YINN

YINN Head Office :- Lahore , Pakistan
International Offices (Dubai ,Beijing, New York , London, Sydney, )

11/07/2026
09/06/2026
موہنی روڈ کے تعمیراتی کام پورے لاہور کیلئے رول ماڈل ہیں NEWS DATE -- 3-6-26YinnNewsAgencyصوبائی وزیر ہاﺅسنگ محتر م بلا ل...
03/06/2026

موہنی روڈ کے تعمیراتی کام پورے لاہور کیلئے رول ماڈل ہیں
NEWS DATE -- 3-6-26
YinnNewsAgency
صوبائی وزیر ہاﺅسنگ محتر م بلا ل یاسین صاحب لاہو رکے سب سے متحرک وزیر ہیں جن کی نگرانی میں تزئین نو کی جارہی ہے۔
گورا قبرستان کے ساتھ پیر مکی دربار جانے والی سڑک بھی توجہ کی طالب ہے دیواروں پر پلستر کرایا جائے
تحریر شہریار اصغر مرزا

1970 میں ہم اندرون شہر لوہاری گیٹ سے موہنی روڈ پر آگئے تو یہ علا قہ اندرون ِ شہر کے مقابلہ میں بڑا کشادہ اور صاف ستھرا تھا ۔ ہمارے گھر سے چھ مکان آگے امام بخش پہلوان کا اکھاڑا تھا جو بعد میں جھارا پہلوان کے نام سے مشہور ہو گیا تھا ۔ اسی کے ایک کمرے میں بھو لو برادران کے والد اور رستمِ زمان گاماں پہلوان کے چھوٹے بھائی امام بخش پہلوان سے بھی ملاقات رہتی تھی ۔ موہنی روڈ کی سڑک کشادہ تھی جو بتدریج تجاوزات کے باعث وقت کے ساتھ ساتھ سکڑتی گئی اور چند سال قبل تو یہ خیالات آنے شروع ہوگئے تھے کے شاید اب علا قہ رہنے کیلئے مناسب نہیں ۔ اس علا قہ کی یہ خوش قسمتی تھی کہ قومی اور صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ کا گڑھ تھا ۔پہلے اس علا قہ کے رکن قومی اسمبلی میاں نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف صاحب بھی رہے اور بعدازں نوجوان مسلم لیگ قیادت محترم بلا ل یاسین صاحب نے سنبھال لی جو پہلے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور ابعد میں وہ مسلسل صوبائی اسمبلی میں منتخب ہوتے آرہے ہیں ۔ 2018 میں وہ پنجاب کا بینہ میں وزیر خوراک رہے اور اپنی صلا حیتوں کا لوہا منوایا ۔ اس کے بعد 2023 میں بھی صوبائی انتخاب جیت کر وہ وزیر ہاﺅسنگ کے فرائض نہایت احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں ۔ ان کے حلقہ انتخاب کے لوگ بڑے خوش نصیب ہیں کہ وہ ہرشخص کو ہر وقت دستیاب ہوتے ہیں ۔ جو بھی ان کے پاس کسی کام کیلئے وہ کامیاب ہی لوٹا ۔ کسی کو مایوس نہیں کرتے اور موقع پر ہی کام کروادیتے ہیں ۔ ان کی کامیابی کا بھی یہی راز ہے کہ کبھی اگلی تاریخ نہیں دیتے۔ ہر سائل کو مطمئن کر کے ہی روانہ کرتے ہیں ۔جمہوریت کی اصل شکل اور اصل روح آپ کو اس حلقہ انتخاب میں نظر آئے گی ۔ ہوسکتا ہے باقی حلقوں کے ایم پی اے ۔ حضرات جو صوبائی وزیر ہیں ، ان کا بھی طریقہ کار ایسا ہی ہو ، مگر مجھے کسی اور کا کوئی تجربہ نہیں ہے ۔
میں نے موہنی روڈ کے بارے میں آغاز میں کہا تھا کہ یہاں رہنا مشکل نظر آرہا تھ امگر 2025 میں انہوں نے کیا منصوبہ بندی کی ہے اور کتنی جرات مندی سے سڑک کو کشادہ کیا ہے کہ اب وہ لا ہور کی کئی بڑی سڑکوں جتنی کشادہ اور خوبصور ت ہوچکی ہے ۔ گورا قبرستا ن کی بوسیدہ دیوار جس کے ساتھ ساتھ تجاوزات نے اسے ڈھانپ رکھا تھا کسی طرح نظر آنا شروع ہوئی ہے ۔ اور بلا ل یاسین صاحب کی جمالیاتی حس کی بدولت اتنی خوبصور ت بنادی ہے جس کا چند ماہ قبل تصور بھی ممکن نہیں تھا ۔ بڑی دلیری اور جرات مندی سے انہوں نے سڑک کو کشادہ کرکے خوبصورت بنا دیا ہے جس کا کوئی بھی شخص تصور نہیں کرسکتا تھا ۔عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔بھاٹی چوک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ تو ابھی سب تصور اتی ہے جب اس کی اصل شکل بنے گی تو پھر اندازہ ہوگا کہ کیا بنتا ہے ۔ مگر جس رفتا ر سے موہنی روڈ کی شکل نکلی ہے ایک شاہکار نظر آتا ہے ۔ پورے لا ہور کے کسی اور
علا قہ میں شاید ہی کسی نے ایسا ترقیاتی کام کرایا ہو یا مستقبل میں کراسکیں بالکل ناممکن ہے ۔ کیونکہ ابھی جو کام صوبائی حکومت شروع کرچکی ہے اسکی تکمیل کے بعد ہی ایسا ممکن ہوسکے گا ۔
اس سلسلہ میں ہمارے موہنی روڈ کے ایم پی اے ۔ اور وزیر بلال یاسین صاحب نے گورا قبرستان کے اندر منشیات کی روک تھا م کیلئے بڑی منصوبہ بندی کی تھی ، پولیس کو بھی ایکٹو کر دیا تھا اور قبرستان کی دیواروں کو اونچا بھی کرادیا تھا ۔ مگر یہی قبرستان کی دیوار جو مزار پیر مکی صاحب اور داتا صاحب کی طرف جاتی ہے ، اسے اونچا کرکے ٹھیکیدار چھوڑ کر جا چکے ہیں ۔ اور تقریباً ایک سال کے قریب ہو چکا ہے اس پر بیل بوٹے یا گٹکا لگنے کی بجائے اس پر سیمنٹ کا پلستر بھی نہیں کرایا جا سکا جس سے نشئی حضرات نے بغیر پلستر دیوار سے اینٹیں اکھاڑ کر بجلی کے کھمبوں کے ساتھ چڑھ کر دوبارہ قبرستان میں جانا شروع کردیا ہے ۔ بلا ل یاسین صاحب سے اہل علا قہ کی استدعا ہے کہ بے شک یہاں گٹکا نہ لگوائیں صرف پلستر ہی کرادیں اور کیاری کو بھی اسی طرح بنوادیں جس طرح باہر سڑک کی دیوارکو خوبصورت بنایا جارہا ہے ۔ اس سے گلی کی حفاظت اور خوبصورتی دونوں میں اضافہ ہوگا ۔اور نہ صرف وارداتوں میں کمی ہوگی بلکہ خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا ۔ ہم سب اہل علا قہ کی دعا ہے کہ بلا ل یاسین صاحب آئندہ کے انتخابات میں اسی علاقہ سے کامیابی حاصل کریں اور اس پورے حلقہ کو لا ہور کا ایک ماڈل علا قہ بنادیں ، لوگ دور دور سے اسے دیکھنے کیلے آئیں ۔ داتا دربار کی تزئین نو کے بعد بلال گنج سے راوی روڈ تک پوری سڑک کو وسیع کرنے کا بھی منصوبہ ہے اللہ کرے اسکی تکمیل بھی جلد ہو جائے ۔ ان شا ءاللہ بلا ل یاسین صاحب اس منصوبہ کو مکمل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

