔۔۔۔۔تو نصیب کیا ہے ؟
مرید ۔۔ آپ جن چیزوں کے مالک ھیں وہ ساری میرے استعمال میں ھیں اور جن کا میں مالک ہوں وہ بھی میرے ہی استعمال میں ہیں ۔۔۔۔ یہ نصیب ہے ۔
پیر ہاتھ ملتے ہوۓ ۔۔ اختیار کیا ہے ؟‏
مرید : آپ کو مجھ پر غصہ ہے لیکن آپ کچھ میرا اکھاڑ نہیں سکتے
یہ اختیار ہے

😅😅😅😅😅😅😅😅

British-Pakistani student Mahnoor Cheema has made academic history, earning top distinctions in over 24 A-level subjects...
15/08/2025

British-Pakistani student Mahnoor Cheema has made academic history, earning top distinctions in over 24 A-level subjects and breaking four world records. Admitted to Oxford University to study medicine, Mahnoor had already made headlines in 2023 by passing 34 GCSE O-level subjects — the highest ever in the UK. In 2021, a Mensa test measured her IQ at 161, surpassing Albert Einstein.

Source:

Address

Lahore
39350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Realistic Raza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Realistic Raza:

Share