NEWS DATE -- 3-6-26



https://www.facebook.com/yinn92
_ _

_ _ _ _
Follow Us On YouTube:
https://www.youtube.com/c/YINNOfficial
یوتھ انٹرنیشنل نیوز نیٹ ورک

🐐 *عیدُالاضحیٰ مبارک!* 🌙✨اللہ تعالیٰ آپ کی قربانیاں قبول فرمائے،آپ کے گھر کو خوشیوں، سکون اور رحمتوں سے بھر دے۔یہ مبارک ...
27/05/2026

🐐 *عیدُالاضحیٰ مبارک!* 🌙✨
اللہ تعالیٰ آپ کی قربانیاں قبول فرمائے،
آپ کے گھر کو خوشیوں، سکون اور رحمتوں سے بھر دے۔
یہ مبارک دن آپ کی زندگی میں ایمان، محبت اور برکت لے کر آئے۔
دعا ہے کہ ہر لمحہ آپ کے لیے خوشیوں کا تحفہ ہو۔
*عثمان غنی*
*Usman Ghani*
Group Editor 🌙✨
سعادت انٹرنیشنل گروپ آف پبلیکشنز
*Saadat International Group of Publication Since 1937* .........DAILY SAADAT LAHORE ...DAILY SAADAT GUJARANWALA ...WEEKLY SAADAT INTERNATION LHR..YINN NEWS AGENCY... Saadat Youth Forum.............................................
Founder President
*LEADERS MEDIA NETWORK (R)*🌙✨


Leaders Media Network

Address

Lahore

Telephone

+923334373575

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YINN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to YINN:

Shortcuts

Share